Govt. Higher Secondary School Tulamba - KWL

Govt. Higher Secondary School Tulamba - KWL Unofficial page of Government Higher Secondary School Tulamba (Khanewal)

21/09/2023

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ میں بچے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔۔
سفیدے کے قد آور درخت سکول میں موجود ہیں۔ جن کی بلندی 100-150 فٹ کے درمیان ہے۔۔
گرمی اور حبس کی شدت کے باعث روز درختوں کو گرنا معمول بن چکا ہے۔۔
بارہا مرتبہ حکام بالا کو درختوں کے بڑے بڑے ٹہنوں کی کٹائی کے لیے درخواستیں لکھی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک حکام بالا نے کوئی رسپانس نہیں دیا۔
شاید حکام بالا کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہیں۔ اور پھر حسب معمول ذمہ داری سربراہ ادارہ اور دیگر معلمین پر ڈال دی جائے گی۔۔

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تلمبہ میں سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کی شاندار تقریب۔ آج کی اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت ...
31/03/2023

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تلمبہ میں سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کی شاندار تقریب۔

آج کی اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ سربراہ ادارہ رانا غلام مصطفیٰ صاحب نے بچوں کو نئے سال کی کتب کی تقسیم اور جماعت نہم میں داخلہ کے حوالے سے رہنمائی کی۔ رانا غلام مصطفیٰ صاحب نے بچوں کو ہمیشہ سچ بولنے اور صبر سے کام لینے کی تلقین کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے متعلق بتایا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبد الشکور ڈوگر صاحب نے سرانجام دیئے اور علی شیر صاحب نے کنٹرولر انٹرنل امتحان گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تلمبہ کی حیثیت سے تمام کلاسز کے نتائج کا فرداً فرداً اعلان کیا۔
پرنسپل ادارہ ہذا رانا غلام مصطفیٰ صاحب ، , گلزار ڈوگر صاحب ، شیخ جواہر محمود صاحب ندیم قادری صاحب،مہر ریاض صاحب ، سید قمر عباس شاہ صاحب اور مامون الرشید صاحب نے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔
مڈل برانچ سے تمام انچارج کلاسز ڈاکٹر کامران مسعود صاحب ،رانا گلزار صاحب ،رانا اکبر صاحب،صداقت صاحب، مہر اللہ یار ساجد صاحب،رانا خالد سیف اللہ صاحب اور محمد ارسلان منظور صاحب نے شرکت کی۔
آخر میں رانا خالد سیف اللہ صاحب نے دعا کروائی ۔نیک تمناؤں اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ بچوں کو رخصت کیا اور آنے والی تعلیمی سال کی بچوں کی کامیابی کے لیے تمام اساتذہ پر عزم نظر آئے اور بچوں کی آنے والی زندگی کے تعلیمی سال کی کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔

ماسٹر سردار محمد صاحب کی پر موشن (بی پی ایس 16) پر کلاس 8th B کی جانب سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔تمام بچوں نے استاد ...
24/01/2023

ماسٹر سردار محمد صاحب کی پر موشن (بی پی ایس 16) پر کلاس 8th B کی جانب سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔تمام بچوں نے استاد محترم سردار محمد صاحب کا دل سے شکریہ ادا کیا اور گفٹ دیے ۔

11/07/2022

کیا حفاظت ہو خالی کمرے کی
کون نخرے اٹھائے چابی کے

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول تلمبہتعلیم کی اہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے؟ دور حاضر میں وہی قوم ترقی کر سکتی ہے جو تعلیم کے ...
11/01/2022

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول تلمبہ
تعلیم کی اہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے؟ دور حاضر میں وہی قوم ترقی کر سکتی ہے جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔جہاں تعلیم عام ہو ، چھوٹے سے بڑے تک سب کو تعلیم حاصل کرنے کے برابر کے مواقع میسر ہوں انہیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Today click Govt. Higher Secondary School Tulamba - KWL 💖
23/09/2021

Today click Govt. Higher Secondary School Tulamba - KWL 💖

Address

Tulamba Town

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Higher Secondary School Tulamba - KWL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category