PST/ CT Test Preparation Page

PST/ CT Test Preparation Page

Share

یہ پیج مختلف ٹیسٹوں کی تیاری اور اہم تعلیمی معلومات کے ?

07/07/2022

اسلامیات کے اہم سوالات
Answers.
1۔قیامت کے دن کتنی بار صور پھونکا جاۓ گا؟
ا ) ایک بار ب) دو بار ج) تین بار د) چار بار

2.اللہ تعالی کو نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند ۔ یہ قرآن پاک کی کس سورت مبارکہ میں ہے
ا) سورت البقرہ ب) سورت آل عمران
ج) سورت المحد د) سورت الحجرات

3.مناسک حج میں " طواف وداع کرنا " ۔۔۔۔۔۔ہے۔
ا) فرض ب) واجب ج) سنت د) نفل

4.کون سے غزوہ کے موقع پر حضور ﷺ نے بھوک کی وجہ سے پیٹ پر دو پتھر باندھے تھے؟
ا) غزوہ تبوک ب) غزوہ بدر ج) غزوہ حنین
د) غزوہ احزاب

5.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرو ، کیونکہ یہ تقوی کے سب سے زیادہ قریب ہے
ا) سخاوت ب) رحم ج) عدل د) احسان

06/07/2022
Photos from PST/ CT Test Preparation Page's post 27/06/2022

گیارہویں جماعت کے اہم ضرب المثل اور ان کے معنی۔

Photos from PST/ CT Test Preparation Page's post 26/06/2022

Today Police Constable Test.So Easy.

04/06/2022

کلاس نہم(9th Class) اردو کے 10 اہم سوالات
1. اردو کا پہلا شاعر کون تھا ؟
جواب : امیر خسرو

2. "سیرت النبی " کس مصنف کی مشہور تصنیف ہے؟
جواب : مولانا شبلی نعمانی

3.جملے کے کتنے اجزا ہوتے ہیں؟
جواب : دو

4.نظم " مدو جزر اسلام " کس نے لکھی؟
جواب : الطاف حسین حالی۔

5.کس کو اردو زبان کا پہلا باقاعدہ تنقید نگار تسلم کیا جاتا ہے ؟
جواب : الطاف حسین حالی

6.سر سید احمد خان کہاں پیدا ہوۓ؟
جواب : دہلی

7.اردو زبان کا پہلا ناول نگار کس کو تسلیم کیا جاتا ہے؟
جواب: مولوی نزیر احمد

8.مشہور ڈرامہ " انار کلی" کس نے لکھا؟
جواب: امتیاز علی تاج

9.ڈاکٹر شفیق کا سال ولادت ہے؟
جواب: 1920ء

10.جس نظم کے ہر بند میں تین مصرعے ہوں ۔اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب : مثلث۔

31/05/2022

Urdu Important Questions For PST/ CT / Police Constable and Other Tests.
1. کنایہ کے لغوی معنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہیں۔
جواب : پوشیدہ بات / رمز و اشارہ

2. ( شعلہ طور) کس کی تصنیف ہے؟
جواب: علی سکندر جگر مراد آبادی

3.(وہ منزلیں ) کونسا مرکب ہے؟
جواب : مرکب اشاری۔

وضاحت : وہ مرکبات جن میں کسی چیز ، جگہ یاشخص وغیرہ کی طرف اشارہ کیا جاۓ مرکب اشاری کہلاتے ہیں۔
مرکب اشاری میں ہمیشہ ( وہ ، یہ ) کا استعمال کیا جاتا ہے مثلا ـ یہ قلم ، وہ کرسی وغیرہ ۔ یہ مرکبات ، مرکب اشاری ہیں ۔کیوں ان میں ( وہ ، یہ ) کا استعمال ہوا ہے۔

4.ادا جعفری کو ان کے کون سے شعری مجموعے پر ادبی انعام سے نوازا گیا؟
جواب: شہر درد

5.---------کا بال ہونا۔
الف) ہاتھ ب) ناک ج) کان د) سر
جواب : ناک۔

6.مرزا محمود سرحد کو کیا کہتے ہیں؟
الف) شاعر مشرق ب) شاعر فطرت
ج) اکبر سرحد د) شاعر مزدور
جواب: اکبر سرحد

7. گیت کے لغوی معنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔
الف) سرور ب) جزبہ ج) محبت د) نفرت
جواب :: سرور

8. "باباۓ اردو " کسے کہا جاتا ہے؟
جواب :مولوی عبدالحق

9.انگریزوں نے مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کو کہاں بھیجا ؟
جواب : رنگون

10.مضمون کا لفظی مطلب ہے ؟
جواب : ضمن میں لیا ہوا۔

30/05/2022

Urdu Important Questions For PST/ CT / Police Constable and Other Tests.
1. لفظ (اردو) کے معنی کیا ہیں؟
جواب : لشکر

