PRP UAF TTS

PRP UAF TTS Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PRP UAF TTS, Education, Toba Tek Singh.

The 'Public Relations & Publications Department' of University of Agriculture, Faisalabad TTS is responsible for covering and promoting university events, activities, and news, ensuring that students remain informed, engaged, and connected with campus.

06/09/2026
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، کانسٹیٹیوئنٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعلیمی وصنعتی روابط کو فروغ دینے پر زوریونیورسٹی آف ایگریک...
01/09/2026

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، کانسٹیٹیوئنٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعلیمی وصنعتی روابط کو فروغ دینے پر زور

یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، کانسٹیٹیوئنٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نئے پرنسپل ڈاکٹر محمد فاروق خالد سے عبداللہ چکس اینڈ فیڈز کے سی ای او ڈاکٹر ارشد حنیف اور کینٹ فیڈز کے سی ای او ڈاکٹر محمد ریاض نے ملاقات کی جس میں اکیڈمیا اور انڈسٹری کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادارہ ہذا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کے ویژن کے مطابق پرنسپل ڈاکٹر محمد فاروق خالد نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے یونیورسٹی اور صنعت کا گہرا تعلق انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی سہولیات کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کرتے ہوئے طلباء کو عملی صلاحیتوں سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ڈاکٹر ارشد حنیف اور ڈاکٹر محمد ریاض نے پولٹری انڈسٹری کے چیلنجز اور مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور جدت کے ذریعے ہی پاکستان کے زرعی شعبے کو عالمی معیار پر لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ منصوبوں، ریسرچ اور انٹرن شپ پروگرامز شروع کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے اختتام پر تمام شرکاء اس بات پر متفق ہوئے کہ اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان مظبوط روابط کے زریعےملک کی زرعی پیداوار، فوڈ سیکیورٹی اور معیشت کو بہتر بنایا جائے گا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانسٹیٹیونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سال 2026 کے داخلہ جات کے لیے تیسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقادوا...
30/08/2026

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانسٹیٹیونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سال 2026 کے داخلہ جات کے لیے تیسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

وائس چانسلر، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایات اور پرنسپل، زرعی یونیورسٹی کانسٹیٹیونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر محمد فاروق خالد کی زیرِ نگرانی سال 2026 کے داخلہ جات کے سلسلے میں تیسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کیمپس انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں اور ان کے والدین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ طلباء کی سہولت کے لیے فری بس سروس، انفارمیشن ڈیسک، والدین کے لیے ویٹنگ ایریا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ ٹیسٹ کے انعقاد کے دوران نظم و ضبط اور امیدواروں کی رہنمائی کے لیے اساتذہ اور عملے کی کثیر تعداد موجود رہی۔
اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر محمد فاروق خالد نے امیدواروں کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیمپس میں جاری مختلف ڈگری اور تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ **بی ایس سی (آنرز) زراعت** کے پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے علاقے کے طلباء کو معیاری اور پیشہ ورانہ زرعی تعلیم کے حصول کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں جدید تعلیم حاصل کرکے نوجوان اپنے روشن اور کامیاب مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن، ڈاکٹر ریاض مصطفی اور محمد طارق یعقوب نے امیدواروں اور والدین کو داخلہ جات، تعلیمی پروگرامز اور مستقبل کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
تیسرے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے ڈاکٹر عمر فاروق نے بطور سپرنٹنڈنٹ جبکہ ڈاکٹر محمد طارق نے بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور اسٹاف نے امیدواروں کی رہنمائی اور ٹیسٹ کے شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
کالج انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کی قیادت کے وژن کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح کے طلباء کو معیاری اعلیٰ تعلیم اور جدید زرعی علوم کے بہترین مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے۔

𝐅𝐫𝐞𝐞 𝐁𝐮𝐬 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞 :On the occasion of the 3rd Entry Test scheduled for 30th August, 2026 for Undergraduate Degree Program...
29/08/2026

𝐅𝐫𝐞𝐞 𝐁𝐮𝐬 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞 :
On the occasion of the 3rd Entry Test scheduled for 30th August, 2026 for Undergraduate Degree Programs at UAF Constituent College, Toba Tek Singh Test Center, free bus service will be provided for the pick and drop of candidates from City Campus near Railway Station to New Campus and back.

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کانسٹیٹیوٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقادٹوبہ...
26/08/2026

