Al Haya

Al Haya

Share

Al Haya (Education for women) Providing Online Quranic education Services
( Basic Tajweed, Qirat , Translation of Qur'an , Tafseer ul Quran )

05/02/2024

لوگوں سے اسی رفتار سے بات کر کے دیکھیں جس رفتار سے آپ نماز میں سورۃ الفاتحہ پڑھتے ہیں کوئی بھی آپ کی بات نہیں سمجھے گا اور آپ بادشاہوں کے بادشاہ کے ساتھ اس انداز میں بات کرتے ہیں..!!😓🔥

21/12/2023

Recitation |

10/11/2023

Don't forget to avail this golden opportunity...
اگر آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں اور آپ تک قرآن کا ایک پوسٹر یا میسج پھنچتا ہے تو لازماً یہ قرآن کی پوسٹ آپ ہی کے لیے ہے، کیونکہ قرآن ایک اتنی بہترین اور قیمتی کتاب ہے جس کا میسج صرف قیمتی لوگوں تک ہی پہنچتا ہے،جن سے اللّٰه کو بہت پیار ہوتا ہے اور اللّٰہ چاہتا ہے کہ میری سب سے پیاری کتاب کو یہ اپنے سینے میں سجا لیں اور اس کو سمجھ کے پڑھیں،یاد رہے انہی لوگوں تک ایسے میسجز پہنچتے ہیں جن تک اللہ نے پہنچانے ہوتے ہیں ، آپ بھی انہی میں سے ایک ہیں تو آئیے آج ہی سے قرآن کو سمجھ کر پڑھتے ہیں۔۔۔

09/09/2023

اگر‏یہ زندگی ضائع ہوگئی تو اس دنیا میں آنے کا دوسرا چانس ہمیں نہیں ملے گا.
اسلئے لوٹ آئیں اپنے رب کی طرف ابھی بھی دیر نہیں ہوئی قدم اٹھائیں ... مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کر لیجئے_*❤️

09/08/2023

04/08/2023

💫The Quranic education is offering you Istakhara course Alhamdulilah💜. ✨
*استخارہ سنت کے مطابق کیجئے*
استخارہ کا مطلب ہے کسی معاملے میں خیراور بھلائی کا طلب کرنا،یعنی روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے اپنے ہرجائز کام میں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا اور اللہ سے اس کام میں خیر، بھلائی اور رہنمائی طلب کرنا، 💫

• *Starting 7th August In Shaa ALLAH* •

*Istkhara: According to sunnah* ✨
_in Emaan Edition for all Muslims_

Nurturing young minds & enriching Islamic souls with *Istakhara* from the Sunnah. Come and join classes where with every lesson comes the love of Allahﷻ

🎯 Age Modules:
No age restriction

💰 NO Registration Fee

🌸 *Free of cost* 🌸

💥
🔗 *Send an introductory voice note & join what's app group*
https://chat.whatsapp.com/EHvQJLKg3xi5jeE3L2OcAU

🕌 The Quranic Education TQE Providing Quranic services
📞 +92 305 9119893

14/07/2023

سورة المائدہ آیت نمبر 56

وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿۵۶﴾٪ 12

اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اور ایمان والوں کو دوست بنائے تو ( وہ اللہ کی جماعت میں شامل ہوجاتا ہے اور ) اللہ کی جماعت ہی غلبہ پانے والی ہے ۔

14/07/2023

*قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا*

سوال

ایک شخص نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھائی، اب اس شخص کے لیے کیا حکم ہے?

جواب
قرآنِ کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھاناسخت ترین گناہِ کبیرہ ہے۔حدیث شریف میں جھوٹی قسم کو شرک وغیرہ کے بعدبڑا اورسنگین گناہ کہاگیا ہے اورحلف جب قرآن پر ہاتھ رکھ کرہوتو اس گناہ کی سنگینی از حد بڑھ جاتی ہے، بہرحال اب توبہ استغفارکیاجائے، گڑگڑا کر اللہ سے معافی مانگی جائے اورآئندہ کے لیے اس طرح نہ کرنے کا عزم کرلیا جائے۔

اور توبہ کی تکمیل یہ ہے کہ اس قسم کے نتیجے میں اگر کسی کا نقصان ہوا ہے تو اس کی تلافی کرے، البتہ جھوٹی قسم کی صورت میں کفارہ نہیں ہے۔

صحيح البخاري (8/ 137):
"حدثنا فراس، قال: سمعت الشعبي، عن عبد الله بن عمرو، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " الكبائر: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وقتل النفس، واليمين الغموس". فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144107200623

