Bayt Ul Hikmah Society

Bayt Ul Hikmah Society Promoting education, ethical values, and community development in accordance with teachings of Islam.

بیت الحکمہ سوسائٹی اوستا محمد بہت جلد اپنے دوسرے آن لائن سیشن کا آغاز کرنے جاری ہے ان شاء اللہ۔
13/06/2026

بیت الحکمہ سوسائٹی اوستا محمد بہت جلد اپنے دوسرے آن لائن سیشن کا آغاز کرنے جاری ہے ان شاء اللہ۔

الحمدللہ، بیت الحکمہ سوسائٹی اوستا محمد کے زیرِ اہتمام آج اپنے پہلے علمی سیشن کا کامیاب آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر محترم س...
08/06/2026

الحمدللہ، بیت الحکمہ سوسائٹی اوستا محمد کے زیرِ اہتمام آج اپنے پہلے علمی سیشن کا کامیاب آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر محترم سر عبدالحمید کورائی صاحب نے "سیرتِ رسول ﷺ" کے موضوع پر نہایت جامع اور فکر انگیز گفتگو فرمائی۔ دورانِ نشست انہوں نے سیرتِ نبویؐ پر لکھی گئی متعدد مستند کتب کے حوالے پیش کیے، جن سے شرکاء کو قیمتی علمی رہنمائی حاصل ہوئی۔
سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد کی گئی، جس میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سوالات کیے اور ان کے تسلی بخش جوابات حاصل کیے۔
بیت الحکمہ سوسائٹی کا بنیادی مقصد طلبہ میں علمی شعور، فکری بیداری، مطالعے کے رجحان اور مثبت کردار سازی کو فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان نسل علم و حکمت کی روشنی سے مستفید ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے معاشرے کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین۔

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ ۔ان شاء اللّٰہ 07 جون بروز اتوار شام 06 بجے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر سیشن ہ...
02/06/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ ۔

ان شاء اللّٰہ 07 جون بروز اتوار شام 06 بجے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر سیشن ہونے جارہا ہے ،

تمام علمی دوست ضرور شرکت کریں۔۔
*موضوع*: *سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور ہم*۔
سپیکر : سر عبد الحمید کورائی ۔

سلام ! معاشروں کی ترقی کا انحصار علم، کردار، شعور اور اجتماعی ذمہ داری پر ہوتا ہے۔ اسی سوچ کو عملی شکل دینے کے لیے ہم نے...
31/05/2026

سلام !
معاشروں کی ترقی کا انحصار علم، کردار، شعور اور اجتماعی ذمہ داری پر ہوتا ہے۔ اسی سوچ کو عملی شکل دینے کے لیے ہم نے بیت الحکمہ سوسائٹی کے قیام کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک تعلیمی، فکری، سماجی اور اخلاقی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں علمی جستجو، تحقیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ، قیادت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
بیت الحکمہ سوسائٹی معیاری تعلیم کے فروغ، اسلامی اقدار و اخلاقیات کی ترویج، سماجی فلاح و بہبود، نوجوانوں کی رہنمائی، اور قومی شعور کی بیداری کے لیے مختلف علمی و عملی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔ اس پلیٹ فارم کے تحت سیمینارز، ورکشاپس، مطالعاتی نشستیں، تربیتی پروگرامز اور فلاحی منصوبے ترتیب دیے جائیں گے تاکہ افراد کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایک باشعور، باکردار اور متحرک نوجوان نسل ہی ایک مضبوط اور ترقی یافتہ قوم کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ بیت الحکمہ سوسائٹی اسی مقصد کے حصول کے لیے علم، حکمت، اخلاق اور خدمت کے اصولوں کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے۔
ہم تمام طلبہ، اساتذہ، دانشوروں اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ اس مشترکہ سفر کا حصہ بنیں اور ایک بہتر، مہذب، باعلم اور پرامن معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

Address

Nearby Deputy Commissioner Office
Usta Muhammad
80300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bayt Ul Hikmah Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category