24/08/2026
لاہور سے اپنے آبائی شہر تونسہ شریف
واپس آنے والا ایک نوجوان مسافر سفری دورانِ سفر ایک بھیانک دھوکے کا شکار ہو گیا۔ راستے میں ایک اجنبی شخص نے بڑی مکاری سے مسافروں کی ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے ہوئے اسے زہریلی یا نشہ آور چائے پلا دی۔
چائے پینے کے کچھ ہی دیر بعد نوجوان پر غنودگی طاری ہو گئی اور وہ گہری بے ہوشی کی حالت میں چلا گیا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مکار نوسرباز نے اس کی جیب سے محنت کی کمائی یعنی پچاس ہزار روپے اور قیمتی سامان نکالا اور لمحوں میں فرار ہو گیا۔ جب نوجوان کی آنکھ کھلی تو اس کا سب کچھ لٹ چکا تھا اور وہ اس اجنبی شہر کے ویرانے میں بے سہار ا پڑا تھا
سفر کے دوران بس، ٹرین یا ویگن میں کسی بھی انجان شخص کی طرف سے دی گئی کھانے کی کوئی بھی چیز (چائے، پانی، بسکٹ یا پھل) ہرگز قبول نہ کریں۔
24/08/2026
23/08/2026