31/03/2023
#تقریب بسلسلہ تقسیم انعامات سالانہ امتحان 2023
آج گورنمنٹ ہائی سکول میاں جی خیل میں تقریب بسلسلہ تقسیم انعامات سالانہ امتحانات 2023 منعقد ہوا۔تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی شرف جماعت ہشتم کے طالب علم محمد مصطفیٰ نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد انچارج ہیڈ ماسٹر سلامیر خان نے امتحانی نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امتحان میں پاس /فیل ہونایہ ایک روایت ہے لیکن کسی کو اپنی محنت نہیں چھوڑنا چاہیئے چاہیے وہ فیل ہو جائے یا پاس۔ اس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔
انعامات حاصل کرنے والے طلباء کے نام مندرجہ ذیل ہے۔
* #جماعت ہشتم*
1۔ عبید الرّحمٰن ولد بختیارالدین 709/800 (A1گریڈ)
2۔ عاطف زمان ولد گل زمان 662/800 (Aگریڈ)
3۔ محمد مصطفیٰ ولد پیاؤنور شاہ 654/800 (Aگریڈ)
*جماعت ہفتم* کے طلباء نےسابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر سکول میں بالترتیب پہلی ، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔
1۔ نورنواز ولد آیاز بادشاہ 754/800 ( A1 گریڈ)
2۔ سرفراز احمد ولد نندر شاہ 726/800 (A1گریڈ)
3۔ ثاقب اللّہ ولد شاہ معین 724/800 (A1گریڈ)
*جماعت ششم*
1۔ محمد اسامہ ولد اسلام خان 708/800 (A1گریڈ)
2۔ محمد سجاد ولد اشرف خان 690/800 (A1 گریڈ)
3۔ محمد سدھیر ولد یوسف خان 689/800 (Aگریڈ)
کلسٹر سکولوں میں سے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 میاں جی خیل نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2میاں جی خیل کو پہلی بار شکست سے دوچار کیا۔ اور پہلی پوزیشن ااپنے نام کردی۔ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 میاں جی خیل کے حق میں آئے۔
اس کے بعد انچارج ہیڈ ماسٹر نے امتحان میں ناکام طلباء کا اعلان کیا اور کامیاب طلباء کے والدین کوہیڈ ماسٹر اور جملہ اساتذاہ گورنمنٹ ہائی سکول میاں جی خیل کی طرف سے مبارک پیش کی۔