2.اردو کس زبان کا لفظ ہے؟
جواب : فارسی

3.اردو حروف تہجی کی تعداد کتنی ہے ؟
جواب : 37

4.غزل کے بہترین شعر کو کیا کہتے ہیں؟
جواب : بیت الغزل

5.غزل کے کم ازکم اشعار کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟
جواب : 5 اشعار

6.غزل کے زیادہ سے زیادہ اشعار کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟
جواب : کوئی حد نہیں

7.غزل کا پہلا شعر کیا کہلاتا ہے؟
جواب : مطلع

8.غزل کا آخری شعر کیا کہلاتا ہے؟
جواب : مقطع

9." جس آسانی سے غزل کے اشعار یاد ہوسکتے ہیں کوئی کلام یاد نہیں ہو سکتا"
یہ کس شاعر کا قول ہے؟
جواب : الطاف حسین حالی

10. ( رئیس المتغزلین ) کس شاعر کا لقب ہے؟
جواب : حسرت موہانی

29/05/2022

پولیس کانسٹيبل کے ٹیسٹ کے لیے کلاس ہشتم کی اردو سے لیے گیۓ 46 اہم محاورات اور ان کے معنی۔ جن بھائیوں کا پولیس کانسٹيبل کا ٹیسٹ ہے وہ بھائی یہ محاورات لازمی یاد کر لیں۔۔۔
محاورات : معنی
1.سنی ان سنی کر دینا : توجہ نہ دینا
2.شیروشکر ہونا :ایک جان ہونا
یا
باہمی محبت پیدا ہونا
3.داد دینا : تعریف کرنا
4.محظوظ ہونا : لطف اندوز ہونا
5.تھک کر چور ہونا : بہت زیادہ تھک جانا
6.سکتہ طاری ہونا : حیران ہوکرخاموش ہو جانا
7.گردن اڑا دینا : قتل کر دینا
8.دانت کھٹے کرنا :شکست دینا
9.امید بر لانا : آرزو پوری کرنا
یا
مقصد حاصل ہونا
10.دل بھر آنا : آنکھوں میں آنسوں آنا
یا
غمگین ہونا
11.افاقہ ہونا : صحت یاب ہونا
12.خون سفید ہونا :محبت نہ رہنا/سنگدل ہوجانا
یا
بے رحم ہو جانا
13.بھانڈا پھوٹنا : راز کا افشا ہونا
یا
عیب کا ظاہر ہونا
14.اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا :: اپنا نقصان خود کرنا
15.اپنے منہ میاں مٹھو بننا : اپنی تعریف خود کرنا
16.رات گئ بات گئ : وقت گزرنے سے کسی
واقعہ کی اہمیت کم ہو
جاتی ہے
17.آنکھ کا تارا ہونا : پیارا ہونا
18.تین حرف بھیجنا : لعنت بھیجنا
19.پانی میں آگ لگانا : نا ممکن بات کرنا
20.چرکا لگانا : غمزدہ ہونا
21.چھکے چھوٹ جانا : حواس باختہ ہونا
22.دال میں کالا ہونا : شک ہونا
23.ڈھونگ رچانا : ظاہری عزت
24.کنارہ کرنا : دور ہونا
25.ٹسوے بہانا : جھوٹ موٹ کا رونا
26.دن دگنی رات چگنی ترقی کرنا = جلد ترقی کرنا
یا
زیادہ ترقی کرنا
27.ہاتھ کی صفائی دکھانا = دھوکہ دینا/ فریب دینا
28.کان کترنا : دھوکہ دینا
29.آٹھ آٹھ آنسو رونا : زارو قطار رونا
30.ہاتھ پھیلانا : بھیک مانگنا
31.فاختہ اڑانا : مزے لینا
32.سانپ سونگھ جانا : بے حس وحرکت ہو جانا
33. طوطے اڑنا : حیران رہ جانا
34.قول دینا : وعدہ کرنا
35. یار غار ہونا : گہرا دوست ہونا
36.نودوگیارہ ہونا : بھاگ جانا
37.سبز باغ دکھانا : فریب سے لالچ دینا
38.آس لگانا :امید قائم رکھنا
39.آسمان ٹوٹنا : بڑی مصیبت کا آنا
40.آسمان سے باتیں کرنا : بہت بلند ہونا
41.آستین چڑھانا : لڑنے کے لیے تیار ہونا
42.آسمان سرپر اٹھانا : بہت زیادہ شور کرنا
43.اٹھکیلیاں کرنا : جھوم کر چلنا / جھومنا
44.دل برداشتہ ہونا :بیزار ہونا / اکتا جانا
45.دل میں گھر کرنا : دل میں سما جانا
46.پسینے سے شرابور ہونا : پسینے سے بھیگنا

29/05/2022

ALM K Answer keys...

