Govt Tameer Milat high school Islah Nagar Toba Tek singh

Govt Tameer Milat high school Islah Nagar Toba Tek singh

Share

ایک مقدس فرض کی تکميل ھوتی ھے یہاں
قسمت نوح و بشر تبدیل ھوتی ھے یہاں💝

14/08/2026
12/08/2026

میٹرک 1972 سائنس گروپ سائنس ٹیچر کے ساتھ

تصویر بشکریہ ڈاکٹر و حکیم سید غضنفر حسین شاہ صاحب

باقی اس سیشن کے سٹوڈنٹس اور باقیوں سے گزارش ہے کہ اس عظیم شخصیت کا نام نیچے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

12/08/2026

کینیڈا میں اگرکسی پاکستانی کا انتقال ہو جائے تو کیا آپ جانتے ہیں پھر کیا ہوتا ہے؟

ہم کینیڈا میں رہتے ہوئے روزگار، کاروبار، بچوں کے مستقبل اور اپنی زندگی کے بارے میں تو بہت کچھ سوچتے ہیں، لیکن ایک سوال ایسا ہے جس پر اکثر لوگ بات نہیں کرنا چاہتے:

آئیے، کینیڈا کے حوالے سے اس پورے عمل کو آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں۔

کینیڈا میں وفات کے بعد کیا ہوتا ہے؟

اگر کسی شخص کا انتقال گھر میں ہو جائے تو سب سے پہلے 911 پر کال کی جاتی ہے۔ پیرامیڈکس موقع پر پہنچتے ہیں، معائنہ کرتے ہیں، اور متعلقہ ڈاکٹر یا مجاز اتھارٹی موت کی تصدیق کرتی ہے۔ اگر انتقال اسپتال میں ہوا ہو تو یہ مرحلہ وہیں مکمل ہو جاتا ہے۔

اس کے بعد میت کو فوراً قبرستان نہیں لے جایا جاتا، بلکہ اہلِ خانہ اپنی پسند کے Funeral Home سے رابطہ کرتے ہیں۔ یہی ادارہ میت کی منتقلی، قانونی کارروائی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، ضروری دستاویزات اور دیگر انتظامات مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

🕌 مسلمانوں کے لیے مسجد کا کردار

اگر مرحوم مسلمان ہو تو اس کے بعد مقامی مسجد یا اسلامی مرکز اس پورے عمل کا اہم حصہ بن جاتا ہے۔

کینیڈا اور امریکہ کی بڑی مساجد صرف عبادت گاہیں نہیں ہوتیں بلکہ ایک مکمل کمیونٹی سپورٹ سینٹر کا کردار بھی ادا کرتی ہیں۔

بہت سی مساجد میں تجہیز و تکفین کی باقاعدہ کمیٹیاں، تربیت یافتہ رضاکار اور Funeral Coordinators موجود ہوتے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مسجد کے نمائندے اہلِ خانہ سے رابطہ کرتے ہیں اور ابتدا سے لے کر تدفین تک ہر مرحلے میں ان کے ساتھ رہتے ہیں۔

غسل، کفن، نمازِ جنازہ، قبرستان سے رابطہ، تدفین اور دیگر ضروری انتظامات انتہائی منظم انداز میں انجام دیے جاتے ہیں۔

کئی بڑی مساجد میں غسل اور تجہیز و تکفین کے لیے خصوصی سہولیات موجود ہیں، جبکہ متعدد شہروں میں مسلمانوں کے اپنے قبرستان بھی ہیں جہاں اسلامی طریقے کے مطابق تدفین کی جاتی ہے۔

اگر کسی خاندان کے پاس مالی وسائل کم ہوں تو بہت سے اسلامی مراکز زکوٰۃ، صدقات اور خیراتی فنڈز کے ذریعے تدفین کے اخراجات میں بھی مدد کرتے ہیں، تاکہ کوئی مسلمان صرف مالی مشکلات کی وجہ سے باوقار تدفین سے محروم نہ رہے۔

❤️ پردیس میں کمیونٹی کا خوبصورت کردار

کینیڈا اور امریکہ میں رہ کر ایک بات شدت سے محسوس ہوتی ہے کہ ایک مہذب اور فلاحی معاشرہ صرف زندوں کی خدمت نہیں کرتا بلکہ مرنے والوں کے احترام کا بھی پورا اہتمام کرتا ہے۔

اور مسلمانوں کے لیے سب سے خوبصورت منظر یہ ہوتا ہے کہ جب کسی مسلمان کا جنازہ اٹھتا ہے تو صرف اس کا خاندان نہیں بلکہ پوری مسلم کمیونٹی اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہوں نے مرحوم کو کبھی دیکھا تک نہیں ہوتا، مگر صرف ایک مسلمان بھائی یا بہن ہونے کے ناطے اس کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں، اس کے لیے دعا کرتے ہیں اور اس کے اہلِ خانہ کو سہارا دیتے ہیں۔

پردیس میں یہی احساس دل کو چھو لیتا ہے کہ ہزاروں میل دور رہتے ہوئے بھی ہماری مساجد صرف عبادت گاہیں نہیں رہتیں، بلکہ ایک خاندان بن جاتی ہیں۔

کوئی فرنل ہوم کا نمبر ڈھونڈنے میں مدد کرتاہے،
کوئی مسجد سے رابطہ کرتا ہے،
کوئی جنازے کا اعلان کرتا ہے،
کوئی قبرستان تک ساتھ جاتا ہے،
اور کوئی خاموشی سے غمزدہ خاندان کے گھر پہنچ جاتا ہے۔

کبھی کبھی ایک جنازہ ان لوگوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے جو عام دنوں میں ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں۔

زندگی میں شاید ہم ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوں،
لیکن موت کے وقت ہم ایک دوسرے کا سہارا بن جاتے ہیں۔

اور یہی شاید ایک کمیونٹی کی اصل طاقت ہے۔

میت کی وطن واپسی

اگر اہلِ خانہ چاہیں کہ مرحوم کی تدفین پاکستان میں کی جائے تو اس کے لیے بھی باقاعدہ قانونی اور سفارتی طریقۂ کار موجود ہے۔

کینیڈا میں پاکستان کا ہائی کمیشن اور قونصل خانے میت کی وطن واپسی کے لیے درکار دستاویزات، No Objection Certificate (NOC) اور دیگر قونصلر کارروائیاں مکمل کرنے میں تعاون کرتے ہیں۔
پاکستانی شہریوں کی میت کو پاکستان منتقل کرنے کی سروس پی آئی اےمفت فراہم کرتی ہے۔

یعنی اگر خاندان یہ فیصلہ کرے کہ ان کا پیارا کینیڈا کے بجائے پاکستان کی اپنی مٹی میں دفن ہو تو وطن واپسی کا راستہ موجود ہے۔

آخر میں نہ کینیڈا ساتھ جانا ہے، نہ پاکستان…

نہ گھر، نہ کاروبار، نہ دولت۔

صرف اعمال ساتھ جائیں گے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان والی زندگی، ایمان پر خاتمہ، اور ایسا آخری سفر نصیب فرمائے جس پر اس کی رحمت، مغفرت اور اپنے بندوں کی دعائیں ہمارا استقبال کریں۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲
Copied 👍

09/08/2026

Dietitian Amanullah Khan Amanullah Manj

09/08/2026

Dietitian Amanullah Khan
Amanullah Manj

Want your school to be the top-listed School/college in Toba Tek Singh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Toba Tek Singh