Pakistan tehreek-e-Insaf, L.Dir.

Pakistan tehreek-e-Insaf, L.Dir. 👉 Number 0316_1900140
یہ پیج پاکستان تحریک انصاف دیر کا افیشل پیج ہے, پارٹی کے تمام سرگرمیاں اس پیج سے شیٸر کی جاٸیگی۔

تمام پختون بھاٸیوں اور بہنو سے درخواست ہے کہ اس پیج کو لاٸک کریں اور آگے اپنے دوستوں سے بھی شٸیر کریں تاکہ ہم ایک موثر آواز بن سکے۔ شکریہ

خواتین کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور بااختیار سفر!خیبر پختونخوا حکومت کا پنک بس سروس ایک خصوصی اقدام ہے، جس کا مقصد خواتی...
18/08/2026

خواتین کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور بااختیار سفر!

خیبر پختونخوا حکومت کا پنک بس سروس ایک خصوصی اقدام ہے، جس کا مقصد خواتین کے لیے روزمرہ سفر کو مزید محفوظ، آرام دہ اور آسان بنانا ہے۔ پنک بس سروس کا دستہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

🔹 کام کرنے والی خواتین کے لیے دفتر تک پُرسکون سفر
🔹 طالبات کے لیے تعلیمی اداروں تک محفوظ رسائی
🔹 تمام خواتین کے لیے باوقار اور سہل سفری سہولت

پنک بسیں بی آر ٹی روٹ پر صرف خواتین مسافروں کے لیے چلائی جائیں گی، تاکہ خواتین اعتماد کے ساتھ اپنی منزل کی جانب سفر کر سکیں اور تعلیم، روزگار اور دیگر مواقع تک بہتر رسائی حاصل کر سکیں۔

محفوظ سفر، پُراعتماد خواتین، روشن مستقبل

17/08/2026

وزیراعلیٰ سہیل افریدی عمران خان کے صحت کے حوالے سے عدالت میں جمع کی گئی رپوٹ جو کے تشویش ناک ہے اس حوالے پریس کانفرنس کر رہے ہیں

15/08/2026

یہ کپتان کے کھلاڑی کا استقبال ہے سوچو جب کپتان ائیگا کیا منظر ہوگا۔

13/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو!

سی سی ٹی کی تصاویر میں محد حسین کے خالی ہاتھ اور بے گناہ ہونے کی تصدیق ہوگئی اسکو لازمی شئیرکریں
12/08/2026

سی سی ٹی کی تصاویر میں محد حسین کے خالی ہاتھ اور بے گناہ ہونے کی تصدیق ہوگئی اسکو لازمی شئیرکریں

بنیادی حقوق کی آواز اٹھانے پر حکومت آزادکشمیر نے سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزادکشمیر کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شی...
12/08/2026

بنیادی حقوق کی آواز اٹھانے پر حکومت آزادکشمیر نے سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزادکشمیر کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا۔

آزادکشمیر کی عوام کے بنیادی حقوق کی تحریک کی حمایت کے ’’جرم‘‘ میں PTI آزادکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل و امیدوارِ اسمبلی راجہ منصور خان کو وزارتِ داخلہ نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈال دیا۔

شناختی کارڈ منسوخی، جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط
کیا عوامی حقوق کی بات کرنا اب دہشت گردی ہے؟

ظلم تو ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

یا اللہ پاکستانیوں پر رحم فرما،، ظالموں کو عبرت کا نشانہ بنا، آمین 🤲
11/08/2026

یا اللہ پاکستانیوں پر رحم فرما،، ظالموں کو عبرت کا نشانہ بنا، آمین 🤲

تمرگرہ میڈیکل کالج کی جلد از جلد فعالیت کیلئے اہم پیش رفتایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین عبیدالرحمان کی مسلسل کوششوں اور صوبائی...
11/08/2026

تمرگرہ میڈیکل کالج کی جلد از جلد فعالیت کیلئے اہم پیش رفت
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین عبیدالرحمان کی مسلسل کوششوں اور صوبائی اسمبلی کے فلور پر تمرگرہ میڈیکل کالج کا مسئلہ مؤثر انداز میں اٹھانے کے بعد سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی متحرک ہوگئے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے ایم پی اے عبیدالرحمان کی جانب سے اسمبلی میں آواز اٹھانے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران کو اسمبلی کمیٹی روم میں طلب کیا اور تمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے تفصیلی اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم ڈی سی کے وزٹ کو یقینی بنانے اور کالج کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے درکار تمام ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔
تمرگرہ میڈیکل کالج دیر لوئر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، اور اس کی تکمیل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ان شاء اللہ، تمرگرہ میڈیکل کالج جلد عملی طور پر فعال ہوگا۔


تحصیل صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے درخواست دینے کی گائیڈ لائنزپاکستان میں موجود امیدوار:جو امیدوار پاکستان میں م...
10/08/2026

تحصیل صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے درخواست دینے کی گائیڈ لائنز
پاکستان میں موجود امیدوار:
جو امیدوار پاکستان میں موجود ہیں، وہ تحصیل صدر یا جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے ہارڈ فارم میں درخواست جمع کرائیں گے۔
بیرونِ ملک عارضی موجودگی:
جو امیدوار عمرہ، عارضی وزٹ یا کسی مختصر مدتی دورے کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں، وہ اپنی درخواست واٹس ایپ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ صرف بیرونِ ملک عارضی موجودگی کی وجہ سے انہیں درخواست دینے سے نااہل نہیں سمجھا جائے گا۔
ایک عہدے کے لیے درخواست:
ہر امیدوار صرف ایک عہدے کے لیے درخواست دے سکتا ہے؛ یعنی کوئی شخص بیک وقت تحصیل صدر اور جنرل سیکرٹری دونوں عہدوں کے لیے درخواست نہیں دے سکتا۔
پارٹی کی ذیلی تنظیم میں عہدہ:
درخواست دینے والا شخص پارٹی کی کسی بھی ذیلی تنظیم، ونگ یا تنظیمی باڈی میں کسی عہدے پر فائز نہیں ہونا چاہیے۔
موجودہ تنظیمی عہدے سے استعفیٰ:
اگر کوئی امیدوار پارٹی کی کسی ذیلی تنظیم یا تنظیمی باڈی میں پہلے سے کسی عہدے پر فائز ہے تو وہ تحصیل صدر یا جنرل سیکرٹری کے لیے درخواست دینے سے قبل اپنے موجودہ عہدے سے باقاعدہ استعفیٰ دے گا۔
دوہرا تنظیمی عہدہ:
کوئی شخص بیک وقت پارٹی کی کسی ذیلی تنظیم کے عہدے اور تحصیل صدر یا جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔
درخواست کی جانچ پڑتال:
تمام امیدواروں کی تنظیمی وابستگی اور موجودہ عہدے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ غلط معلومات یا حقائق چھپانے کی صورت میں درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔
درخواست کی نوعیت:
درخواست جمع کرانا تقرری کی ضمانت نہیں ہوگا۔ حتمی انتخاب تنظیمی قواعد، میرٹ، صلاحیت، کارکردگی اور سکرونٹی کے بعد کیا جائے گا۔

Address

Timurgara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan tehreek-e-Insaf, L.Dir. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category