Shaan-e-Auliya | Short Clip | Allama Ghulam Mujtaba Mueeni sb
Mueeni Taunsvi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mueeni Taunsvi, Education, Taunsa.
20/07/2026
عرس مبارک
حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی ؒ
پہلی نشست 5 صفرالمظفر بمطابق
20 جولائی بروز سوموار
ختم شریف
11:00
دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ شریف
20/07/2026
عرس مبارک
حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی ؒ
حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی ؒ
پہلی نشست 5صفرالمظفر بمطابق
20 جولائی بروز سوموار
ختم شریف
11:00
دربار عالیہ نظامیہ محمودیہ تونسہ شریف
17/07/2026
حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے خطوظ بنام حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کا مختصر جائزہ
تحریر خلیفہ مدنی تونسوی
حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا خط جو انہوں نے حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کے نام 18 اپریل 1936ء کو لکھا تھا درج ذیل ہے ۔
جناب خواجہ صاحب ............ مکرم السلام و علیکم !
آپ کا نوازش نامہ ابھی ملا ہے جس کےلیے سپاس ہوں ، میں خدا کے فضل و کرم سے تندرست ہوں ۔ بہ نسبت سابقہ صحت نے خاصی ترقی کی ہے ۔ آواز میں بھی فرق ہے ۔ اخباروں نے میری صحت کے متعلق بہت غلط فہمی پھیلائی ۔ آپ کے تار کا جواب (میں) نے بھوپال سے دے دیا تھا ۔ امید ہے آپ کا مزاج بخیر و عافیت ہوگا ۔ زیادہ کیا عرض سوائے اس کے کہ دعا فرمائیے ۔
والسلام
محمد اقبال ۔ لاہور
یہ مختصر سا خط اپنے اندر محبت ، عقیدت اور روحانی تعلق کی ایک پوری داستان سمیٹے ہوئے ہے ۔ حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ جیسے عظیم مفکر و شاعر کا حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کے نام خط لکھنا اس روحانی نسبت کی گہرائی اور باہمی محبت کا روشن ثبوت ہے ۔ خط کے اختتام پر حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا یہ کہنا کہ ’’ زیادہ کیا عرض سوائے اس کے کہ دعا فرمائیے‘‘ ان کی روحانی وابستگی اولیائے کرام سے عقیدت اور اہلِ دل کی دعاؤں کی قدر و منزلت کو نمایاں کرتا ہے ۔ یہ چند سطور محض ایک خط نہیں بلکہ دو عظیم شخصیات کے درمیان محبت و عقیدت کے ایک تاریخی رشتے کی زندہ یادگار ہیں ۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ سے روحانی تعلق اور عقیدت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ علامہ صاحب نے تونسہ شریف کی علمی شخصیت حضرت مولوی صالح محمد صالح خانصاحب رحمتہ اللہ علیہ کے نام لکھے گئے 18 مطبوعہ خطوط موجود ہیں (الحمدللہ راقم الحروف خلیفہ مدنی تونسوی کے پاس محفوظ ہیں) ان خطوط میں حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے 29 سے زائد مرتبہ حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کا ذکر فرمایا ہے اور 11 مرتبہ سلام عرض اور خیریت دریافت کی ۔ ایک مقام پر ان کی یہ عبارت پڑھ کر راقم کی آنکھیں نم ہوگئیں ’’ حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ خواجہ صاحب (خواجہ نظام الدین ؒ) کی خدمت میں میری طرف سے سلامِ مسنون پہنچائیے میں ان کے خاندان سے محبت رکھتا ہوں ‘‘
یہ الفاظ محض ایک رسمی پیغام نہیں بلکہ حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی محبت ، عقیدت اور اس خانوادہ روحانیت سے گہری قلبی وابستگی کا آئینہ دار ہیں ۔
ایک اور خط میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ
حضرت خواجہ صاحب (خواجہ نظام الدین ؒ) کی خدمت میں سلام شوق عرض کیجئے اگر وہ کبھی لاہور کا رخ کریں تو مجھے مطلع کیجئے ۔
یہ مختصر مگر محبت سے لبریز جملہ اس بات کا آئینہ دار ہے کہ حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ حضرت خواجہ صاحب کی زیارت و ملاقات کے مشتاق رہتے تھے اور ان کی لاہور آمد کی خبر کو اپنے لیے باعثِ خوشی سمجھتے تھے ۔ لفظ ’’سلامِ شوق‘‘ خود اس گہری عقیدت اور قلبی محبت کی ترجمانی کرتا ہے جو حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے دل میں حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کےلیے موجود تھی ۔
ایک اور خط میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ
’’ جناب خواجہ صاحب کی خدمت میرا سلام شوق عرض کرنے کے بعد عرض کیجئے کہ اپنے خاندانی اثر رسوخ روحانیت کو مسلمانوں کے مفاد میں کام میں لانے کا وقت ہے اور گدی نشینوں نے دین کو حصولِ دنیا کا درجہ بنا لیا ہے اس امت سے اخلاص رخصت ہو چکا ہے "
حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے اس خط کی عبارت میں حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کےلیے عقیدت و محبت کے ساتھ ایک نہایت درد مندانہ پیغام بھی ملتا ہے ۔ یہ الفاظ حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے دل میں امتِ مسلمہ کا درد ، خانقاہی نظام سے وابستہ خانوادوں سے ان کی توقعات اور دین و روحانیت کے حقیقی مقصد کی طرف ایک گہری دعوت کو ظاہر کرتے ہیں ۔
ایک اور خط میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ
میرا خیال تھا کہ شاید میں عرس کے موقع پر حاضر نہ ہو سکوں لیکن مزید غور کرنے پر میں ان نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مجھے اس موقع پر جانا چاہیے ۔ اس واسطے آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ میں حاضر ہوں گا ۔ میرے ایک دو دوست اور بھی ہوں گے براہ مہربانی واپسی ڈاک مطلع فرمائیے کہ کس تاریخ کو مجھے وہاں پہنچنا چاہیے ۔ خواجہ صاحب کب تک وہاں پہنچ جائیں گے اور ان کا قیام وہاں کب تک رہے گا اس کے علاوہ یہ بھی مطلع فرمائیے کہ کس بزرگ کو یہاں سے روانہ ہونے کی اطلاع دی جائے کیا حضرت دیوان صاحب کو براہ راست لکھ دیا جائے یا جب خواجہ نظام الدین صاحب وہاں پہنچ جائیں تو ان کو بذریعہ تار مطلع کیا جائے اس خط کا جواب فوراً ارسال کیا جائے ۔
یہ خط اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے لیے تونسہ شریف محض ایک شہر نہیں عقیدت کا مرکز تھا ۔ جہاں حاضری کی خواہش ان کے دل میں اس قدر گہری تھی کہ مصروفیات کے باوجود غور و فکر کے بعد عرسِ مبارک میں شرکت کا فیصلہ فرمایا لیکن مجبوری کی وجہ سے حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ تونسہ شریف حاضر نہ ہوسکے تھے ۔
راقم الحروف خلیفہ مدنی تونسوی نے اپنے والد محترم سے سنا ہے کہ حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کی حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ سے دوستانہ تعلق تھا ان کی آپس میں خط و کتابت رہی ہے لیکن ملاقات نہ ہوسکی کیونکہ حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ لاہور میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی رہائش گاہ پر پہنچے تو معلوم ہوا علامہ صاحب یہاں نہیں ہیں تو حضرت خواجہ شاہ نظام الدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ نے ان کے گھر کے دروازہ کو بوسہ دیا اور واپس چلے آئے ۔
الحمدللہ علیٰ ذلک
طالب دعا
خلیفہ محمد ہادی
خلیفہ مدنی تونسوی
✨ شانِ اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین ✨
🌹 Short Bayan 🌹
🎙️ سید حسن رضا شاہ بخاری صاحب
اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت، فضیلت، محبت اور ان کے پاکیزہ کردار پر نہایت ایمان افروز مختصر بیان۔
📖 "قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ"
(الشوریٰ: 23)
💚 ضرور سنیں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں،
16/07/2026
15/07/2026
🤍 ﴿ یَا صَاحِبَ جُوْدٍ وَّسَخَا، یَا رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن ﴾ 🤍
🌸 ﴿ یَا حَبِیْبَ کِبْرِیَا، یَا قِبْلَۃَ اِیْمَانِ وَدِیْن ﴾ 🌸
💚 ﴿ شَافِعِ رُوْزِ جَزَا، یَا شَفِیْعَ الْمُذْنِبِیْن ﴾ 💚
🤲 ﴿ نَظَرِ کَرَم بَہْرِ اِلٰہ، یَا اِمَامَ الْمُرْسَلِیْن ﴾ 🤲
🌺 ﷺ 🌺 ﷺ 🌺 ﷺ 🌺
15/07/2026
نکاح کس طرح پڑھائیں؟
نکاح کے شرعی طریقہ، مہر، وکالت، خطبۂ نکاح اور دیگر اہم مسائل پر مشتمل نہایت مفید اور معلوماتی کتابچہ۔
خود بھی مطالعہ کریں اور ثواب کی نیت سے دوسروں تک بھی ضرور پہنچائیں۔
#نکاح
14/07/2026
🤲 جامیؔ یہی ہیں پانچ مرے ضامنِ نجات 🌹
🌸 خیرُ الانام ﷺ، فاطمہؑ، حیدرؑ، حَسَنؑ، حُسَینؑ 🌸
╭─────────────────────────╮
🌹 جگر گوشۂ پیر پٹھان 🌹
✨ حضور قبلہ حضرت خواجہ محمد نصر المحمود صاحب فخری تونسوی ✨
🕌 سجادہ نشین دربارِ عالیہ محمودیہ، تونسہ شریف 🕌
╰─────────────────────────╯
🤍🌿 اللّٰہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر تا دیر قائم رکھے، صحت، عافیت، عزت اور برکتوں سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🌹
Kon Log Hain Jo Duniya Aur Akhirat Mein Allah Ta'ala Ki Lanat Ke Mustahiq Hain? | Pir Syed Ahmed Raza Shah Bukhari | Short Clip
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Taunsa