29/05/2022

Meter Reader k Answer keys....

28/05/2022

پولیس کانسٹيبل کے ٹیسٹ کے لیے کلاس ہشتم کی اردو سے لیے گۓ30 اہم محاورات اور ان کے معنی۔ جن بھائیوں کا پولیس کانسٹيبل کا ٹیسٹ ہے وہ بھائی یہ محاورات لازمی یاد کر لیں۔۔۔
محاورات : معنی
1.دل بھر آنا : آنکھوں میں آنسو آنا
2.فراٹے بھرنا : تیز دوڑنا
3.دن پھرنا : اچھا وقت آنا
4.ہاتھ بٹانا : مدد کرنا
5.ہاتھ پھیلانا : بھیک مانگنا
6.نیچا دکھانا : شکست دینا
7. آنکھیں چرانا : غائب ہونا
8.آنکھیں دکھانا : غصہ ہونا
9:آنکھیں پھیر لینا : تبدیل ہو جانا/ منہ پھیر لینا
10.آنکھیں بچھانا : احترام کرنا
11.آنکھیں کھلنا : عقل آ جانا/ ہوشیار ہو جانا
12.آنکھیں سفید ہونا : پرایا ہو جانا
13.آنکھیں بند ہونا : مر جانا
14.پاش پاش ہونا : تباہ و برباد ہونا
15.پانی پانی ہونا : شرمندہ ہونا
16.باغ باغ ہونا : خوش ہونا
17.بال بال بچنا : حادثے سے مرتے مرتے بچنا
18.سائیں سائیں کرنا : ہوا کے چلنے کی آواز
19.ہاتھ پاؤں مارنا : سخت کوشش کرنا
20.نو دو گیارہ ہونا : بھاگ جانا
21.منہ کی کھانا : شکست کھانا
22.میدان مارنا : مقابلہ جیت جانا
23.ہاتھ پاؤں پھول جانا : گھبرا جانا
24.بات کا پتنگڑ بنانا :چھوٹی سی بات کوبےحدبڑھا دینا
25.بے پرکی اڑانا : افواه پھیلانا
26.پالا پڑنا : واسطہ پڑنا
27.دل کی کلی کھلنا : بے حد خوش ہونا
28.ہاتھ پاؤں پھول جا : بے حد گھبرا جانا
29.آستین کا سانپ : چھپا دشمن
30۔لوہا منوانا : صلاحیتوں کا اعتراف کروانا
31.آنکھ کا تارا ہونا : پیارا ہونا
32.تین حرف بھیجنا : لعنت بھیجنا
33.پانی میں آگ لگانا : نا ممکن بات کرنا
34.چرکا لگانا : غمزدہ ہونا
35.چھکے چھوٹ جانا : حواس باختہ ہونا
36.دال میں کالا ہونا : شک ہونا
37.ڈھونگ رچانا : ظاہری عزت
38.کنارہ کرنا : دور ہونا
39.ٹسوے بہانا : جھوٹ موٹ کا رونا
40.دن دگنی رات چگنی ترقی کرنا = جلد ترقی کرنا
یا
زیادہ ترقی کرنا
41.ہاتھ کی صفائی دکھانا = دھوکہ دینا/ فریب دینا
42.کان کترنا : دھوکہ دینا
43.آٹھ آٹھ آنسو رونا : زارو قطار رونا
44.ہاتھ پھیلانا : بھیک مانگنا
45.فاختہ اڑانا : مزے لینا
46.سانپ سونگھ جانا : بے حس وحرکت ہو جانا
47. طوطے اڑنا : حیران رہ جانا
48.قول دینا : وعدہ کرنا
49. یار غار ہونا : گہرا دوست ہونا
50.نودوگیارہ ہونا : بھاگ جانا
51.سبز باغ دکھانا : فریب سے لالچ دینا
52.آس لگانا :امید قائم رکھنا
53.آسمان ٹوٹنا : بڑی مصیبت کا آنا
54.آسمان سے باتیں کرنا : بہت بلند ہونا
55.آستین چڑھانا : لڑنے کے لیے تیار ہونا
66.آسمان سرپر اٹھانا : بہت زیادہ شور کرنا
57.اٹھکیلیاں کرنا : جھوم کر چلنا / جھومنا
58.دل برداشتہ ہونا :بیزار ہونا / اکتا جانا
59.دل میں گھر کرنا : دل میں سما جانا
60.پسینے سے شرابور ہونا : پسینے سے بھیگنا

Want your school to be the top-listed School/college in Tank?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Tank

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00