15/06/2025
والد کو خراجِ تحسین –
باپ… ایک سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ہے،
جو خود دھوپ میں جلتا ہے مگر اپنے بچوں پر کبھی دھوپ نہیں آنے دیتا۔
وہ شخص جس کے کندھوں پر بیٹھ کر ہم نے دنیا کو بلند دیکھا،
جس کے ہاتھوں میں محنت کی نشانیاں اور دل میں بے پناہ محبت ہوتی ہے۔
باپ کی دعائیں خاموش ہوتی ہیں،
مگر اُن کی تاثیر آسمانوں کو بھی ہلا دیتی ہے۔
وہ ہر لمحہ ہمارے لیے فکر مند ہوتے ہیں،
چاہے وہ کچھ بولے یا نہ بولے۔
آج کے دن ہم اپنے والد کو سلام پیش کرتے ہیں،
ان کے احسانات، قربانیوں اور بے لوث محبت کو یاد کرتے ہیں۔