GGHS No. 1 Tank

GGHS No. 1 Tank

Share

This is an official page for GGHS No. 1 Tank, KPK.

11/05/2026
29/03/2026

Dear parents, please note the school timings and ensure timely attendance.

27/03/2026

والدین متوجہ ہوں!

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ٹانک میں پڑھنے والی جماعت نہم و دہم کی طالبات کے والدین سے گزارش ہے کہ رول نمبر سلپ پر اپنی بچی کا امتحانی سینٹر توجہ سے چیک کر لیں اور متعلقہ تاریخ پر پرچے کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
اس سال BISE DIKhan کی طرف سے نیا کلسٹر سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے مطابق طالبات کے رول نمبر کسی دوسرے امتحانی مرکز میں آسکتے ہیں۔ لہذا والدین رول نمبر سلپ پر لکھے گئے امتحانی مرکز کو نوٹ کر کے وہاں اپنی بچیوں کو پہنچائیں

منجانب
پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ٹانک

25/03/2026

اطلاع برائے والدین

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ٹانک میں پڑھنے والی طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جماعت نہم اور دہم کے رول نمبرز کل مؤرخہ 26/03/2026 کو سکول سے وصول کر لیں۔
وقت: صبح 9 سے 10 تک۔

نوٹ: طالبات کا خود آنا ضروری ہے۔ وقت کی پابندی لازم ہے ۔

منجانب
پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ٹانک۔

18/02/2026

School timings for the holy month of Ramadan Kareem.

15/01/2026

اطلاع برائے والدین و طلبہ

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1، ٹانک میں زیرِ تعلیم تمام طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ
مورخہ 16-01-2026 سے اسکول باقاعدہ طور پر کھل رہے ہیں، اور جماعت ششم تا ہشتم کی طالبات کے لیے دوسرے سمسٹر کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
لہٰذا تمام طالبات کی حاضری لازمی ہے۔

سردی سے بچاؤ کے لیے طالبات سویٹر، جرابیں اور بوٹ ضرور پہن کر آئیں۔

اگر کوئی طالبہ بیماری کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتی تو اس کی چھٹی کی درخواست سرپرست کے دستخط کے ساتھ ارسال کی جائے۔

اسی طرح جماعت نہم و دہم کی طالبات کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ اسکول میں حاضری لازمی ہے۔ جن طالبات نے نہم و دہم کے سالانہ امتحان کے لیے بورڈ فیس ادا نہیں کی ہے، وہ اپنی فیس بروقت جمع کروائیں تاکہ داخلہ مقررہ تاریخ کے اندر مکمل کیا جا سکے۔

اسکول کے اوقاتِ کار ⏰
صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:20 بجے تک

مزید معلومات کے لیے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

منجانب
اسکول پرنسپل

30/12/2025

اطلاع برائے والدین
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ٹانک میں زیرِ تعلیم جماعت ششم، ہفتم اور ہشتم کی تمام طالبات کے والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز منگل، 31 دسمبر کو پہلے سمسٹر کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
لہٰذا تمام طالبات کی حاضری نہایت ضروری ہے۔

شکریہ

پرنسپل
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ٹانک

15/12/2025

اطلاع برائے والدین / سرپرست

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ٹانک میں زیرِ تعلیم تمام طالبات کے والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میٹرک (جماعت نہم و دہم) کے پری بورڈ امتحانات 15 دسمبر 2025 سے شروع ہو رہے ہیں۔ ان امتحانات میں طالبات کی شرکت نہایت ضروری ہے۔

براہِ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی طالبہ بغیر کسی مجبوری کے امتحان سے غیر حاضر نہ ہو۔

والدین سے گزارش ہے کہ ادارے کے اساتذہ کی محنت اور اپنی بیٹیوں کے بہتر تعلیمی مستقبل کو مدِنظر رکھتے ہوئے، اپنی بیٹیوں کو لازمی طور پر امتحانات میں شرکت کے لیے بھیجیں۔

منجانب:
پرنسپل
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ٹانک

05/10/2025

Happy teacher,s day.
Lots of respect for nation builders.

Want your school to be the top-listed School/college in Tank?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Girls High School No. 1
Tank

Opening Hours

Monday 07:15 - 12:15
Tuesday 07:15 - 12:15
Wednesday 07:15 - 12:15
Thursday 07:15 - 12:15
Friday 07:15 - 10:40
Saturday 07:15 - 12:15