24/10/2023
پراٸیویٹ ٹیچنگ ایک طرح کی میٹھی نحوست ہے ۔۔۔ایک ٹیچر کو پتا بھی نہیں ہوتا اور دیکھتے ہی دیکھتے اُس نے اِس میٹھی نحوست میں دس بارہ سال گذار دیے۔۔۔اور حاصل کیا رہا؟؟
۔پراٸیویٹ ٹیچرز پھر کوٸی اور کام کرنےسے بھی قاصر رہتا ہے کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں اسکے شاگرد معاشرے میں پھیل چکے ہوتے ہیں ۔۔۔استاد نہ رکشہ چلا سکتا ہے نہ دکان کھول سکتا ہے کیونکہ ”سر “ سننے کا وہ عادی ہوچکا ہوتا ہے اسکا لاشعور ” سر“ کو ایکسپٹ کر چکا ہوتا ہے اس لیے وہ ساری عمر پراٸیویٹ سکولوں کی استحصالی چار دیواری میں مقیّد رہتا ہے ۔۔کوٸی اور ذاتی کام شروع کرنے میں وہ ایک قسم کی شرمساری محسوس کرتا ہے ۔۔۔۔اور یوں اس کی زندگی کا قیمتی دور پراٸیویٹ سکولوں کے آٹھ آٹھ پیرڈ اور حقیر سے معاوضے کی نذر ہو کر راٸیگانی کی فضا میں تحلیل ہو جاتا ہے ۔ خدارا ۔۔جب تک کوٸی معقول جاب نہ ملے اس وقت تک چھولے بیچیں بریانی لگاٸیں رکشا ٹیکسی چلاٸیں لیکن پراٸیویٹ ٹیچنگ کی طرف بالکل بھی نہ جاٸیں ۔۔۔یہ پراٸیویٹ ٹیچنگ آپ کی عمر کا قیمتی حصہ گھن کی طرح کھا کر آپ کے وجود کو کھوکھلا کر دے گی ۔۔۔۔