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

13/07/2023
13/07/2023

Make your time valueable & learn Quran online.
Enroll Now
Registration open

07/07/2023

🪴🌺🪴🌺🪴🌺🪴
🌟✨🌟✨🌟✨🌟

*📖*بچوں کو قرآن سے کیسے جوڑیں ؟*

*🌺چھوٹے بچوں* کو قرآن مجید سے جوڑنے کی خواہش بہت سی ماؤں کی ہوتی ہے لیکن یہ کام کیسے کیا جائے اس کے لیے کچھ *گائیڈ لائن* دی جا رہی ہے۔ 🤲اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے قرآن مجید پڑھنا ، سمجھنا اور اس پر عمل کرنا آسان کر دیں اور قرآن مجید کو ہمارے دل کا نور بنا دیں آمین یارب۔

📍اہم نکات:

⏱️- بچے کی *عمر کے حساب* سے کلاس کا دورانیہ رکھیے۔ بہت طویل کلاس رکھنے سے بچیے۔

💠- بچوں کو ایسی جگہ لے کر بیٹھیے جہاں کسی قسم کی دوسری سرگرمی نہ ہو رہی ہو۔
💠 موبائل باہر رکھ دیجیے۔ اطیمنان اور دلی خوشی کے ساتھ 15 منٹ بیٹھنا بھی مفید ہوگا۔ با نسبت چیخ پکار ہنگامے میں دو گھنٹے لے کے بیٹھے رہنے سے۔

💠- کلاس کے بعد بچوں کو پیار کیجیے۔ دعا پر اختتام کیجیے۔

💠- ہمیشہ یاد رکھیے ان *کلاسز کا مقصد* علم میں اضافے سے زیادہ بچوں کے دلوں میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو راسخ کرنا اور قرآن سے تعلق مضبوط کرنا ہے۔ توجہ اسی پر رکھیے۔ ان شاءاللہ یہ محبت توانا ہوگی تو وہ ہمیشہ دین سیکھنے سکھانے کے لیے خود ہی کوششیں کریں گے۔
💠آپ کا کام ابھی محبت ( ایمان) کے بیج کو پانی دینا ہے تاکہ وہ گہری پائیدار جڑیں دور تک پھیلا دے۔

*🌺کلاس 1* (سورہ فاتحہ) :

💠ایک بچے سے تلاوت کروائیے ۔

مکمل ترجمہ پڑھیے۔

بچوں کو تین نعمتیں لکھنے کو کہیے۔

سوال کیجیے کہ نعمتوں کا شکر کیسے کرنا چاہیے ؟

💠اب تین کالم بنوائیے۔ پہلے میں *نعمت کا نام* ، دوسرے میں دل سے شکر گزاری ، تیسرے میں اعضاء یا باڈی پارٹ سے شکر گزاری لکھوائے۔

💠بچوں کو آرٹ سے دلچسپی ہے تو نام لکھنے کے بجائے نعمت کی تصویر بنوائیے۔

*💠مثال*

نعمت : آنکھ

✨دل سے شکر : اس بات کا احساس کہ آنکھ کتنی بڑی نعمت ہے

✨اعضاء سے شکر گزاری:

الحمدللہ کہنا۔

آنکھ کو ہر وہ چیز دیکھنے سے روکنا جو اللہ تعالیٰ نے منع کی ہے۔

💠( یہاں رک کر بچوں سے پوچھ سکتی ہیں کہ
اگر کوئی برائی ہوتے دیکھیں تو کیا کیا کرنا چاہیے!

آنکھ کو کس کس چیز سے بچانا ہوتا ہے۔

💠 *اگر کسی کتاب ، کارٹون ، گیم وغیرہ میں کوئی برا منظر نظر آئے تو کیا کرنا چاہیے ۔ وغیرہ*

💠اس کے لیے کاغذ کی چھوٹی پرچیوں پر
" کارٹون / مووی میں کوئ غلط کام کیا کسی کریکٹر نے"۔
" دوست نے دوسرے بچے کو دھکا دے دیا".
✨ " آپ کوئ کام کر رہے تھے اسکرین پر اچانک نا مناسب ۔۔۔۔۔ ایڈ آ گیا"
✨" آپ کسی کے گھر گئے وہاں کوئی ایسا کام دیکھا جو امی ابو نے منع کیا ہے"
کی طرح بچوں کی عمر کے حساب سے کچھ سنریو لکھ لیں۔
💠بچوں سے پرچیاں اٹھوائیے اور پوچھیے کیا کرنا چاہیے )


💠آنکھوں کو علم سیکھنے کے لیے استعمال کرنا۔

💠آنکھوں کی بینائی کی حفاظت کرنا ۔

وغیرہ وغیرہ

بچوں کو ایک نعمت کی مثال دیجیے ۔
تین نعمتیں اور ان کے شکر کے طریقے بچوں سے برین اسٹارم کروائیے۔

