Iqra Huffaz Secondry School Thakot

Iqra Huffaz Secondry School Thakot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqra Huffaz Secondry School Thakot, School, Thakot.

27/02/2024
23/10/2022

Ex- Student of Iqra huffaz secondry school thakot Hafiz Narullah

Some clicks fromAnnual Result Day and Prize 🏆 Distribution CeremonyIQRA Huffaz secondary schoolThakot branchWe would lik...
26/03/2022

Some clicks from
Annual Result Day and Prize 🏆 Distribution Ceremony
IQRA Huffaz secondary school
Thakot branch
We would like to extend our heartiest congratulations to all our students
and their parents
for achieving excellent results this year.

22/03/2022

Many many congratulation on memorizing the Huly Quran
I wish you and your family tons on conratulation on achieving this Huly goal may god give u the strength to fulfill all your dreams
From Jameel Ahmad

چلے مفتی مزمل آج ، ہم سب سے جدا ہوکربلایا ان کو اللّٰہ نے چلے ہیں وہ فدا ہو کرمہک آتی ہے اقرأ روضة الاطفال سے ان کی معطّ...
08/02/2022

چلے مفتی مزمل آج ، ہم سب سے جدا ہوکر
بلایا ان کو اللّٰہ نے چلے ہیں وہ فدا ہو کر

مہک آتی ہے اقرأ روضة الاطفال سے ان کی
معطّر ہی رہے یا ربّ! یہ اقرأ مشک سا ہو کر

وہ عالم تھے، وہ مفتی تھے، وہ عابد تھے، وہ زاہد تھے
مفکّر تھے، مجدّد تھے، رہیں گے باصبا ہوکر

وہ ڈائیلسز پہ ہو کر بھی نہ ہمت ہار کر بیٹھے
گزاری زندگی صبر و رضا کا آئینہ ہو کر

علومِ نقلیہ اور عقلیہ کے وہ محافظ تھے
علالت میں کتابیں بھی لکھی ہیں جاں فزا ہوکر

یہ دینی ، عصری تعلیمات ان کی ایک کاوش ہے
بنے انجینئر، ڈاکٹر یہ حفّاظ ھدی ہو کر

وہ اردو اور عربی کے ادیبوں میں تو تھے ہی پُر
رہی انگریزی بھی ان کے تکلّم میں رواں ہو کر

کتابوں پر لکھے تھے جو حواشی اپنے ہاتھوں سے
سناتے تھے رفیقوں کو سوانح ، خوش نوا ہو کر

غنی خدمات کیسے ہوں بیاں دو مصرعوں میں
ہر اک میدان کے فاتح تھے، وہ چمکے حق نما ہوکر

ِ_وصال*
صاحب نور اللّه مرقدہ
اللّٰہ پاک حضرت مفتی صاحب کے درجات بلند فرمائے
آمین ثم آمین یا ربّ العالمین

