Govt High School Bohar Official

Govt High School Bohar Official Govt. Boys High School Bohar

حاجی محمد دین صاحب — گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑگورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ کے لیے آج کا دن خوشی، فخر اور جذبات سے بھرپور ہے۔ ہم ا...
27/08/2026

حاجی محمد دین صاحب — گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ
گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ کے لیے آج کا دن خوشی، فخر اور جذبات سے بھرپور ہے۔ ہم اپنے محترم ساتھی حاجی محمد دین صاحب کو ان کی طویل اور شاندار 30 سالہ سکول سروس مکمل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
حاجی محمد دین صاحب نے اپنی زندگی کے قیمتی تین دہائیاں اس ادارے کی خدمت، طلبہ کی تربیت اور سکول کی بہتری کے لیے وقف کیں۔ یہ صرف ایک ملازمت کا عرصہ نہیں بلکہ ایک ایسی خدمت کا سفر ہے جس میں بے شمار طلبہ کی تعلیم و تربیت، ساتھیوں کے ساتھ تعاون اور ادارے کی ترقی میں ان کا کردار شامل ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ کے لیے حاجی محمد دین صاحب کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی محنت، خلوص، ذمہ داری اور ادارے سے وابستگی ہمارے لیے ایک مثال ہے۔
آج جب وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک اہم مرحلے سے رخصت ہو رہے ہیں تو یقیناً ان کے ساتھیوں اور طلبہ کے دلوں میں ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ ادارے سے ایک انسان رخصت ہوتا ہے، مگر اس کی اچھی یادیں، محبتیں اور خدمات ہمیشہ ادارے کا حصہ رہتی ہیں۔
حاجی محمد دین صاحب!
آپ نے گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ کو اپنی زندگی کے 30 قیمتی سال دیے۔ ہم آپ کی ان بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، خوشی، سکون اور عزت کے ساتھ زندگی کا اگلا سفر طے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ کی کمی یقیناً محسوس ہوگی،
مگر آپ کی خدمات اور یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔
بہت شکریہ حاجی محمد دین صاحب!
آپ کی 30 سالہ خدمات کو سلام۔
منجانب: جملہ سٹاف، گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ

وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کیلئے آن لائن درخواستیں جاری ہیں۔
08/05/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کیلئے آن لائن درخواستیں جاری ہیں۔

13/04/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امتحان نہم سالانہ 2026 سنٹر بوہڑ
تمام بچوں سے ریگولر اور پرائیویٹ گزارش ہے کہ وہ اپنی بائیو میٹرک کی رجسٹریشن کروا لیں۔رجسٹریشن 10-04-2026 سے سکول میں شروع ہے۔ وہ بچے جن کی رجسٹریشن ابھی تک نہیں ہوئی وہ سکول ٹائم صبح 8 بجے سے 1.30 بجے تک سکول حاضر ہو کر اپنی بائیو میٹرک رجسٹریشن کروا لیں۔
حسنین نواز شیخ ۔ آئی ٹی انچارج بورڈ

PECTAA Resultگورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ کے 69 طلبا نے اس سال پیکٹا کا امتحان دیا۔ جن میں سے 63 طلبا پاس ہوئے۔ اس طرح سکول کا...
11/04/2026

PECTAA Result
گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ کے 69 طلبا نے اس سال پیکٹا کا امتحان دیا۔ جن میں سے 63 طلبا پاس ہوئے۔ اس طرح سکول کا الحمد للّٰہ نتیجہ 91.3 فیصد رہا۔
یاد رہے کہ PECTAA پنجاب کے آفیشل رزلٹ کے مطابق مجموعی طور پر 88 فیصد طلبا پاس ہوئے۔۔۔!
سکول کا سٹاف ہر ممکنہ کوشش کر کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔
والدین اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں ہماری معاونت کریں۔ اور اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کے لئے سکول کا وزٹ لازمی کریں۔

ہمارا خواب، پڑھا لکھا پنجاب

27/03/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یونین کونسل بوہڑ سے جہیز کیس محکمہ زکواۃ کیلئے درکار ہے ۔ ایسے مستحقین جن کی بچی کی شادی 2026 میں ہوئی ہو۔ ان کا کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ بھی موجود ہو۔ شناختی کارڈ بھی بنا ہوا ہو اور موبائل نمبر بھی موجود ہو۔ اپنے دستاویزات آج ہی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بوہڑ جمع کرائیں۔ مورخہ 27-03-2026
حسنین نواز شیخ
زکواۃ ایڈمن۔ یونین کونسل بویڑ

26/03/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میٹرک سالانہ 2026 کا امتحان دینے والے جن بچوں کا سنٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بوہڑ ہے اور جن بچوں نے ابھی تک بائیو میٹرک نہیں کرائی چاہے وہ ریگولر ہیں یا پرائیویٹ۔ کل مورخہ 27-03-2026 تک صبح 9 سے 11 بجے تک اپنی رولنمبر سلپ کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ میں حاضر ہو کر اپنی بائیو میٹرک مکمل کرالیں تاکہ پیپر والے دن بائیو میٹرک کی زحمت سے بچا جا سکے اور آپکی آنلائن حاضری کو یقینی بنایا جا سکے ۔
حسنین نواز شیخ
آئی ٹی ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ
03367301515

22/01/2026

یونین کونسل بوہڑ میں اگر
ایک سماعت سے محروم شخص کے لئے سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ سے ہیرنگ ایڈ مہیا ہو سکتی ہے۔
مستحق کا ڈیٹا شئیر کریں، آج۔
معذوری سرٹیفیکٹ اور شناختی کارڈ یا ب فارم ضروری ہے ۔
زکواۃ ایڈمنسٹریٹر ۔حسنین نواز شیخ
گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ
03367301515

22/01/2026

یونین کونسل بوہڑ میں اگر
ایک چلنے پھرنے سے معذور فرد جس کے پاس معذوری سرٹیفیکیٹ لازمی ہو کے لئے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے وہیل چئیر مہیا ہوسکتی ہے۔
مستحق کا ڈیٹا آج ہی شئیر کریں۔
معذوری سرٹیفیکٹ ۔شناختی کارڈ یا ب فارم ضروری ہے
زکوٰۃ ایڈمنسٹریٹر ۔ حسنین نواز شیخ
گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ
03367301515

سی ای او ایجوکیشن جناب محمود الحسن شیخ صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ کا سرپرائز وزٹ کیا، جہاں انہوں نے تمام کلاسز میں ط...
19/11/2025

سی ای او ایجوکیشن جناب محمود الحسن شیخ صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول بوہڑ کا سرپرائز وزٹ کیا، جہاں انہوں نے تمام کلاسز میں طلبہ کی حاضری اور یونیفارم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے اسکول میں صفائی کے معیاری انتظام کو سراہا۔

جناب سی ای او صاحب نے نئے تعمیر شدہ کمروں کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اسکول میں پہلے سے مکمل شدہ کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مستقبل میں مزید بہتری اور نئے منصوبوں کی تکمیل کے لیے عملے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

Address

Bohar
Taunsa
32100

Opening Hours

Monday 08:30 - 13:30
Tuesday 08:30 - 13:30
Wednesday 08:29 - 13:30
Thursday 08:30 - 13:30
Friday 08:30 - 12:15
Saturday 08:30 - 13:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt High School Bohar Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt High School Bohar Official:

Shortcuts

Share

Category