🌳ایک چارٹ پر *درخت کا تنا بنوائیے*
🍃۔ اس پر چھوٹے چھوٹے پتے کاٹ کر لگوائیے ۔ پھر گھر کا ہر فرد ان پتوں پر نعمتیں لکھے ۔ چارٹ کے اوپر لکھوائے ۔

*"الحمد للّٰہ رب العالمین ❤️"*

💠یا ایک خالی جار کو بچوں سے پینٹ کروائیے۔ اب سب اس میں ایک ایک نعمت لکھ کر ڈالیں ۔

یا

💠کورنا لاک ڈاؤن کے بعد کونسی نعمت سب سے ذیادہ یاد آتی ہے لکھوا کر جار میں ڈالیے۔ کہیے جب لاک ڈاؤن ختم ہوگا ان شاءاللہ تو ہم اس جار سے پرچیاں نکالیں گے اور دیکھیں گے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے۔

💠یا ایک پیپر پر پھول بنوائیے۔ پھول کے بیچ میں نعمت کا نام اور پتیوں پر شکر کے طریقے لکھوائیے۔

*🌺ہوم ورک* :

💠غور کرنا ہے ہمارے پاس سب سے بڑی نعمت کون سی یے۔

💠دعا یاد کروا سکتی ہیں۔

"اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك"


*🌺کلاس 2*:
( سورہ فاتحہ)

💠بچوں کو کہانی سنائیے ۔

اسد اور نوید دو بھائی ہیں۔ دونوں کا آج بہت دل چاہ رہا تھا کہ امی جان ان کے ساتھ کیرم کھیلیں۔ اسکول بھی بند تھے۔ دوستوں کے گھر آنا جانا بھی۔ دونوں بہت بور ہو رہے تھے۔ نوید نے کہا، " میں امی جان سے کہتا ہوں ۔"

وہ کمرے میں گیا امی کپڑے تہہ کر رہی تھیں۔ زور سے کہنے لگا۔ " امی امی آئیں میرے ساتھ کھیلیں میں بور ہو رہا ہوں "

امی جان : " ابھی میں کام کر رہی ہوں "

نوید : بہت بدتمیزی سے کہتا ہے " مجھے نہیں پتہ اسکول بند ، دوستوں کے پاس جا نہیں سکتا ، آپ تو ہمیں وقت ہی نہیں دیتیں۔ کہیں لیکر نہیں جاتیں۔ کچھ کرنے کو نہیں ہے ہمارے پاس۔ بس سارا دن گھر میں بیٹھے رہو ۔ بور ہوتے رہو ۔ آپ کو ہمارا خیال ہی نہیں ہے۔ "

امی جان *غصہ ضبط* کرتے ہوئے بہت ناراضگی کے ساتھ: " نوید اپنے کمرے میں جائیے۔ بیٹھ کے سوچیے کس طرح *بڑوں سے بات* کرتے ہیں ۔"

نوید پاؤں پٹختا واپس آتا ہے۔ اسد اس کا چہرہ دیکھ کے سمجھ جاتا ہے۔ اگلے روز اسد کہتا ہے میں امی کو بلا کے لاتا ہوں۔

اسد ۔ دستک دے کر کمرے میں داخل ہو تا ہے " امی جان آپ مصروف ہیں۔"

امی جان : آو بیٹے کچھ کہنا چاہتے ہو"

اسد : بہت پیار سے " امی جان آپ کتنی محنت کرتی ہیں ہمارے لیے۔ پر وقت ہمارے آرام کے لیے کچھ نہ کچھ کر رہی ہوتی ہیں۔ آپ سب سے اچھی امی ہیں ۔ "

امی جان : محبت سے دیکھتی ہیں۔" پیارے بیٹے آپ لوگ کیا کر رہے تھے ابھی؟ "

اسد : امی جان میں اور نوید کیرم کھیل رہے تھے ۔ سوچا آپ سے پوچھوں ہمارے ساتھ بیٹھیں گی"

امی جان : کچھ سوچتی ہیں۔ " ارے بھئی اس وقت یہ فرمائشی پروگرام"

اسد : " امی پلیز پیاری امی ، آپ ہی تو ہماری اماں ہیں اپ سے فرمائش نہ کروں تو کس سے کروں۔ پلیز چلیے نا"

امی جان مسکراتے ہوئے: اچھا بھئی چلو میں ا رہی ہوں ."

