15/01/2026
جامعہ جمیلۃُ الرَّشید اَلاسلامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ
Welcome to Jamia JTRA® Official Page.
15/01/2026
15/01/2026
*میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت 45 ہزار سے زائد فضلاء دستارِ فضیلت سے سرفراز۔مجموعی طور 659335 طلباء و طالبات سالانہ امتحان میں شریک ہونگے۔17 سے 22 جنوری تک چھ روز میں امتحان ہوگا۔
کراچی/اسلام آباد/ لاہور/ پشاور (15/جنوری 2026ء)پاکستان میں دینی مدارس کے سب سے بڑے اور منظم تعلیمی و امتحانی نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ امتحانات 27 رجب تا 3 شعبان 1447ھ بمطابق 17 تا 23 جنوری 2026ء ملک بھر میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ مولانا طلحہ رحمانی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان امتحانات میں پورے ملک سے چھ لاکھ انسٹھ ہزار تین سو پینتیس (659335) طلبہ و طالبات شریک ہو رہے ہیں، جو دینی تعلیمی میدان میں ایک منظم، مربوط اور ہمہ گیر امتحانی عمل کی واضح عکاسی کرتا ہے۔گزشتہ سال کی نسبت امسال مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار تہتر (28074) کا اضافہ ہوا ہے۔مذکورہ تعداد میں ایک لاکھ سولہ ہزار چھ سو سات (116607) قرآن کے حافظ و حافظات نے سالانہ امتحان میں شرکت کی۔مجموعی طور پر گزشتہ سال کی نسبت تین ہزار چار سو آٹھ طلباء و طالبات کا اضافہ ہوا۔شعبہ تحفیظ کے طلباء وطالبات کے امتحان کا مرحلہ اپنے روایتی حسن نظم کے مطابق مکمل ہوگیا ہے۔امسال شعبہ تحفیظ کے امتحان کیلئے ملک بھر میں گیارہ سو اسی (1180) مراکز قائم کئے گئے تھے جس میں چار ہزار چودہ (4014) ممتحن و ممتحنات نے امتحان لیا۔بروز ہفتہ سترہ جنوری سے چھ روزہ امتحان کا آغاز ہورہا ہے۔جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔امتحانی عملہ کیلئے ملک بھر میں تربیتی نشستوں کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتہ تک جاری رہا،جس میں مرکزی و صوبائی قائدین نے نگران عملہ کو ہدایات دیں۔مولانا طلحہ رحمانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ہفتہ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحان کیلئے تین ہزار آٹھ سو ستتر (3877) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جس میں مجموعی طور پر پچیس ہزار پانچ سو باسٹھ (25562) نگران عملہ کی تقرری کی گئی ہے،نگران عملہ امتحانی ذمہ داریاں انجام دیں گے تاکہ امتحانی عمل نظم و ضبط اور شفافیت کے ساتھ مکمل ہو۔گزشتہ سال کی نسبت دو ہزار نو سو چار (2904) نگران عملہ اور تین سو پندرہ (315) امتحانی مراکز کا اضافہ ہوا ہے۔ان امتحانات کے نتیجے میں 45,000 سے زائد فضلاء و فاضلات نے آٹھ سالہ درسِ نظامی کی تکمیل کر کے دینی علوم میں مہارت حاصل کی اور طویل علمی و تربیتی مراحل طے کرنے کے بعد دستارِ فضیلت کے عظیم اعزاز سے سرفراز ہوئے۔ یہ فضلاء دینی علوم کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ مساجد، مدارس، جامعات، دعوت و ارشاد، افتاء، تدریس اور سماجی رہنمائی کے مختلف شعبوں میں قوم کی فکری، اخلاقی اور دینی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا طلحہ رحمانی نے مزید کہا کہ یہ فضلاء دینی مدارس کے طویل، منظم اور مسلسل تعلیمی و تربیتی محنت کا ثمر ہیں، جو آنے والے وقت میں مساجد کی امامت، دینی تدریس، افتاء، اصلاحِ معاشرہ اور عوامی رہنمائی جیسے اہم شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔دینی مدارس ہمیشہ سے معاشرے کو باکردار، باعمل اور صاحبِ بصیرت علماء فراہم کرتے آئے ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانی نظام کو مختلف سرکاری و تعلیمی حلقوں کی جانب سے شفاف، منظم اور اعلیٰ معیار پر مبنی قرار دیا جاتا رہا ہے، جو دینی مدارس کے تعلیمی وقار اور اعتماد کا عملی اظہار ہے۔
*جاری کردہ*
*میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
*W M A S 0492*
29/12/2025
29/12/2025
*میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
اسلام آباد/ کراچی(29 دسمبر2025ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،سینئر نائب صدر وفاق مولانا انوار الحق اور ناظم اعلٰی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے سرپرست وفاق المدارس مولانا مفتی مختار الدین شاہ صاحب کی رحلت کو امت مسلمہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے لواحقین و پسماندگان سے مسنون تعزیت کا اظہار کیا_ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ مولانا مفتی مختار الدین شاہ اپنی ذات میں انجمن تھے انہوں نے مختصر مدت میں خلق خدا کی اصلاح و ارشاد کا گرانقدر کام کیا_ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا مولانا مفتی مختار الدین شاہ رحمہ اللہ کی وفاق المدارس اور اجتماعیت سے وابستگی قابل رشک تھی_ آپ وفاق المدارس کے اجلاسوں اور پروگراموں میں بڑے اہتمام سے شریک ہوتے اور ہر اہم موقع پر موثر اور فعال کردار ادا کرتے تھے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ ممتاز علماء کرام اور اولیاء کرام کی پے درپے رحلت کا سلسلہ قرب قیامت کی نشانی ہے قوم رجوع الی اللہ کا اہتمام اور علماء و مشائخ کی قدر کرے_وفاق المدارس کے قائدین نے ملک بھر کے دینی مدارس کے منتظمین اور مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ مفتی مختار الدین شاہ رحمہ اللہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں_
16/12/2025
Al-Hamdolillah! 🇵🇰
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Chak No. 182 G. B. Chapianwali
Toba Tek Singh
36050