02/06/2026
🌟 فخرِ چگملائی، فخرِ وزیرستان 🌟
الحمدللہ! یونیک پبلک سکول چگملائی کے دو ہونہار طلبہ نے پاکستان کے مایہ ناز اور تاریخی تعلیمی ادارے اَیچسن کالج لاہور کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ہے۔
یہ صرف دو طلبہ کی کامیابی نہیں بلکہ پورے وزیرستان کے لیے ایک امید، حوصلے اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ ایک وقت تھا جب ہمارے دور افتادہ علاقے کے بچوں کے لیے ایسے بڑے تعلیمی اداروں تک پہنچنا ایک خواب سمجھا جاتا تھا، لیکن آج یونیک پبلک سکول کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کے اعتماد کی بدولت ہمارے بچے ملک کے بہترین اداروں کے دروازوں تک پہنچ رہے ہیں۔
ہم اپنے ان دونوں ستاروں کے لیے آپ سب سے خصوصی دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے اور انہیں قوم و ملت کا قیمتی سرمایہ بنائے۔
🤲 دعا کیجئے کہ یہ بچے کامیاب ہوں اور وزیرستان کے مزید بچوں کے لیے بھی نئی راہیں روشن کریں۔
Unique Public School Chagmalai,SWTD