31/01/2022

📖قراٰن_پڑھانے_کے_فضائل
💞قراٰنِ پاک 📖 کی عظمت و شان اور اس کی فضیلت ہم کماحقّہٗ بیان کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ ہماری عقلیں اس کی حقیقت کے ادراک سے عاجز ہیں۔ یہ کلام انتہائی فصیح و بلیغ خوبصورت اور نہایت جامع ہے۔ یہ پاکیزہ کلام ہدایت، رحمت، برکت اور عنایت کا عظیم ترین ذریعہ ہے جو کہ عجائب و غرائب، رموز و اسرار، دقائق و اشارات، احکام و اعمال، واقعات و بشارات کا حسین سنگم ہے۔ یہ بابرکت کلام ایسا شیریں ہے کہ اس کا قاری بار بار تکرار کرنے پر اس سے اُکتاتا نہیں بلکہ ہر بار ایک الگ ہی لذت اور چاشنی پاتا ہے، یہ وہ باعظمت کلامِ پاک ہے جس کو دیکھنا، چھونا، پڑھنا اور سننا سب عبادت کے کام ہیں۔ اس مبارک کلام کے ایک ایک حرف پڑھنے پر دس دس نیکیوں کا ثواب ہے اور پڑھنا ہی نہیں بلکہ قراٰن پڑھانا اور سکھانا بھی بےشمار فضائل و برکات اور اجر و ثواب پانے کا ذریعہ ہے۔ احادیثِ کریمہ میں جہاں قراٰنِ پاک سیکھنے اور پڑھنے کے فضائل وارد ہوئے ہیں وہیں قراٰنِ پاک سکھانے اور پڑھانے کی بھی فضیلتیں اور برکتیں بیان ہوئی ہیں۔
قراٰنِ پاک 📖 سیکھنے سکھانے اور پڑھنے پڑھانے کے فضائل پر مشتمل چند فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم ملاحظہ کیجئے:
🌺(1) تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قراٰن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔
📚(بخاری، 3 / 410، حدیث: 5027)
🌸حضرت ابو عبدُ الرّحمٰن سُلَمی رضی اللّٰهُ عنہ قراٰنِ پاک پڑھایا کرتے اور فرماتے: اِسی حدیثِ مبارک نے مجھے یہاں بٹھا رکھا ہے۔
📚(فَیضُ القدیر، 3 / 618، تحت الحدیث: 3983)
🌺(2) جس شخص نے قراٰنِ پاک سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ قراٰنِ پاک میں ہے اس پر عمل کیا، قراٰن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنّت میں لے جائے گا۔
📚(معجمِ کبیر، 10 / 198، حدیث: 10450)
🌺(3)جس نے قراٰنِ مُبین کی ایک آیت سکھائی اس کے لئے سیکھنے والے سے دُگنا ثواب ہے
🌺(4) جس نے قراٰنِ عظیم کی ایک آیت سکھائی جب اس آیت کی تلاوت ہو گی اس کے لئے ثواب ہو گا۔
📚(جمع الجوامع، 7 / 209، حدیث: 22456، 22455)
محترم قارئین! ذکر کی گئی احادیثِ مبارکہ سے قراٰنِ پاک پڑھانے اور سکھانے کی فضیلت معلوم ہوئی کہ قراٰن سیکھنا اور سکھانا بہترین عمل ہے
، قراٰنِ پاک سکھانا اور پڑھانا کثیر اجر و ثواب کا باعث ہے
، قرانِ کریم پڑھانے اور سکھانے والا شفاعت اور جنّت کا مستحق ہے
الغرض قراٰنِ پاک پڑھانا ثوابِ جاریہ کا عظیم ذریعہ ہے
اور یقیناً ہر مسلمان ہی اجر و ثواب اور شفاعت و جنّت کا طلب گار ہے،
تو ان فضائل کے حق دار بننے کے لئے خوب خوب تعلیمِ قراٰن عام کیجئے، قراٰنِ پاک سیکھئے دوسروں کو سکھائیے اور قراٰن کے فیضان کو عام کیجئے۔

ہماراعزم۔۔۔۔۔۔۔حفظ قرآن کی دولت تمام مسلمان گھرانوں تک پہنچانا،اخلاق و اعمال کی اصلاح کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بچوں اور بچ...
06/01/2022

ہماراعزم۔۔۔۔۔۔۔

حفظ قرآن کی دولت تمام مسلمان گھرانوں تک پہنچانا،
اخلاق و اعمال کی اصلاح کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بچوں اور بچیوں کے لیے جدید عصری تعلیم اور دینی تعلیم کا معیاری انتظام کرنا۔

حفظ قرآن کی عظمت سے کون واقف نہیں
اور اسکی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے؟؟؟

حدیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں تعلیم قرآن کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا گیا:

"" تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔""

*حافظ قرآن کے والدین کو قیامت کے روز ایسا تاج پہنایا جائے گا جسکی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی*

اسی لیے مسلمانوں میں ہمیشہ سے بچوں کو قرآن مجید حفظ کروانے کا بہت زیادہ خیال رکھا گیا ہے ۔





مورخہ 8 جنوری 2022 سے رجسٹریشن کا آغاز ان شاءاللہ۔۔۔۔۔

برانچ کا وزٹ کیجیے اور رجسٹریشن فارم حاصل کیجیے
رابطہ نمبر اور ایڈریس ذیل میں دیا گیا ہے۔۔۔

Address

Thakot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqra Huffaz Secondry School Thakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category