21/08/2026
ماشاءاللہ، الحمدللہ! پشمال کالام سے تعلق رکھنے والے سرکاری سکول ٹیچر جہانزیب کے بیٹے عطاء الرحمن کو گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول نمبر 1 تھانہ کے سالانہ میٹرک امتحان 2026 میں 1200 میں سے 1060 نمبر حاصل کر کے پورے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد۔
یہ ان کی ان تھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین تربیت کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ عطاء الرحمن کو آئندہ بھی تعلیم کے ہر میدان میں اسی طرح نمایاں کامیابیوں سے نوازے اور ان کے روشن مستقبل کا ضامن بنے۔ آمین!