26/05/2020
Wkat Wkat Ki Bt Hai ☺️
Admin: Shaban
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Divisional Public School & college Toba Tek Singh, School, Akalwala Road, Toba Tek Singh.
26/05/2020
Wkat Wkat Ki Bt Hai ☺️
Admin: Shaban
13/08/2017
03/11/2016
The Argentine award winning artist is in Pakistan to exhibit his work at the Satrang Gallery.
Read about his visit to Pakistan: images.dawn.com/news/1176519/
کیا تبصرہ کریں ان تصاویر پر جو سوشل میڈیا پر بکثرت موجود ہیں، اٹهتے ہوئے آگ کے شعلے، کهنڈروں میں تبدیل مکانات، خوف سے بهاگتے ہوئے لوگ، لاشوں کا ڈهیر، کٹے ہوئے جسم، روتے بلکتے بچے، نوحہ گر بیٹیاں، سخت گیر سپاہیوں کی گرفت میں بہنیں، بجلی کے کهمبوں سے لٹکتے ہوئے سر، شیر خواروں کی ترتیب سے رکهی گئی لاشیں، بوڑهی ماوں کے آسماں کی طرف اٹهے ہوئے ہاتھ، آنکهوں میں اشک، ہاتهوں میں سوکهی روٹی، یہ فلسطین ہے، یہ شام ہے، یہ کشمیر ہے، میرے مالک کرم فرما! تیرے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی امت رسوا ہوگئی، ظلم و جبر و دهشت گردی کے چنگل میں پهنس گئی، کرم کردے! کہاں فریاد کریں؟ کس کے آگے روئیں؟ کون فسانہ غم سنے؟ آنکهیں پتهر ہوئیں، اب آنسو بهی نہ بچے، کیا کریں تیری اس دهرتی پہ سلاطین بہت ہیں مگر آہ! صد آہ!
اک " عمر " نہیں رضی اللہ تعالٰی عنہ
فرانس میں جو ہوا کون اس وحشیانہ عمل کی حمایت کرسکتا ہے؟ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی یہ اک خبر مگر اسلام داعش کو قبول نہیں کرتا یہ حقیقت ہے- مسلمانوں نے اس ملک کہ جہاں گستاخانہ خاکے شائع ہوئے یعنی فرانس کا جهنڈا فیس بک کے ماتهے پر سجا لیا اگرچہ مجهے اپنے ملک پاکستان کا پرچم سب سے زیادہ عزیز ہے مگر شکوہ نہیں کرتا- ہاں گلہ اہل مغرب سے ہے اور صاحبان مشرق بهی زیر شکوہ ہیں، کشمیر، فلسطین، چیچنیا، برما، عراق، شام، بوسنیا، افغانستان، انڈیا، اردن و بیروت اور میرے دیس پاکستان میں کتنے لوگ دهشت گردی کی بهینٹ چڑھ چکے اور اب تک یہ مکروہ سلسلہ جاری ہے،اک چهبتا سوال کیا مسلمان کے وجود میں خون نہیں ہوتا؟ کیا مسلم ماں کا کلیجہ بیٹے کی لاش دیکھ کر پارہ پارہ نہیں ہوتا؟ کیا جب کشمیر وفلسطین میں ہنود و یہود اک مسلم بیٹی کی عزت پامال کرتے ہیں تو مسلم بهائی کا دل ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہوتا؟ دوہرا معیار چهوڑا جائے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی کہ اک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے کو پیش نظر رکهکر دهشت گردی کے خلاف آواز بلند کی جائے خواہ وہ قتل ناحق فرانس میں ہوا ہو یا فلسطین میں
24/11/2014
Join UHS community group
www.facebook.com/groups/UHS.EDU