Pepoles Action Group For Eduction Swabi

Pepoles Action Group For Eduction Swabi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pepoles Action Group For Eduction Swabi, School, Topi.

24/09/2026
23/09/2026
‎(پیپلز ایکشن گروپ فارایجوکیشن کےزیرِ اہتمام شاندار تقریب)‎صوابی:پیپلز ایکشن گروپ فار ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام مردان بورڈ...
23/09/2026

‎(پیپلز ایکشن گروپ فارایجوکیشن کےزیرِ اہتمام شاندار تقریب)
‎صوابی:پیپلز ایکشن گروپ فار ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام مردان بورڈ کے سالانہ امتحانات 2026 میں ضلع صوابی کے ٹاپ ٹین پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار تقریبِ تقسیمِ انعامات گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی محترمہ یمین ثناء اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع صوابی کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات، ان کے والدین، اساتذہ کرام، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا مقصد مردان بورڈ کے سالانہ امتحانات 2026 میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلع صوابی کے ٹاپ ٹین طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی، ان کی کامیابی کو سراہنا اور دیگر طلباء میں محنت، لگن اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔تقریب کے دوران ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔ مہمانانِ خصوصی اور دیگر معززین نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارک باد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء و طالبات کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ دیگر طلباء بھی محنت اور بہترین کارکردگی کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا، جن کی رہنمائی اور محنت طلباء کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔مہمانانِ خصوصی نے پیپلز ایکشن گروپ فار ایجوکیشن صوابی کی جانب سے طلباء کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی میدان میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے منعقد کی جانے والی تقریب کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کو تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔تقریب میں شریک والدین اور اساتذہ نے بھی طلباء کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز ایکشن گروپ فار ایجوکیشن صوابی کی اس کاوش کو سراہا. تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات، ان کے والدین، اساتذہ، مہمانانِ خصوصی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Address

Topi
23460

Telephone

03005352693

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pepoles Action Group For Eduction Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category