13/07/2026
آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) ضلع ٹانک کا اہم اجلاس زیرِ صدارت جناب شاہد زمان آرائیں صدر اپٹا ضلع ٹانک منعقد ہوا۔
اجلاس میں اساتذہ کرام کی پروموشن، تعلیمی مسائل، محکمانہ امور اور معیارِ تعلیم میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ، باوقار مقام اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اپٹا اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
بعد ازاں اپٹا وفد نے ایجوکیشن آفس ٹانک جا کر پی ایس ٹی سے سی ٹی پروموشن کے لیے متعلقہ اسٹاف سے ملاقات کی جنہوں نے یقین دلایا کہ اِن شاء اللّٰہ پی ایس ٹی سے سی ٹی
پروموشن چند دن کے اندر اندر ہو جائے گی ۔
( )