💠بچوں کو کہانی سنا کر پوچھیے کہ امی نے اسد کی بات کیوں سنی اور نوید کی کیوں نہیں سنی۔

💠بچوں کو بتائیے کہ *سورہ فاتحہ ہمیں بات کرنے کے آداب سکھاتی ہے۔*

💠پھر بتائیے کیسے پہلے اللہ رب العالمین کا شکر ادا کیا گیا،

💠پھر کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ ہم آپ کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ آپ سے ہی مدد طلب کرتے ہیں۔

اور پھر آخر میں دعا رکھی گئی۔

*🌺ہوم ورک* :
بچوں سے دادا دادی، نانا نانی یا ابا امی کے لیے آداب کے ساتھ خط لکھنے کو کہیے۔

*🌺کلاس 3*:
(سورہ فاتحہ)

💠اج تین گاڑیوں کی کہانی سنائیے۔

چاہیں تو وائٹ بورڈ سے مدد لیں۔

💠یا ورک شیٹ بنا لیں راستہ تلاش کریں جیسی۔ بچوں کو حل کرنے کو دیں۔

یا تین گاڑیاں لیں ۔ کارڈ بورڈ پر مارکر سے یا فرش پر چاک سے سڑک بنائیں۔ ایک طرف اسٹارٹنگ پوائنٹ ہو ۔ اس پر تینوں گاڑیاں رکھ لیں۔

بچوں کے کھلونا کار سیٹ یا
Lego
بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

💠سڑک کے اختتام پر کسی شہر کا نام لکھ لیں۔ یا
*Winner*
لکھ لیجیے۔

💠سڑک پر کچھ روکاوٹیں بنائیں ۔ لکھیے اسپیڈ ہلکی۔
کچھ کٹ نکال کر غلط سمت میں جاتی چھوٹی چھوٹی سائیڈ روڈ بنائیے۔ جو منزل کے بجائے کہیں اور جا رہی ہوں۔

💠اسپیڈ لمٹ کے سائن بنائیے۔
جیسے *لمٹ*
60mph.

سیٹ بیلٹ بتائیے لازمی ہے۔

پٹرول بتائیے دوبارہ نہیں بھر سکتا اگر ختم ہو جائے ۔

ریس کا ٹائم بتائیے فکس ہے ، ختم ہوتے ہی گاڑی ریس سے باہر ہوگی۔

💠اب بتائیے ہری گاڑی پہلا کٹ آتے ہی غلط روڈ پہ نکل گئی اور اس کو پتہ بھی چل گیا کہ یہ روڈ غلط ہے لیکن وہ کہہ رہی ہے کہ*کوئی بات نہیں* بعد میں آگے جا کے مڑ کے واپس آ جائیں گے۔

💠لال گاڑی کو بھی جیتنے کا شوق ہے لیکن وہ کوئ *رول فالو نہیں کر رہی* ۔ اسپیڈ ایک سو بیس، سیٹ بیلٹ لگائی نہیں ، اسپیڈ بریکر پہ ہلکا کرنے کے اور تیز دوڑ رہی ہے۔

💠نیلی گاڑی رولز کو فولو کرتی ہے۔ بتائے ہوئے راستے پر چلتی ہے۔ میپ کو چیک کرتی جاتی ہے۔

❓اب پوچھیے کون جیتے گا؟
🌺کون بھٹک کے کہیں اور پہنچے گا؟
🌺کون پولیس کی پکڑ میں آئے گا؟

*اب سورہ فاتحہ کا ترجمہ مکمل کریے۔*

👈بتائیے *صراط مستقیم* کیا ہے،
🔹اس پہ چلنا کیوں ضروری ہے۔
🔹اللہ سبحانہ و تعالیٰ کن پر ناراض ہوئے،
اور کون بھٹک گئے۔

💠بچوں سے کہیے تصویر بنائیں صراط مستقیم کی۔ اختتام میں خوبصورت پھولوں بھرا باغ/ جزیرہ بنوائیے۔ اس پر رنگ بھراوئیے۔
*ڈیکوریٹ کروائیے*۔

💠اس پر بولڈ الفاظ میں لکھوائے ۔

*" اھدنا صراط المستقیم "۔*

*🌺ہوم ورک*:
سوچنے کو کہیے کہ جنت میں جانے والے راستے کےلیے کون سے رول فولو کرنے ہیں۔

💠ان ایکٹویٹیز میں بچوں کی عمر کے حساب سے اضافہ یا کمی کی جا سکتی ہے۔

~~~~مریم روشن
انتخاب،، عابد چوہدری
تربیہ گروپ کا لنک اپنے پیاروں، احباب اور مقامی گروپس میں شئیر کر کے اس صدقہ جاریہ کا مستقل حصہ بن جائیں...

Want your school to be the top-listed School/college in Toba Tek Singh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Toba Tek Singh