جامعات السعید حلقہ اوچشریف ضلع بہاولپور

جامعات السعید حلقہ اوچشریف ضلع بہاولپور

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعات السعید حلقہ اوچشریف ضلع بہاولپور, Educational consultant, Uch.

14/06/2026
19/05/2026

قل خوانی (برائے ایصالِ ثواب)
​زوجہ مرحومہ ملک صفدر کھوکھر صاحب
​تاریخ اور وقت
​24 مئی 2026 بروز اتوار
​دعا: صبح 9:30 بجے
​خصوصی خطاب : ​وارثِ علومِ غزالیِ زماں، شیخ الاسلام سید ارشد سعید شاہ کاظمی صاحب (شیخ الحدیث جامعہ انوار العلوم ملتان)
​دیگر مقررین اور مہمانِ گرامی
​خطیبِ نقطہ دان: علامہ حضرت پروفیسر قاری نذیر احمد سعیدی صاحب (آف محمود کوٹ)
​تلاوت: فخر القراء، زینت القراء، عالمی شہرت یافتہ قاری محمد سلمان عمر سعیدی صاحب (ملتان شریف)
​نقابت: عالمی شہرت یافتہ نقیبِ محفل و نعت، گولڈ میڈلسٹ جناب صاحبزادہ محمد حامد علی سعیدی السدیدی صاحب
ب​مقام : ​بستی آدم، محمود کوٹ ، ضلع کوٹ ادو
​سوگواران (انتظامیہ)
​ملک راشد کھوکھر
​ملک ارشد کھوکھر ایڈووکیٹ
​ملک اظہر گوشی کھوکھر (سیاسی و سماجی شخصیت)

11/04/2026

Grateful for the love and kind words ❤️
ALHAMDULILLAH for everything.!
Jazzak ALLAH khair Allama Muhammad Ahmad Saeedi shb

10/04/2026

آج کے خطبۂ جمعہ کا خلاصہ و پیغام

آج جمعہ المبارک کے خطبہ میں سورۃ البقرہ کے دوسرے رکوع کا درس پیش کیا گیا، جس میں اللہ تعالیٰ نے منافقین کے کردار کو نہایت وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا۔ یہ رکوع کل 13 آیات پر مشتمل ہے، جو آیت نمبر 8 سے شروع ہو کر آیت نمبر 20 تک جاری رہتا ہے۔

ان آیات میں منافقین کی حقیقت کھول کر بیان کی گئی ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو زبان سے ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں مگر دلوں میں کفر اور شک چھپائے رکھتے ہیں۔ جب اہلِ ایمان کے ساتھ ہوتے ہیں تو خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں، لیکن جب خلوت میں یا اپنے ساتھیوں کے پاس جاتے ہیں تو دین کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ منافقین دین کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے بلکہ وہ دین کو صرف اپنے دنیوی مفادات کے حصول کا ذریعہ بناتے ہیں۔ جہاں انہیں فائدہ نظر آئے وہاں دین کا سہارا لیتے ہیں، اور جہاں دنیاوی نقصان کا اندیشہ ہو وہاں دین سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ ان کے دل بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، وہ فساد پھیلاتے ہیں مگر خود کو مصلح ( اصلاح کرنے والا) سمجھتے ہیں، اور حق کو قبول کرنے کے بجائے اس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے ان کی حالت کو اندھیروں سے تشبیہ دی ہے کہ وہ ہدایت کے راستے کو دیکھنے کے باوجود اسے اختیار نہیں کرتے۔ رکوع کے اختتام پر فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی، لہٰذا نہ انہیں کوئی فائدہ حاصل ہوا اور نہ ہی وہ سیدھے راستے پر آئے۔

یہ مقام ہم سب کے لیے غور و فکر کا ہے۔ آج کے مسلمان کو خود سے سوال کرنا چاہیے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ کیا ہمارا دین کے ساتھ تعلق صرف ظاہری ہے یا حقیقی؟ کیا ہم بھی کہیں ایسے تو نہیں کہ لوگوں کے سامنے دین دار اور اکیلے میں اس کے برعکس ہو جاتے ہیں؟ کیا ہم دین کو صرف دنیاوی فائدے کے لیے تو استعمال نہیں کر رہے؟

اسی کیفیت کو علامہ اقبالؒ نے بڑے خوبصورت انداز میں یوں بیان کیا:
سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

اللہ تعالیٰ ہمیں نفاق جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ فرمائے، ہمارے ظاہر و باطن کو ایک کرے، اور ہمیں اخلاص کے ساتھ سچا ایمان نصیب فرمائے۔ آمین۔

✍️طہ یسین سومرو

09/04/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
میں نے جمعہ المبارک کی تقریر میں قرآن مجید کا رکوعاتی مطالعہ شروع کیا ہے۔
جس میں ہم ہر جمعہ دو یا تین رکوع پڑھتے ہیں، ان کی تفسیر اور مضامین پر گفتگو کرتے ہیں۔
آپ کو دعوت ہے کہ اگر آپ اوچ شریف میں ہیں، تو ضرور ہمارے ساتھ نماز جمعہ ادا کریں۔
خطاب ان شاءاللہ ٹھیک ایک بجے شروع ہوجاتا ہے۔
اور نماز جمعہ کی جماعت ٹھیک 1:30 بجے کھڑی ہو جاتی ہے۔

جزاک اللہ فی الداین

Photos from Taha Yaseen Somro's post 17/02/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Uch?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Uch

Website

Address


Uch
63410