Government boys high school Chahsar

Government boys high school Chahsar Government Institution providing quality education to the community

PCB انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول چاہسر کی ٹیم تیار۔
25/09/2026

PCB انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول چاہسر کی ٹیم تیار۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاہسر کے طلبہ کا بحالی مرکز تربت کا مطالعاتی دورہتربت، کیچ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاہسر کے طلب...
19/09/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاہسر کے طلبہ کا بحالی مرکز تربت کا مطالعاتی دورہ
تربت، کیچ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاہسر کے طلبہ نے تعلیمی و آگاہی سرگرمی کے سلسلے میں بحالی مرکز (Rehabilitation Center) تربت، کیچ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو منشیات کے مضر اثرات، نشہ سے پیدا ہونے والے سماجی و نفسیاتی مسائل، بحالی کے عمل اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
طلبہ کے ہمراہ سینئر ٹیچر ثاقب اسد اور حاجی اصغر صاحب بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران طلبہ کو بحالی مرکز کے مختلف شعبوں اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ عبدالعزیز صاحب، سوشل ویلفیئر آفیسر، نے طلبہ کو مرکز کے کام، بحالی کے مراحل اور متاثرہ افراد کی بحالی میں خاندان، تعلیمی اداروں اور معاشرے کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ طلبہ نے مختلف امور کے بارے میں سوالات بھی کیے اور مفید معلومات حاصل کیں۔
اس مطالعاتی دورے کا مقصد طلبہ میں منشیات سے بچاؤ، صحت مند طرزِ زندگی، سماجی ذمہ داری اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ دینا بھی تھا۔ ایسے عملی مطالعاتی دورے طلبہ کو کتابی علم کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی کے مسائل کو سمجھنے اور ذمہ دار شہری بننے میں مدد دیتے ہیں۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاہسر کی جانب سے ہیڈ ماسٹر جناب عبد الواحد صاحب کی زیرِ نگرانی اس مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کیچ، جناب امتیاز سخی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے طلبہ کو بحالی مرکز کے مطالعاتی دورے کی اجازت فراہم کی۔ اسی طرح عبدالعزیز صاحب، سوشل ویلفیئر آفیسر، کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے طلبہ کا خیرمقدم کیا اور انہیں مرکز کے حوالے سے مفید اور جامع بریفنگ دی۔

Today on 9th of september 2026 a friendly football match was played between Government boys high school Chahsar and Gove...
09/09/2026

Today on 9th of september 2026 a friendly football match was played between Government boys high school Chahsar and Government boys Model school Turbat at GBHS Chahsar, which was won by GBHS Chahsar 2-1.

05/09/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَواجہ اختر حسین ولد چوہدری رحیم بخش انتقال فرما گئے ہیں۔نمازِ جنازہ آج رات 8 ب...
28/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
واجہ اختر حسین ولد چوہدری رحیم بخش انتقال فرما گئے ہیں۔

نمازِ جنازہ آج رات 8 بجے سنگانی سر قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

15/05/2026

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے زیرِاہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول چاہسر میں ہیڈماسٹر عبدالواحد کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کلسٹر ہیڈ کے فیڈنگ اسکولوں کے PTSMC چیئرمینز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت عبداللہ نے حاصل کی۔ بعدازاں “آر ٹی ایس ایم سی” کے نمائندے عبدالعلیم بلوچ نے اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لوکل ایجوکیشن کونسل کی تشکیل، اس کے خدوخال اور مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسل کلسٹر ہیڈ اور اس کے فیڈنگ اسکولوں میں فروغِ تعلیم، طلبہ اور اسکولوں کو درپیش مسائل کے حل، نیز کمیونٹی اور تعلیمی اداروں کے مابین مضبوط روابط قائم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے۔
اجلاس میں باہمی اتفاقِ رائے سے “لوکل ایجوکیشن کونسل” تشکیل دی گئی، جس کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول چاہسر کے ہیڈماسٹر عبدالواحد کو کنوینئر مقرر کیا گیا، جبکہ کلسٹر ہیڈ کے فیڈنگ اسکولوں کے چیئرمینز بطور ممبران شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے محمد اقبال بلوچ، کونسلر خلیل احمد، سول سوسائٹی کے نمائندے مراد مہر، خریداری کمیٹی کے اراکین نذیر احمد اور انعام الرحمن، جبکہ سینئر طلبہ عاصم اور ذیشان کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا۔
اس موقع پر حاجی علی احمد، عبدالصمد، ایل سی اور حمد اقبال بلوچ نے نومنتخب لوکل ایجوکیشن کونسل کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام اراکین اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کونسل کو فعال اور کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی روابط اور اشتراکِ عمل کے ذریعے کلسٹر ہیڈ اور فیڈنگ اسکولوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر ہیڈماسٹر عبدالواحد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم اجلاس میں شرکت کرکے انہوں نے بحیثیت ذمہ دار شہری تعلیم کے فروغ میں اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائی ہے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہ سر کے اساتذہ کا اسکاؤٹس کے ساتھ پکنک۔ 12 مئی 2026.
14/05/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہ سر کے اساتذہ کا اسکاؤٹس کے ساتھ پکنک۔ 12 مئی 2026.

Shout out to our newest followers! Excited to have you onboard! Asim Shambezai, Waseem Amin, Gul Muhammad, Sanaullah Kha...
13/05/2026

Shout out to our newest followers! Excited to have you onboard! Asim Shambezai, Waseem Amin, Gul Muhammad, Sanaullah Khalid, Muzamil Baloch, Umair Ali, Banukbaloch Banukbaloch, Atif Fida Baloch, Jabbar Razaq, Zubair Samad, پروفیسرڈاکٹراشرف حسنی بلوچ موٹیویٹر, Mehr Dàán, Hussain Zahid, AB Kolowai, Mehr Baloch, Azlan Shah

Address

Government Boys High School Chahsar Kech
Turbat
92600

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

+92852411079

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government boys high school Chahsar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category