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کانسٹیٹیوٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کانسٹیٹیوٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد فاروق خالد تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر جامع مسجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ قاری حافظ شکیل احمد نے شانِ رسالت ﷺ کے موضوع پر قصیدہ بردہ شریف پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
بعد ازاں فارمرز سنڈیکیٹ ہال میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے قرأت، نعت اور تقاریر کے مقابلہ جات منعقد کیے گئے، جن میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر محمد فاروق خالد نے کہا،
آج ہم ربِّ العالمین کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ربیع الاول کا مبارک مہینہ نصیب فرمایا۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر ہمارے آقا، ہمارے سردار، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اس دنیا میں بیھجا ۔
ہم یہاں یونیورسٹی میں علم حاصل کرنے آئے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں علم کی سب سے بڑی درسگاہ تو 1400 سال پہلے مدینہ منورہ میں لگ چکی تھی۔ ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں صرف عبادت ہی نہیں سکھائی بلکہ کردار، اخلاق، سچائی، محنت اور انسانیت کا درس بھی دیا۔
*میں آج آپ سے 3 عہد چاہتا ہوں:*
1. *سیرت اپنائیں* - سچ بولیں، امانت دار بنیں، چھوٹوں سے شفقت اور بڑوں سے ادب کریں۔ نبی ﷺ کو "صادق و امین" اسی لیے کہا جاتا تھا۔
2. *علم کے ساتھ عمل* - صرف ڈگری لینا مقصد نہ ہو۔ ایک اچھے ایگریکلچرسٹ، انجینئر، ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مسلمان اور اچھے پاکستانی بھی بنیں۔
3. *خدمتِ خلق* - ہمارے نبی ﷺ کی ساری زندگی دوسروں کی بھلائی تھی۔ یونیورسٹی سے فارغ ہو کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کریں۔
آج ہمارا ملک جن مسائل کا شکار ہے اس کا حل صرف نبی کریم ﷺ کی سیرت میں ہے۔ اگر ہم محنت، ایمانداری اور اتحاد کو اپنا لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سچی محبت اور سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور ہمارے ملک پاکستان کو امن و ترقی عطا فرمائے۔
تقریب کے کامیاب انعقاد میں ایسوسی ایٹ سینئر ٹیوٹر آفس، جونیئر لیبارٹری اسکول، شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ اور آفس اسٹاف نے بھرپور کردار ادا کیا۔
تقریب میں اساتذہ، ملازمین اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں پرنسپل ڈاکٹر محمد فاروق خالد نے مختلف مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

16/08/2026

The 79th Independence Day of Pakistan was celebrated with great enthusiasm at UAF Constituent College Toba Tek Singh.

The ceremony was graced by Principal Prof. Dr. Rashid Waseem Khan as the Chief Guest. In his address, he stated that Pakistan was founded on the ideology of "La ilaha illallah". Freedom is a great blessing from Allah and the result of unmatched sacrifices by our forefathers. Protecting this blessing and leading the country towards progress and prosperity is our national duty.

He urged students to value time and adopt punctuality, discipline, hard work, honesty, and responsibility. Celebrating Independence Day is not enough — fulfilling our duties with sincerity is the true form of patriotism. He emphasized that the youth should use their talents for national development through education, research, and character building, as educated and responsible youth are the guarantee of Pakistan’s bright future.

*Highlights of the Event:*
1. *Quran Khwani & Prayer*: A recitation and special prayer for Pakistan’s progress and martyrs was held at the Jamia Masjid.
2. *Flag Hoisting*: The flag-hoisting ceremony took place at the Admin Block with a smartly turned-out security guard, siren, and national anthem.
3. *Student Performances*: Children from the Junior Laboratory School presented tableaus, milli naghmas, and speeches.
4. *Campus Decoration*: The entire campus was beautifully decorated with Pakistani flags.

The event was organized with the active participation of the DSA Office, Senior Tutor Office, Estate & Security Department, faculty, staff, and Laboratory School staff. A large number of students attended.

زرعی یونیورسٹی کانسٹیٹونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاکستان کا 79 واں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد زرعی یونیورسٹ...
14/08/2026

زرعی یونیورسٹی کانسٹیٹونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاکستان کا 79 واں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی کانسٹیٹونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد وسیم خان نے ملک کے 79 واں یوم آزادی کے حوالے سے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان کی اساس نظریۂ توحید اور لا الٰہ الا اللہ پر قائم ہے۔ آزادی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے، جس کی حفاظت اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
وقت انسانی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے، اس لیے طلبہ و طالبات وقت کی پابندی، نظم و ضبط، محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محض آزادی کا جشن منانا کافی نہیں، بلکہ اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کرنا ہی حقیقی حب الوطنی ہے۔ نوجوان نسل علم، تحقیق اور کردار سازی کے ذریعے اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائے، کیونکہ مضبوط، تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
تحریکِ پاکستان کے شہداء، قائدین اور بانیانِ وطن کی لازوال جدوجہد ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے اس نعمت کی حفاظت اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے ۔
تقریبات کا آغاز جامع مسجد میں پاکستان کی ترقی اور شہداء پاکستان کے لیے قرآن خوانی اور دعا سے کیا گیا ۔
پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ایڈمن بلاک میں کیا گیا۔سیکیورٹی کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر سائرن اور قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔
بعد ازاں جونئیر لیبارٹری سکول کے بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے ٹیبلوز ، ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔ جشن آزادی کے حوالے سے کیمپس کو پاکستان کے جھنڈوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا، تقریبات کی انعقاد میں ڈی ایس اے آفس ، سینئر ٹیوٹر آفس ، اسٹیٹ اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، فیکلٹی،اسٹاف اور لیبارٹری سکول کے اسٹاف نے بھر پور شرکت کی، اس موقع پر طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Independence Day Celebrations tomorrow at UAF Constituent College Toba Tek Singh
13/08/2026

Independence Day Celebrations tomorrow at UAF Constituent College Toba Tek Singh

Address

Toba Tek Singh
35150

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+923476953581

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRP UAF TTS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to PRP UAF TTS:

Shortcuts

Share

Category