محبت کے پھول

محبت کے پھول online earning

With Yasir Tanveer – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
22/06/2026

With Yasir Tanveer – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

پیدا کیا انسان کو دردِ دل کے واسطےاردو بازار کے تمام معزز تاجر بھائیوں اور ملازمین کے لیے ایک اہم پیغام!ہماری صحت ہماری ...
18/06/2026

پیدا کیا انسان کو دردِ دل کے واسطے
اردو بازار کے تمام معزز تاجر بھائیوں اور ملازمین کے لیے ایک اہم پیغام!
ہماری صحت ہماری سب سے بڑی دولت ہے۔ شاہین گروپ اور PKLI کے اشتراک سے اردو بازار میں فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ کچھ وقت نکال کر اس مفت کیمپ میں ضرور تشریف لائیں اور اپنے ٹیسٹ کروائیں۔
📅 تاریخ: 18 جون 2026، بروز جمعرات
🕙 وقت: صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک
📍 مقام: شاہین گروپ آفس، الفضل مارکیٹ، 17-اردو بازار، لاہور
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 37239505-042
برائے مہربانی اس پوسٹ کو اپنے دوستوں اور دکاندار بھائیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر کوئی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔ صدقہ جاریہ سمجھ کر شیئر کریں!

25/03/2026
24/01/2026

یاسمین راشد 10 سال
صاحبزادہ حامد رضا 10 سال
اعجاز چودھری 10 سال
عمر سرفراز چیمہ 10 سال
میاں محمود الرشید 10 سال
احمد خان بھچر 10 سال
صنم جاوید 10 سال
عائشہ بھٹہ 10 سال
عمران خان کا گارڈ حافظ ارشد 10 سال
عمر ایوب خان 10 سال

ایمان مزاری 10 سال
ہادی علی چٹھہ 10 سال

10/10/2025

‏پاکستان میں:
مائیکرو سافٹ جولائی 2025 میں بند ہوگیا۔
گل احمد نے اپنا ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بزنس بند کردیا۔
کار سروس کریم جولائی 2025 میں بند ہوگئی۔
پراکٹر اینڈ گیمبل نے بزنس ٹھپ کرنے کا اعلان کردیا۔
سیمنز ٹیکنالوجیز نے 2023 میں اپنا کاروبار بند کردیا۔
شیل پاکستان نے بزنس ختم کردیا۔
ٹوٹل پارکو نے جون میں اپنا کاروبار ختم کردیا۔
ٹیلی نار نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا۔
سانفوئی نے اپنا کاروبار بند کردیا۔
فائزر نے اپنی پروڈکشن بند کردی۔
واوا کارز نے اپنا کاروبار بند کردیا۔
ہنڈا ، ملت ٹریکٹرز ، سوزوکی موٹرز اور نشاط چونیاں نے بار بار اپنی پروڈکشن بند کی۔
انڈس موٹرز ، امریلی سٹیل ، اور جی ایس کے نے بار بار پروڈکشن بند کی۔
ٹرک ان ، سینڈوسو ، ریٹالیو نے اپنے کاروبار بند کردیے۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پروڈکشن پچاس فیصد کم ہوگئی۔
گندم کے کسان کو دو سال لگاتار امدادی قیمت نہیں ملی
دیگر معاشی ، سیاسی ، سفارتی اور امن و امان سے جڑے مسائل اپنی جگہ، لیکن مبارک ہو پنجاب میں تصویروں والی الیکٹرک بسیں آگئیں ہیں۔

10/10/2025

مسلم سائنس دانوں کا جو حشر خود مسلمانوں کے ہاتھوں ہوا وہ عوام کو نہیں بتایا جاتا، بلکہ بڑے فخر سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہمارے مسلم سائنس دان تھے اگرچہ علم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ان میں سے پانچ سائنسدانوں کا مختصر احوال پیشِ خدمت ہے ...

#یعقُوب_اَلکندی :
فلسفے، طبیعات، ریاضی، طب، موسیقی، کیمیا اور فلکیات کا ماہر تھا۔ الکندی کی فکر کے مخالف خلیفہ کو اقتدار ملا تو مُلّا کو خوش کرنے کی خاطر الکندی کا کتب خانہ ضبط کرکے اس کو ساٹھ برس کی عمر میں سرِعام کوڑے مارے گئے۔ ہر کوڑے پر الکندی تکلیف سے چیخ مارتا تھا اور تماش بین ‏عوام قہقہہ لگاتے تھے ...

#اِبنِ_رشد :
یورپ کی نشاۃ ثانیہ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اندلس کے مشہور عالم ابن رشد کو بےدین قرار دے کر ان کی کتابیں نذرِ آتش کر دی گئیں۔ ایک روایت کے مطابق انہیں جامع مسجد کے ستون سے باندھا گیا اور نمازیوں نے اس کے منہ پر تھوکا۔ اس عظیم عالم نے اپنی زندگی کے ‏آخری ایام ذلت اور گمنامی کی حالت میں بسر کیے ...

#اِبنِ_سینا :
جدید طِب کے بانی ابن سینا کو بھی گمراہی کا مرتکب اور مرتد قرار دیا گیا۔ مختلف مسلم حکمران اس کے تعاقب میں رہے اور وہ جان بچا کر چھپتے پھرتے رہے۔ انہوں نے اپنی وہ کتاب جو چھ سو سال تک مشرق اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں پڑھائی ‏گئی یعنی حالت روپوشی میں ہی لکھی ...

:
عظیم فلسفی، کیمیا دان، فلکیات دان اور طبیب زکریا الرازی کو جھوٹا، ملحد اور کافر قرار دیا گیا۔ حاکم وقت نے حکم سنایا کہ رازی کی کتاب اس وقت تک اس کے سر پر ماری جائے جب تک یا تو کتاب نہیں پھٹ جاتی یا رازی کا سر۔
اس طرح ‏بار بار کتابیں سر پر مارے جانے کی وجہ سے رازی اندھا ہو گیا اور اس کے بعد موت تک کبھی نہ دیکھ سکا ...

:
جسے مغربی دنیا کے لوگ جدید کیمیاء کا فادر کہتے ہیں جس نے کیمیاء، طب، فلسفہ اور فلکیات پر کام کیا۔ جس کی کتاب الکیمیاء اور کتاب السابعین صرف مغرب کی لائبریریوں میں ملتی ہے۔ جابر بن حیان سے حاکم وقت کا انتقامی سلوک، حکومت وقت کو جابر کی بڑھتی ھوئی شہرت کھٹکنے لگی چنانچہ جابر کا خراسان میں رہنا مشکل ہو گیا۔ ان کی والدہ کو کوڑے مار مار کر شہید کر دیا گیا۔ جابر اپنی کتابوں اور لیبارٹری کا مختصر سامان سمیٹ کر عراق کے شہر بصرہ چلے گئے۔ بصرہ کے لوگ جابر کے علم کے گرویدہ ہو گئے۔ یہ سلسلہ آج بھی رکا نہیں، یقین نہیں آتا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دیکھ لیں ڈاکٹر عبد القدیر کو دیکھ لیں، ڈاکٹر سراج کی اچانک موت جنھوں نے Zero Resistance کی پہلی بار وائر بنا کر ثابت کی، ارفع کریم کی اچانک موت اور بہت سے گم نام غائب اور حاضر لیکن دماغی طور پر غیر حاضر کر کے چھوڑ دیئے گئے استغفر اللہ العظیم اللّہ تعالیٰ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے شر سے سب کو محفوظ رکھے آمین ...

Address

Karachi

Telephone

+923000000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محبت کے پھول posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share