20/08/2026
District Information Office Toba Tek Singh
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Information Office Toba Tek Singh, Education, Toba Tek Singh.
This is the official page of District information office Toba Tek Singh to update the public regarding activities of Punjab Government and District Administration.
20/08/2026
20/08/2026
ہینڈ آوٹ نمبر754
ٹوبہ ٹیک سنگھ(20 اگست 2026) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "ستھرا پنجاب" کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صفائی ستھرائی کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ نگرانی ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں صفائی آپریشن کی مو¿ثر نگرانی اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔صفائی آپریشن کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز خود فیلڈ میں موجود رہے اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی کے کاموں کا موقع پر معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے شہریوں اور علاقہ مکینوں سے براہِ راست ملاقاتیں کرکے صفائی کی صورتحال سے متعلق عوامی فیڈ بیک بھی حاصل کیا، تاکہ نشاندہی ہونے والے مسائل اور خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کو مزید مو¿ثر اور فعال بنایا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے امور میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ "ستھرا پنجاب" پروگرام کا بنیادی مقصد شہری و دیہی علاقوں میں صاف ستھرا، صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی ہے۔ مہم کے تحت گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں سے بروقت کچرا اٹھانے، نکاسیِ آب کی صفائی اور دیگر صفائی سے متعلق امور کو مو¿ثر انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل میں عوامی شکایات اور فیڈ بیک کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ستھرا اور صاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہدف کو عملی طور پر یقینی بنایا جا سکے۔
20/08/2026
باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،حکومت پنجاب
Email.dio_tobateksingh
محمد شہباز انصاری /محمدالیاس
ہینڈ آوٹ نمبر753
ٹوبہ ٹیک سنگھ(20 اگست 2026) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کے ملکیتی حقوق کے تحفظ اور انہیں بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ملکیتی حقوق کے تحفظ سے متعلق کیسز کے حل کے لیے قائم ٹربیونل میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے مختلف کیسز کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے مختلف کیسز میں فریقین کا مو¿قف براہِ راست سنا اور متعلقہ ریونیو افسران سے کیسز کے ریکارڈ، قانونی حیثیت اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی۔سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ملکیتی حقوق سے متعلق کیسز کو قانون، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق نمٹایا جائے اور درخواست گزاروں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز ملکیتی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ شہریوں کو ان کے حقوق کے حصول میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملکیتی حقوق سے متعلق کیسز میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلے یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ملکیتی حقوق کے تحفظ سے متعلق کیسز کے حل کے لیے قائم ٹربیونل میں سماعت
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے خود ٹربیونل میں ملکیتی حقوق سے متعلق کیسز کی سماعت کی
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے مختلف کیسز میں فریقین کا مؤقف براہِ راست سنا
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ریونیو افسران سے کیسز کے ریکارڈ اور پیش رفت سے متعلق بریفنگ لی
سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، ڈی ایس پی، تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران موجود
شہریوں کے ملکیتی حقوق سے متعلق کیسز قانون، میرٹ اور شفافیت کے مطابق نمٹائے جا رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر
درخواست گزاروں کو ملکیتی حقوق کے کیسز میں بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ، ماہم آصف ملک
عوام کے جائز ملکیتی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک
20/08/2026
REWARDS FOR CLEAN COMMUNITIES!
