Balochistan Public School & College Usta Muhammad

Balochistan Public School & College Usta Muhammad Education

"Today, we distributed the Mega Test results. We encourage all students to learn from their performance and keep strivin...
12/12/2025

"Today, we distributed the Mega Test results. We encourage all students to learn from their performance and keep striving for excellence
BPSC ⭐

21/11/2025

بہاولپور کے سفر کی کہانی, عبداللہ کی زبانی
Public schools' visit to Bahawalpur ✨🚌

🌟 بہاولپور مطالعاتی دورہ: تاریخ، تعلیم اور خوشگوار لمحات 📚بلوچستان پبلک سکول اور کالج کے تحت کلاس نہم اور دہم کے طلباء ک...
21/11/2025

🌟 بہاولپور مطالعاتی دورہ: تاریخ، تعلیم اور خوشگوار لمحات 📚

بلوچستان پبلک سکول اور کالج کے تحت کلاس نہم اور دہم کے طلباء کے
لیے بہاولپور کا مطالعاتی دورہ ایک شاندار کامیابی رہا!

اس سفر میں طلباء نے نہ صرف بہاولپور شہر کی بھرپور تاریخی جھلکیاں دیکھیں، جیسے کہ اس کے قدیم اور پروقار مقامات، بلکہ انہوں نے شہر کے معروف تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں نئی چیزیں سیکھنے اور تعلیمی ماحول کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

علم اور تفریح کا یہ حسین امتزاج طلباء کی شخصیت کی تعمیر اور علمی پیاس بجھانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا۔ پورا گروپ ہنسی، خوشی اور نئے تجربات سے مالا مال ہو کر واپس لوٹا۔ یہ دورہ ہمیشہ ایک خوبصورت یاد بن کر رہے گا!

! ✨🇵🇰

District Education Officer Mr. Shah Bux Pandrani, along with ADEO Mr. Abdul Kareem Mastoi, paid a surprise visit to Balo...
21/11/2025

District Education Officer Mr. Shah Bux Pandrani, along with ADEO Mr. Abdul Kareem Mastoi, paid a surprise visit to Balochistan Public School & College.

They inspected classrooms, interacted with students, and expressed satisfaction over the school’s learning environment. Both officers appreciated the discipline of the students, the dedication of the staff, and the effective management of the school administration.

Their encouraging remarks are a source of motivation for our entire school community.
🎒📚✨

10/11/2025

Building strength, discipline, and unity — our students showcase the true spirit of Physical Training (PT) for a healthy mind and body!
Together, We aim to build a well-educated and physically fit youth.

📢 ضرورت برائے اساتذہ بلوچستان پبلک اسکولز اینڈ کالجز، اُستا محمد (بی پی ایس سی 4 میل برانچ)بلوچستان پبلک اسکولز اینڈ کال...
13/08/2025

📢 ضرورت برائے اساتذہ

بلوچستان پبلک اسکولز اینڈ کالجز، اُستا محمد (بی پی ایس سی 4 میل برانچ)

بلوچستان پبلک اسکولز اینڈ کالجز، اُستا محمد ایک معیاری اور مثالی تعلیمی ادارہ ہے جو طلبہ کی علمی، اخلاقی اور سماجی تربیت پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے ادارے میں درج ذیل آسامیوں کے لیے تجربہ کار اور اہل اُمیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں:

✅ آسامیاں:

1. سیکشن انچارج (صرف تجربہ کار امیدوار)

بی پی ایس سی 4 میل برانچ کے لیے
قیادت کی صلاحیت اور تدریسی و انتظامی تجربہ درکار

2. فزکس ٹیچر
متعلقہ مضمون میں ڈگری اور تدریسی تجربہ ضروری

3. بائیولوجی ٹیچر
سائنسی مضامین میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی

4. ریاضی کے اُستاد
ریاضی میں مضبوط علمی پس منظر اور کلاس روم کا تجربہ ضروری

5. ہسٹری ٹیچر
مضمون میں دلچسپی، تحقیق اور تدریسی تجربہ رکھنے والے افراد مطلوب ہیں۔

📌 شرائط:

تمام آسامیوں کے لیے متعلقہ مضمون میں تعلیمی قابلیت اور کم از کم 1 سالہ تدریسی تجربہ لازمی ہے

تدریسی جذبہ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو فوقیت دی جائے گی

📅 خواہشمند حضرات اپنی CV اسکول ہذا کے دفتر میں جمع کریں یا درج ذیل نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔

📍 مزید معلومات کیلئے:
بلوچستان پبلک اسکولز اینڈ کالجز
بی پی ایس سی 4 میل برانچ،حق باہو دربار روڈ اُستا محمد

📞 رابطہ:
0336-3434569/0331-3434569

📣 Let's Groom Together بلوچستان ایکیڈمک سمر کیمپ 2025 🌞📅 20 جون تا 20 اگست | 🧒 تمام اسکولوں کے طلباء طلبہ کے لیے 📍 محدود...
15/06/2025

📣 Let's Groom Together
بلوچستان ایکیڈمک سمر کیمپ 2025 🌞
📅 20 جون تا 20 اگست | 🧒 تمام اسکولوں کے طلباء طلبہ کے لیے
📍 محدود نشستیں - بلوچستان پبلک اسکول ریشم گلی برانچ

آپ کے بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں سستی، موبائل اور وقت کے ضیاع سے بچانے کے لئے ایک غیرروایتی، دلچسپ اور تعلیمی سرگرمیوں سے بھرپور سمر کیمپ!

