Govt. Ansar-ul-islam primary school

Govt. Ansar-ul-islam primary school GBELS Ansarul islam
Shahi bazar
Tandoadam

آج گورنمنٹ انصار الاسلام ایلیمنٹری اسکول، ٹنڈو آدم میں ہیڈ ماسٹر وزیر علی خاصخیلی صاحب (BPS-18) اور اساتذہ کرام کی جانب ...
20/08/2026

آج گورنمنٹ انصار الاسلام ایلیمنٹری اسکول، ٹنڈو آدم میں ہیڈ ماسٹر وزیر علی خاصخیلی صاحب (BPS-18) اور اساتذہ کرام کی جانب سے ایک انتہائی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فرسٹ شفٹ انچارج عبد الستار انصاری اور غلام فرید الدین کا کردار قابل ستائش رہا اس تقریب میں ایس ایم سی ممبران دانیال انصاری اور گل محمد شیخ بھی موجود تھے۔
تقریب میں *جناب راؤ محمد ناصر صاحب کو تعلقہ ایجوکیشن آفیسر (TEO) ایلیمنٹری و سیکنڈری* کا چارج سنبھالنے پر تمام اساتذہ کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی گئیں۔
اس موقع پر *ہیڈ ماسٹر وزیر علی خاصخیلی صاحب* نے معزز مہمانِ گرامی جناب راؤ محمد ناصر صاحب کو سندھ کی عظیم روایت کے مطابق روایتی اجرک کا تحفہ پیش کر کے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس کے ساتھ ہی اسکول کے فاضل ٹیچر نادر علی راجپوت صاحب کو سعادتِ عمرہ حاصل کرنے کی مبارکباد دی گئی اور گورنمنٹ بلوچ محلہ اسکول، ٹنڈو آدم تبادلہ ہونے پر ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ہیڈ ماسٹر صاحب کی جانب سے نادر علی راجپوت صاحب کو بھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا اور ان کے لیے آئندہ کے تعلیمی سفر میں کامیابی کی دعا کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر آئے ہوئے مہمانوں اور تمام اساتذہ کرام کیلئے طعام کا بھی اہتمام تھا۔

19/08/2026

14 اگست کی برکتوں اور آزادی کی قدر و قیمت کو اجاگر کرتے ہوئے، ہمارے اسکول کے سینئر اور محترم استاد جناب عبدالستار انصاری صاحب نے جشنِ آزادی کی باوقار تقریب میں فکر انگیز اور روح پرور خطاب کرتے ہوئے۔🇵🇰✨

18/08/2026

🇵🇰 گورنمنٹ انصارالاسلام ایلیمنٹری اسکول کی ہونہار طالبہ جشنِ آزادی کے موقع پر اپنی خوبصورت آواز میں ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے۔💚
ننھی فنکارہ نے اپنی دلنشیں آواز سے وطنِ عزیز سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ 🇵🇰
پاکستان زندہ باد! 💚

_اسلام_ایلیمنٹری_اسکول

18/08/2026

گورنمنٹ انصارالاسلام ایلیمنٹری اسکول ٹنڈو آدم میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب!

اس موقع پر اسکول کی ہونہار طالبہ نے پرجوش انداز میں تقریر پیش کی اور وطن کی ترقی و سلامتی کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ 💚

✨ پاکستان زندہ باد! ✨

17/08/2026

اسکول میں جشنِ آزادی کے مبارک موقع پر طالبہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ، ہدیۂ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
​آقا دو عالم ﷺ کی محبت کی خوشبو سے معطر اس ایمان افروز لمحے کی ایک خوبصورت جھلک! 💚🇵🇰
​ #۱۴اگست

17/08/2026

🇵🇰ہمارے اسکول میں جشنِ آزادی کا باضابطہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جسے اسکول کا یہ ہونہار طالب علم پیش کر رہا ہے۔ 📖🕊️

تلاوتِ قرآن کی برکتوں اور وطن کی محبت سے منور اس دن کی ایک خوبصورت جھلک! 💚🇵🇰

#۱۴اگست

16/08/2026

🇵🇰 آزادی مبارک! 💚
​آج ہمارے اسکول میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسکول کی طالبات نے وطن عزیز سے محبت اور اس کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بہترین ٹیبلو (Tableau) پیش کیا۔
#14اگست #طلبہ

16/08/2026

🇵🇰 آزادی مبارک! 💚
​آج ہمارے اسکول میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسکول کی طالبات نے وطن عزیز سے محبت اور اس کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بہترین ٹیبلو پیش کیا۔
#14اگست #پاکستان #طلبہ

16/08/2026

"جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ایس ایم سی چیئرمین جناب لالا محمد عمیر صاحب اسکول کے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔ انہوں نے بچوں کو آزادی کی اہمیت اور تعلیم کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کی تلقین کی।"

15/08/2026

جشنِ آزادی کی مناسبت سے گورنمنٹ انصار الاسلام ایلیمنٹری اسکول، ٹنڈو آدم میں ماحول کو خوبصورت بنانے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ایک پودا لگایا گیا۔ 🌳
اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے مل کر شجر کاری کی اور وطن کو سبز و شاداب بنانے کا عزم کیا۔
تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 🤲💚⚪

Address

Shahi Bazar
Tando Adam

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Ansar-ul-islam primary school posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category