25/04/2026
محترم منور صاحب،
ہمارے سکول کے سابقہ استادِ محترم تھے، جنہوں نے اپنے دورِ تدریس میں نہایت محنت اور لگن کے ساتھ طلبہ کو تعلیم دی اور اپنے نام کی طرح معاشرے کو علم کی روشنی سے منور کیا۔ 2016 سے پہلے کے طلبہ نے ان سے بھرپور استفادہ کیا۔
دورانِ سروس وہ سکول لائبریری سے بھی وابستہ رہے اور فراغت کے لمحات میں نہ صرف طلبہ کی رہنمائی کرتے بلکہ خود بھی علمی کتب کے مطالعے میں مصروف رہتے۔
محترم تقریباً ایک دو سال قبل اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
ان کی کان پر چٹکی بھی بہت مشہور تھی 😉
آپ کی ذات پر ان کی شخصیت نے کیا اثر چھوڑا؟
22/04/2026
A D M I S S I O N S A R E O P E N
ششم تا نہم داخلے جاری ہیں۔
آئیے وزٹ کیجیے اور اپنے بچے کا مستقبل تمام سہولیات کے ساتھ روشن بنائیے۔ آپ کے بچے ،آپ کے اچھے فیصلے کے منتظر ہیں۔
اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ آپ خود کیجئیے، دوسروں کی رائے لینے کی بجائے، خود وزٹ کریں۔
مہنگائی کے دور میں گورنمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ مفت تعلیم اور سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور ننھے بچوں کو بلا ضرورت بھاری کرائے،فیسوں اور لمبے سفر جیسی اذیت سے بچائیں۔
آپ کا ادارہ ہے، ہر دن ،ہر پل آپ کو خوش آمدید کہتا ہے😊
05/04/2026
فری کتابیں، فری داخلہ جاری۔۔۔
02/04/2026
🎉 سالانہ رزلٹ تقریب 2026 🎉01-04-2026
الحمدللہ! ہمارے ادارے میں سالانہ رزلٹ کی پروقار تقریب نہایت جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر طلباء کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کے تعاون کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔
🏆 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا، جبکہ دیگر طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی تاکہ وہ مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
📸 تقریب کی چند خوبصورت تصویری جھلکیاں آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں، جو اس یادگار دن کی خوشیوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔
ہم تمام کامیاب طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔ 🌟
21/01/2026
Theme of the Month is Good Citizen ship.
Where Students were educated about Good Citizen manners,
How to behave with friends n community?
How to Keep Surrounding clean?
How to Help others to make a Good and peaceful Society....???
31/12/2025
Sub Engineer visited GSHS 408JB to Check the Boundary Wall construction work progress .
Boundary wall construction work in progress according to given Drawing by Department.
25/12/2025
گورنمنٹ سبحانیہ ہائی سکول 408 ج ب تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابقہ، موجودہ اور مستقبل کے طلباء کیلئے فرحت بخش مناظر۔۔۔۔
جی ہاں
گورنمنٹ سبحانیہ ہائی 408 ج ب کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی بار سکول کی چاردیواری کی منظوری کے بعد باقاعدہ تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔
جس کا سہرا موجودہ حکومت پنجاب خصوصی طور پر وزیر تعلیم جناب رانا سکندر حیات کے سر ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ اور سکول کونسل کمیٹی ممبران کے سر جنہوں نے ذاتی دلچسپی سے اس کار خیر کی مکمل پیروی کی اور آخر کار وہ دن آیا کہ ایک ناممکن دکھائی دیتا ہوا کام کامیابی سے شروع ہوا۔
انشاءاللہ جلد مرحلہ وار تعمیر کا کام مکمل ہوگا۔یہ تعمیر سکول کی بنیاد رکھنے والے محترم علاقہ مکینوں و طلباء کیلئے فرحت کا باعث ہوگی۔جس کے بعد طلباء ایک محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کریں گے۔
29/10/2025
ادارہ ہذا کے سابقہ استاد محترم عبدالستار صاحب جو کہ 1980 سے 1991 کے دوران ادارہ ہذا میں تدریسی فرائض سرانجام دیتے رہے۔
مورخہ 28-10-2025 کو یادیں تازہ کرنے کیلئے سکول تشریف لائے اور پرانی یادیں تازہ کیں۔
ان کا تعلق گوجرہ سے تھا اور وہ عربی کا مضمون پڑھاتے
تھے