🎯 اس کیمپ میں کیا خاص ہوگا؟
🔹 بچوں کا تعلیمی اعتماد بحال ہوگا
🔹 ایک نئے ماحول میں نئے دوستوں کے ساتھ سیکھنے کی جستجو بڑھے گی
🔹 تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ اخلاقی رویہ پر خاص توجہ دی جائیگی
🔹 تخلیقی صلاحیتیں اور قائدانہ رویے پیدا ہوں گے۔

👶 پری اسکول سیشن:
ننھے بچوں کو اسکول جانے سے پہلے اسکول کی تیاری، دلچسپ کھلونوں اور جدید طریقوں کے ساتھ تعلیمی سفر کی تیاری

🧠 مڈل سیکشن (جونیئر):
حالات حاضرہ کی مناسبت سے بچوں کو گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کی آگاہی، جذباتی ذہانت اور تخلیقی مشقوں کے زریعے تعلیمی اور ماشرتی ضروریات سکھائی جائیں گی۔

🌱 مڈل سیکشن (سینئر):
اخلاقی رویہ، تعلیمی گرومنگ، اور مستقبل کے لیے کیریئر کونسلنگ دی جائیگی تاکہ بچے اپنے تعلیمی مقصد سے آگاہ رہیں۔

📘 روزانہ تعلیمی مشقیں ہر بچے کے لیول کے مطابق
🎨 سرگرمیوں پر مبنی تعلیم – صرف کتابی علم نہیں!

💡 یہ ایک اسکول جیسا بورنگ ماحول نہیں بلکہ…
✅ دوستانہ، لچکدار اور مثبت سیکھنے کا موقع
✅ ہر بچے کے اندر چھپی قابلیت کو نکھارنے والا
✅ بغیر یونیفارم، بغیر دباؤ، مگر اعلیٰ معیار کے ساتھ
✅ مختلف اسکولوں کے بچوں کے ساتھ میل جول

📞 داخلہ لینے کے لیے فوراً رابطہ کریں!
👨‍👩‍👧 اپنے بچے کا وقت ضائع ہونے سے بچائیں اور اسے ایک روشن سیکھنے کا تجربہ دیں!
مزید رابطے کے لئے۔

📍 بلوچستان پبلک سکول ریشم گلی برانچ | ☎️ 03363434569 | عبدالجبار بنگلزئی

05/06/2025

A big shoutout to our little star, Tamana! 🌟📹 With her cheerful spirit and camera in hand, she beautifully captured every smile, every celebration, and every beat of the cultural performance on result day. Keep shining and inspiring, Tamana — you’re the voice of tomorrow!

🌟 کامیابی کی روشن صبح 🌟آج کا دن ہمارے ہونہار طلبہ کے نام جنہوں نے محنت، لگن اور جذبے سے اپنی منزل پائی۔ 🏆📚انعامات کی تقس...
03/06/2025

🌟 کامیابی کی روشن صبح 🌟
آج کا دن ہمارے ہونہار طلبہ کے نام جنہوں نے محنت، لگن اور جذبے سے اپنی منزل پائی۔ 🏆📚
انعامات کی تقسیم، خوشیوں کی بہار اور کامیابی کی چمک ہر چہرے پر نمایاں تھی۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ان بچوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، آمین۔ 🤲
اور اب وقت ہے گرمیوں کی چھٹیوں کا — خوشیاں منائیں اور نیا عزم لے کر واپس آئیں! ☀️🎒

آج کے ہیرو – محمد علیآج بلوچستان پبلک سکول و کالج اُوستہ محمد کے سالانہ  امتحانات کے نتائج کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ م...
03/06/2025

آج کے ہیرو – محمد علی

آج بلوچستان پبلک سکول و کالج اُوستہ محمد کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ تمام اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں سے اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک خصوصی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، جس میں انعام کے طور پر دو سائیکل پیش کی گئیں۔ یہ دونوں انعام پرائمری اور مڈل کلاس کے دو ہوشیار طلباء کو حوصلہ افزائی کے طور پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے دی گئیں۔

خوش نصیب اور حقدار طالبعلم محمد علی قرار پائے، جنہوں نے نہ صرف تعلیمی میدان میں اوّل پوزیشن حاصل کی بلکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہو کر سائیکل بھی جیت لی، جس پر تمام شرکاء نے خوب داد دی۔

یہ کامیابی دراصل اُن طلباء کی نمائندگی کرتی ہے جو محمد علی کی طرح محنتی، باہمت اور سادہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں، اور اپنی لگن اور جدوجہد سے نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں۔

ہم دل کی گہرائیوں سے محمد علی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس یادگار موقع پر ڈائریکٹر جناب عبدالغفار صاحب، پرنسپل جناب عبداللہ صاحب اور جناب عمران شاکر صاحب نے طلباء کی محنت کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Address

Usta Muhammad

Telephone

+923313434569

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Public School & College Usta Muhammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category