Home Tuition DGKhan

Home Tuition DGKhan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Home Tuition DGKhan, Education, Taunsa.

12/08/2021

. 👈 *"حصار"*👉

کبھی ہم نے سوچا ہے کہ ہم اپنی ناقص معلومات کی وجہ سے ایک حصار میں قید ہیں کہ جہاں کم علمی کی حکمرانی ہے۔ وہ کم علمی ہمارے ذہنوں کو مکمل قابو میں کئے ہوئےہے ۔نہ ہم آزادی سے سوچ سکتے ہیں نہ کوئی اور کام کر سکتے ہیں۔یہ حصار سائے کی مانند ہماری زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔ ہم سوچتے ہیں تو کسی مقید انسان کی مانند اس حصار کے اثرات کے مطابق سوچتے ہیں اورمزےکی بات یہ ہے کہ ہم اس خوش فہمی کا شکار بھی ہو تے ہیں کہ ہم ہی ٹھیک ہیں۔ باقی سب غلط ہیں۔
اجکل سوشل میڈیا نے معلومات کا تبادلہ بہت آسان بنا دیا ہے۔ ایسے میں ہم اکثر معلومات کی ایک جنگ کررہے ہوتے ہیں
یہ جنگ بالکل عام جنگوں کی طرح ایک دوسرے پر قبضہ کرنے کےلئے لڑی جاتی ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ جنگ نیوکلئر جنگوں سے زیادہ خطرناک ہے ۔نیوکلئرجنگوں میں لوگ جسمانی طور پرزخمی ہوتے ہیں۔ دشمن کی زمین پر پیش قدمی کرکے قبضہ کیاجاتا ہے لیکن اس جنگ میں لوگوں کی فکر کو محصور اور مقید کیا جاتا ہے اور نتیجتا ایک خطرناک ترین چیز سامنے آتی ہے جس میں لوگ جو دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ درحقیقت ایسا نہیں ہوتا،جیساسوچ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل ایسا نہیں ہوتا۔یہ بالکل ایسا ہے جیسے کوئی قیدی اپنی مرضی سے نہ
کھاسکتا ہے نہ سو سکتا ہے نہ چل سکتا ہے نہ بیٹھ سکتا ہے
وہ اپنی مرضی کا مالک نہیں ہوتا اسی طرح اجکل کی میڈیا جنگ لوگوں کی فکر کو مقید بناتی ہےجس سے لوگوں کی سوچ ایک مقید سوچ ہے اب حالت یہ ہے کہ سوچنے والا جس کو سچ سمجھ رہا ہے وہ جھوٹ ہے اور جس کو جھوٹ سمجھ رہا ہے وہ ہی دراصل صحیح ہے
اس بھیانک جنگ کا ہم سب ہی حصہ ہیں کوئی تھوڑا تو کوئی زیادہ لیکن ہم سب اس جنگ میں شریک ضرور ہیں۔ اب یقینا یہ جنگ ہمیں متاثر بھی کرے گی ہماری فکر پر حملہ آور ہوگی اور فکر کو "زخمی" کرنے کی کوشش کرے گی۔
کچھ افراد اس جنگ کے قیدی بن کے محصور زندگی گزاریں گے اور بالآخر وہ،وہ سوچیں گے جو ایک مقید زہن سوچتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے اکثر جوان کسی سیاسی لیڈر بنا لیتے ہیں۔ حالانکہ وہ تو ابھی تک ایک انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ہوتا۔ چونکہ ہماری فکر ایک محصور فکر ہے جس میں ہمیں یہی بتایا گیا ہے کہ ایک نامعقول انسان اگر دولت مند ہے تو اسےلیڈر بنا لو۔ اسی طرح ہم برائی کا میعار بھی محصور سوچ کے مطابق بنا لیتے ہیں۔ یعنی ہماری محدود سی محصور و مقید سوچ کے مطابق ایک برا انسان شاید وہ ہوگا جو مالی لحاظ سے کمزور ہو اور ہم کسی اخلاقی لحاظ سے برےانسان کو برا نہیں سمجھیں گے۔ ایسے انسان کے لئے کائنات کے عظیم زاویے کوئی معنی نہیں رکھتے بلکہ اسکے لئیے وہ زاویے ہیں جو ایک محصور انسان، محصور فکر کے ساتھ بناتا ہے۔ اسکے لئیے یہ کائنات ویسی نہیں ہے کہ اس میں آنا ہے اور واپس جانا ہے قیامت میں اپنا حساب اور کتاب دینا ہے جنت اور جہنم میں جانا ہے۔ ایسے انسان کے لئے یہی دنیا ایک جنت ہے وہ اتنا گہرا نہیں سوچ سکتا کہ ہر بات کی کوئی دلیل ڈھونڈے وہ چونکہ محصور فکر کا حامل ہے اسے کہا جاتا ہے کہ دین کچھ بھی نہیں ہے۔ بس آو،کھاو،جیو اور مر جاؤ یہی زندگی ہے۔
اسے عظیم لوگ وہی نظر آتے ہیں جو ایک معزور ذہن کو عظیم لگتے ہیں۔ جس طرح ایک قیدی کو دیا جانے والا معمولی کھانا بھی اسے بہت اچھا لگتا ہے اسی طرح فکری محصور انسان کو بھی ہر بات بھلی لگتی یے۔
ہماری فکریں محصور ہو چکی ہیں ہم اس محصور فکر سے حقیقت تک پہنچنے کا سفر نہیں کر پاتے ۔اور اس محصور سوچ میں جو مل جائے وہی بہتر سمجھتے ہیں۔
از ۔۔۔۔مختار علوی
*__________________________*

12/06/2021

Reality

11/12/2020

Jumma Mubarak ..

19/10/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Taunsa?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Taunsa