Educated Youth Of Balochistan

Educated Youth Of Balochistan Information and news about Govt jobs

28/01/2026

خاران

27/01/2026

گرینڈ الائنس نصیر آباد ✌️✌️

Gtab Nasirbad Balochistan


19/05/2025
پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذا...
19/05/2025

پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کے لیے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستان بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایف ای ڈی اور سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی جبکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے لیے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائیں گی۔

کیا انڈیا دریائے سندھ کا پانی روک سکتا ہے؟جس طرح انڈیا تین دریاؤں کے پانی کو روک چکا ہے کیا دریائے سندھ کو روک سکتا ہے؟ ...
19/05/2025

کیا انڈیا دریائے سندھ کا پانی روک سکتا ہے؟
جس طرح انڈیا تین دریاؤں کے پانی کو روک چکا ہے کیا دریائے سندھ کو روک سکتا ہے؟
دریائے سندھ ایک طویل اور اہم دریا ہے جو تبت (چین) کے علاقے سے نکلتا ہے۔ اس کا منبع جھیل مانسرور (Manasarovar) ہے، اور تبت میں اسے سنگھے کھابب کہا جاتا ہے۔ بلتی زبان میں بھی اسے سنگھے چھو کہا جاتا ہے۔ "سنگھے" کا مطلب شیر اور "چھو" کا مطلب دریا ہے، یعنی "شیر دریا"۔ یہی وجہ ہے کہ مصنفین دریائے سندھ کو "شیر دریا" لکھتے ہیں۔

یہ دریا چین میں تبت سے نکل کر لداخ میں داخل ہوتا ہے، جو اس وقت بھارت کے زیر انتظام ہے۔ لداخ میں دریائے سِرُو اس میں شامل ہوتا ہے۔ لیکن لداخ میں دریائے سندھ کو بھارت کے کسی بھی علاقے میں موڑنا یا ڈائورٹ کرنا تقریباً ناممکن ہے، کیونکہ:

ہمالیہ کے پہاڑ نہایت بلند اور سخت چٹانی ساخت رکھتے ہیں۔

اگر بھارت ایسا کرنے کی کوشش کرے، تو اسے ہزاروں کلومیٹر لمبی سرنگیں ہمالیہ کے اندر بنانی ہوں گی، جو تکنیکی اور مالی لحاظ سے تقریباً ناممکن ہے۔

ایسی کوئی کوشش مکمل ہونے میں کئی دہائیاں (حتیٰ کہ 100 سال) لگ سکتی ہیں، اور پھر بھی کامیابی کی ضمانت نہیں۔

دریائے سندھ میں پانی کہاں سے آتا ہے؟
دریائے سندھ کا 95 فیصد پانی گلگت بلتستان سے آتا ہے۔ جب دریائے سندھ بلتستان (پاکستان) میں داخل ہوتا ہے، تو وہاں اس میں کئی اہم دریا شامل ہوتے ہیں:

کریس کے مقام پر:

دریائے شیوک ،دریائے سلترو اور دریائے ہوشے کا پانی اس میں شامل ہوتا ہے۔

سکردو کے مقام پر:

دریائے شگر

گلگت کے مقام پر:

دریائے گلگت

اس کے علاوہ:

دریائے استور

اور متعدد چھوٹے ندی نالے اور گلیشیئرز سے بہنے والا پانی

یہ تمام دریائیں دریائے سندھ کو تقریباً 95 فیصد پانی فراہم کرتی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں:
آگے جا کر دریائے کابل اس میں شامل ہوتا ہے۔ یہ دریا اصل میں دریائے چترال ہے، جو پاکستان سے افغانستان جاتا ہے اور پھر واپس آ کر دریائے سندھ میں شامل ہوتا ہے۔

یعنی دریائے سندھ کا تقریباً 95 فیصد پانی پاکستان کے گلگت بلتستان، چترال اور دیگر پہاڑی علاقوں سے آتا ہے۔

نتیجہ:
اگر بھارت لداخ کے علاقے میں دریائے سندھ کو موڑنے کی کوشش بھی کرے، تو بھی وہ صرف 5 فیصد پانی پر اثر ڈال سکتا ہے۔ دریائے سندھ کو مکمل روکنا یا بند کرنا ناممکن ہے کیونکہ:

اصل پانی کے ذرائع گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔

تکنیکی طور پر بالائی دریائے سندھ لداخ کے علاقے میں کوہ ہمالیہ جیسے علاقے میں موڑنا ممکن نہیں

منقول

15/05/2025

بلوچستان
نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری میں ڈاکوؤں نے کمال خان منجھو کے 14 سالہ بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا، واقعے کے بعد ایس پی نصیرآباد آۓ یقین دہانی کروائی لیکن ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر گیا ہے ابھی تک قاتلوں کا کوئ سراغ تک نہیں مل سکا، بیٹے کے بے رحمانہ قتل کے خلاف باپ سراپا احتجاج

14/05/2025

ماں تو ماں ہوتی ہے 💔
ملائیشیا کی ایک شاہراہ پر ایک ٹرک نے ہاتھی کے ایک چھوٹے بچے کو کچل ڈالا۔ اس کے بعد غم سے نڈھال ماں ہتھنی نے کئی گھنٹوں تک ٹرک کے ساتھ سر ٹکرا کر کھڑے رہنے کا دل دکھا دینے والا منظر پیش کیا۔
ہتھنی اپنے بچے کو چھوڑنے پر تیار نہ ہوئی اور وہیں ڈٹی رہی۔ آخرکار محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اسے محفوظ طریقے سے بے ہوش کیا اور مناسب جگہ منتقل کر دیا۔

ہزاروں مسلمانوں کے قا/تل ٹرمپ کو سعودی شہزادے بن سلمان کی جانب سے سونے کا ہار تحفے میں پہنایا گیا۔۔۔ اب کہاں ہیں وہ دوست...
14/05/2025

ہزاروں مسلمانوں کے قا/تل ٹرمپ کو سعودی شہزادے بن سلمان کی جانب سے سونے کا ہار تحفے میں پہنایا گیا۔۔۔ اب کہاں ہیں وہ دوست جو کہتے تھے کہ ا'یران اور امریکہ آپس میں اندر سے ملے ہوئے ہیں۔۔۔ وہ آنکھیں کھول کر دیکھیں کہ کون کس کے ساتھ سرِعام ملا ہوا ہے۔۔۔ کھلا ہوا ہے منا فق۔

Address

Dera Murad Jamali
Temple Dera
0838

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Educated Youth Of Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category