Environment-friendly citizen stickers and certificates/ gifts to be awarded for maintaining clean commercial & residential areas.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور انتظامات کی مانیٹرنگ جاری
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا سٹی ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فیضان ارشد بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود
ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں سے ملاقات کر کے علاج اور سہولیات بارے براہِ راست فیڈبیک لیا
ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر اور عملے کی حاضری چیک کی، طبی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا
فارمیسی میں ادویات کا ریکارڈ اور ایکسپائری ڈیٹس چیک، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا بھی معائنہ کیا
مریضوں کو بروقت علاج اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک
ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری اور مریضوں کو بروقت طبی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک
ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور ہسپتال کے انتظامی امور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک
19/08/2026
باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،حکومت پنجاب
Email.dio_tobateksingh
محمد شہباز انصاری /محمدالیاس
ہینڈ آوٹ نمبر751
ٹوبہ ٹیک سنگھ(19 اگست 2026) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنے، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کی تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیرِ نگرانی نجی میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ، گوجرہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سول ڈیفنس کے نئے وارڈنز کی انرولمنٹ اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے دوران شرکاءکی پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن کی گئی جبکہ انہیں زندگی بچانے کے بنیادی طریقوں، ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔شرکاءکو ہنگامی حالات میں بروقت اور موثر ردِعمل، انسانی جانوں کے تحفظ، ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاو کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ مختلف عملی مشقوں کے ذریعے نئے وارڈنز کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں پراعتماد انداز میں موثر اقدامات کرنے کی تربیت بھی دی گئی۔سول ڈیفنس حکام نے کہا کہ تربیتی سرگرمیوں کا مقصد شہریوں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنا اور انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی طور پر تیار کرنا ہے، تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں انسانی جانوں کے تحفظ اور امدادی کارروائیوں میں موثر کردار ادا کیا جا سکے۔
18/08/2026
ہینڈ آوٹ نمبر750
ٹوبہ ٹیک سنگھ(17اگست 2026 ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام میں حفاظتی شعور اجاگر کرنے، ہنگامی حالات سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کی تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ماہم آصف ملک کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی دارالعلوم عیدگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دارالعلوم کے سٹاف اور حفظِ قرآن کے طلبہ کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے دوران شرکاءکو پنجاب سول ڈیفنس رضاکار فورس میں وارڈن کی حیثیت سے رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا جبکہ ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے کے بنیادی طریقوں کے حوالے سے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔شرکائ کو ہنگامی حالات میں بروقت اور موثر ردِعمل، انسانی جانوں کے تحفظ، ابتدائی طبی امداد، حفاظتی اقدامات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر مختلف عملی مشقوں کے ذریعے شرکاءکو ایمرجنسی کی صورت میں پراعتماد انداز میں موثر کردار ادا کرنے کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے کہا کہ سول ڈیفنس کا بنیادی مقصد عوام، بالخصوص نوجوان نسل میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا، حفاظتی شعور کو فروغ دینا اور معاشرے کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں موثر ردِعمل کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں میں ذمہ داری، احتیاط اور دوسروں کی جان بچانے کا جذبہ اجاگر کیا جا رہا ہے۔
18/08/2026
باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،حکومت پنجاب
Email.dio_tobateksingh
محمد شہباز انصاری /محمدالیاس
ہینڈ آوٹ نمبر749
ٹوبہ ٹیک سنگھ(18اگست 2026 )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور امن و امان کے قیام کے وژن کے تحت 12 ربیع الاول، ولادتِ باسعادتِ رسولِ اکرم ﷺ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں انتظامی و دیگر ضروری انتظامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو اپنی اپنی تحصیلوں میں جلوسوں کے روٹس اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس کا خود معائنہ کریں اور درپیش مسائل کو فوری طور پر دور کروایا جائے۔ جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں جبکہ لٹکتی اور ڈھیلی بجلی کی تاروں کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے۔بلدیاتی اداروں کو جلوسوں کے روٹس اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے، ملبہ اور تعمیراتی سامان ہٹانے، تجاوزات کا خاتمہ کرنے اور عوامی مقامات سے وال چاکنگ سمیت قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے جاری تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور امن کمیٹی کے اراکین و مقامی عمائدین سے مو¿ثر رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ مساجد اور نجی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور چراغاں کے انتظامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔انہوں نے ائمہ مساجد اور خطباءسے رابطہ کرکے 12 ربیع الاول، ولادتِ باسعادتِ رسولِ اکرم ﷺ کے موقع پر اتحاد، اخوت، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ربیع الاول کے دوران صورتحال کی مسلسل نگرانی کے لیے تحصیل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اوکاڑہ کے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات میں عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ارکانِ اسمبلی نے اوکاڑہ میں الیکٹروبس سروس، بائی پاس کی تعمیر و بحالی اور سیف سٹی نیٹ ورک پر وزیراعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مریم نواز شریف نے عوامی مسائل کے فوری حل اور بھرپور عوامی رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کم وقت میں زیادہ سے زیادہ عوامی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Toba Tek Singh
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 16:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |