Ibn-E-Qasim School Taunsa

Ibn-E-Qasim School Taunsa "Success and productivity for every student inshaa ALLAH"

14/09/2026

ماشاءاللّٰه ❤️

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ۔ 🌹

کچھ دن پہلے اسکول میں منعقد ہونے والی بابرکت نعتیہ محفل کے خوبصورت مناظر۔

ہمارے ننھے طلبہ و طالبات کا جذبۂ ایمانی، محبتِ رسول ﷺ اور درود و سلام سے اپنی زبانوں کو معطر کرنے کا منظر واقعی دل خوش کر دینے والا تھا۔ ❤️

بچوں کی زبانوں پر درود و سلام اور دلوں میں محبتِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم — اس سے بڑھ کر خوبصورت منظر اور کیا ہو سکتا ہے۔

اللّٰه تعالیٰﷻ ہمارے بچوں کے دلوں میں محبتِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور انہیں دین و دنیا میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ۔ ♥️

ﷺ #ماشاءاللّٰه

یومِ شہادت میجر عزیز بھٹی شہیدؒ (نشانِ حیدر) 🇵🇰میجر عزیز بھٹی شہیدؒ نے 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں لاہور کے محاذ پر بے مثال...
12/09/2026

یومِ شہادت میجر عزیز بھٹی شہیدؒ (نشانِ حیدر) 🇵🇰
میجر عزیز بھٹی شہیدؒ نے 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں لاہور کے محاذ پر بے مثال بہادری، عزم اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ستمبر 1965ء کو جامِ شہادت نوش کیا۔ انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر عطا کیا گیا۔
قوم اپنے اس عظیم سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔ اللّٰه تعالیٰﷻ میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کے درجات بلند فرمائے اور وطنِ عزیز کی حفاظت کرنے والے تمام شہداء کو اپنی رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین 🇵🇰🤲



#12ستمبر


🇵🇰

🇵🇰 11 ستمبر 1948 — یومِ وفاتِ بانیِ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناحؒ 🇵🇰یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیراناے قائدِ اعظم...
11/09/2026

🇵🇰 11 ستمبر 1948 — یومِ وفاتِ بانیِ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناحؒ 🇵🇰

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائدِ اعظم! تیرا احسان ہے احسان

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بے مثال قیادت، عزم اور جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا۔ یہ عظیم احسان ہمیشہ ہماری قومی تاریخ میں زندہ رہے گا۔

اللّٰه تعالیٰﷻ قائداعظم محمد علی جناحؒ کو غریقِ رحمت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں پاکستان کی قدر کرنے اور اسے قائداعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲🇵🇰

الحمدللّٰه! ❤️🤍جب سے ابنِ قاسم سکول تونسہ شریف قائم ہوا ہے، بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف مواقع پر متنوع پروگرامز ک...
05/09/2026

الحمدللّٰه! ❤️🤍

جب سے ابنِ قاسم سکول تونسہ شریف قائم ہوا ہے، بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف مواقع پر متنوع پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ بلاشبہ یہ تمام سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، تاہم سالانہ سیرت النبیﷺ کا ایک منفرد اور روح پرور پروگرام ہے، جس کی خوشی اور برکت اپنی مثال آپ ہے۔ 💚

اس بابرکت موقع پر نہ صرف سکول کے بچے خوشی محسوس کرتے ہیں بلکہ پورا سکول محبتِ رسول ﷺ کے رنگ میں رنگ جاتا ہے۔

ماشاءاللّٰه! محفل کی تیاری کے دوران بچے تلاوتِ قرآنِ پاک میں بھرپور حصہ لیتے ہیں، نعت خوانی کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور اسوۂ حسنہ ﷺ کے موضوع پر تقاریر کے ذریعے اپنے دلوں میں ایمانی جذبات اور محبتِ رسول ﷺ کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

یقیناً وہ بچے خوش نصیب ہیں جو اس بابرکت محفل میں شرکت کرکے ایمان کی حلاوت محسوس کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ بچے بھی قابلِ مبارکباد ہیں جو اس پروگرام میں اپنے ربِ کریم کی حمد و ثنا بیان کرتے، اپنے محبوب نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ❤️🤍

اس بابرکت موقع پر میں اپنے تمام معزز اساتذہ اور سٹاف ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی محنت، خلوص اور بھرپور کاوشوں کے باعث ہمیں اس خوبصورت اور روح پرور محفل کے انعقاد کی سعادت حاصل ہوئی۔

اللّٰه تعالیٰﷻ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا پکا، سچا اور وفادار اُمتی بنائے، ہمارے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ ہمیشہ زندہ رکھے اور ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲❤️

#میلادالنبیﷺ

27/08/2026

اپنے بچوں کے روشن، محفوظ اور بہترین مستقبل کے لیے آج ہی ابنِ قاسم سکول کا انتخاب کریں۔
✨ پلے گروپ ✨ نرسری ✨ پریپ میں داخلے جاری ہیں
پرنسپل:ابنِ قاسم پبلک سکول تونسہ شریف

on Monday, 24th August 2026📚🎒Welcome Back, Dear Students! ♥️
22/08/2026

on Monday, 24th August 2026📚🎒
Welcome Back, Dear Students! ♥️






🇵🇰 جشنِ آزادی پاکستان — 79ویں سالگرہ 🇵🇰14 اگست 2026الحمدللّٰہ! آج ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی آزادی کی 79ویں سالگرہ جوش...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی پاکستان — 79ویں سالگرہ 🇵🇰

14 اگست 2026

الحمدللّٰہ! آج ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی آزادی کی 79ویں سالگرہ جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ یہ وطن ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں، جدوجہد اور دعاؤں کا ثمر ہے۔

آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم علم، اتحاد، محنت، دیانت اور بہترین کردار کے ذریعے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

ابنِ قاسم سکول، تونسہ شریف
کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو
جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد! ❤️🇵🇰

#14اگست2026

  ☀️  📚  🌴  ✨  📝  💙  📍  🏫
09/07/2026

☀️
📚
🌴
✨
📝
💙
📍
🏫

Address

Taunsa
32100

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 02:00
Saturday 08:00 - 16:00

Telephone

+923366238793

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibn-E-Qasim School Taunsa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Ibn-E-Qasim School Taunsa:

Shortcuts

Share