17/03/2024
انسان جب سے دنیا میں آیا ہے ۔ وہ تین چیزیں بڑی غور وفکر سے استعمال کرتا ہے ۔ 1) وقت 2) توانائی اور 3) وسائل
ہم وقت، توانائی اور وسائل استعمال کرکے اسکا معاوضہ لیتے ہیں ۔ یہ انسان کی فطرت میں ہے۔ کہ جب انسان کوئی کام کرتاہے تو اسکا نتیجہ چاہتا ہے ۔ ہماری دلی خواہش ہوتی ہے کہ ہم جو کام سر انجام دے رہے ہیں اسکا کوئی نہ کوئی معاوضہ ہو اور ہم زندگی میں ہمیشہ اپنے کاموں کی معاوضہ لیتے رہتے ہیں ۔ انسان کو ہمیشہ اس بات کی فکر ہوتا ہے کہ کہی میرا وقت ضائع نہ ہو جائے کہی میری انرجی برباد نہ ہو جائے لکین جب ہمیں معاوضہ نہیں ملتا ہو تو ہمیں لگتا ہے کہ یہ سب چیزیں ضائع چلی گئی ہیں ۔ جب معاوضہ مل جاتا ہے تو ہمیں لگتا ہے کہ ہماری محنت رنگ لے آئی ہے۔ جب ایک شخص کہی کام کرنا شروع کر دیتا ہے تو سب سے پہلے یہ سوچتا ہے کہ کیا مجھے اپنے کام کا ٹھیک معاوضہ ملے گا یا نہیں ؟ لکین ایک درجہ اس سے بھی بلند ہے وہ ہے خدمت ۔ خدمت وہ لیول ہے جہاں انسان خوب محنت سے اپنے کاموں کو سر انجام دیتا ہے ۔ مگر اسے کسی معاوضے کی تمنا نہیں ہوتی ہے۔ جب انسان کو اس بات کی عرض نہ ہو کہ مجھے اپنے کام کی معاوضہ ملے گا یا نہیں تو اسکا نام خدمت ہے۔
الحمدللہ تقریباً چار یا پانچ ماہ مسلسل محنت اور لگن کے بعد کلاس نہم کے جونئیر طلباء کیلئے کمیسٹری کے پہلے پانچ اسباقِ پر مشتمل ایک بہترین گائیڈ تیار کیا گیا ۔جس میں پہلے پانچ اسباقِ کے تمام مبہم تصورات، اسائنمنٹ، ایکزامپلز اور مشقی سوالات نہایت تفصیل اور آسان طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔
06/03/2023
24/02/2023