08/08/2026
ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر سندھ حکومت کا فیصلہ؟ گرمی میں پستے بچے!
سندھ حکومت نے اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 8 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک مقرر کر دی، مگر شدید گرمی میں طویل اوقات نے بچوں اور والدین کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
بچے گرمی، تھکن اور ذہنی دباؤ سے پریشان ہو کر گھر پہنچتے ہیں، جہاں کئی علاقوں میں نہ گیس ہوتی ہے، نہ بجلی! نتیجتاً بچوں کے لیے آرام اور بروقت کھانے کا انتظام بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
عوام کا سوال ہے: کیا ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والوں نے زمینی حالات دیکھے ہیں؟