08/10/2025
🔹 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل عیسٰی خیل کا تعلیمی اداروں کا دورہ 🔹
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل عیسٰی خیل جناب محمد عبد اللّہ خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول مانجھی خیل اور گورنمنٹ پرائمری سکول علی خیل کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران آپ نے:
طلباء کا ٹیسٹ لیا اور تعلیمی استعداد کو پرکھا۔
اساتذہ کو انرولمنٹ مزید بڑھانے اور معیارِ تعلیم بہتر بنانے کی خصوصی تاکید کی۔
یہ وزٹ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میانوالی تعلیم کے فروغ، طلباء کی صلاحیتوں کے نکھارنے اور ہر بچے کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
"تعلیم سب کے لیے — روشن مستقبل ہمارا خواب"