Suffah Online Quran Academy

Suffah Online Quran Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Suffah Online Quran Academy, Tutor/Teacher, garib abad, Tando Adam.

A unique educational institution Suffah Online Quran Academy where we can read the Qur'an with correct pronunciation with basics things of Islam from anywhere,anytime at home with expert's teachers.

Virtues of Reading the Qur’an1. It brings great reward (Hasanat)Every letter you read from the Qur’an gives you reward. ...
27/03/2026

Virtues of Reading the Qur’an
1. It brings great reward (Hasanat)
Every letter you read from the Qur’an gives you reward. Even small recitation earns blessings.

2. It gives peace to the heart
Reading the Qur’an calms your mind and removes stress, bringing inner peace and comfort.

3. It is a source of guidance
The Qur’an shows the right path in life and teaches what is good and what is wrong.

4. It intercedes on the Day of Judgment
The Qur’an will speak for the person who used to read it regularly and help them in the Hereafter.

5. It raises your status
People who read and understand the Qur’an are given higher ranks in the sight of Allah.

6. It strengthens your connection with Allah
Reciting the Qur’an brings you closer to Allah and increases your faith (Iman).

7. Angels come closer
When the Qur’an is recited, angels gather around and blessings descend.

8. It improves your character
By following its teachings, a person becomes kind, honest, and patient.

18/02/2024

کوئی بندہ جب اللہ تعالیٰ سے غافل ہوتا ہے یا کوئی گناہ کرتا ہے تو اس پر بہت سی مصیبتیں آتی ہیں۔مگر ان مصیبتوں میں سے 8 مصائب بہت خطرناک ہیں*.

یہ 8 مصیبتیں انسان کی زندگی برباد کر دیتی ہے اور اس کی آخرت کو بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔اسلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و وسلم نے اپنی امت کو یہ مبارک طریقہ سکھایا ہے کہ روزانہ صبح اور شام ان 8 مصیبتوں سے بچنے کی دعاء مانگا کریں.

شیطان ان 8 مصیبتوں کے تیر روزانہ صبح و شام ہم پر چھوڑتا رہتا ہے. پس جو انسان صبح و شام ان آٹھ مصائب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہے وہ بچ جاتا ہے اور جو پناہ نہیں پکڑتا وہ ان آٹھ تیروں میں سے کسی ایک یا زیادہ تیروں کا شکار ہو جاتا ہے

اُن 8 مصیبتوں سے بچنے کا ذکر ابو داود شریف کی روایت کے مطابق ایک مسنون دعا میں مذکور ہے,جو کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کو شدید پریشانی کے وقت بتلائی تھی

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ الْهَمِّ وَ الْحَزَنِ
وَ أَعُوذُبِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَ الْكَسَلِ
وَ أَعُوذُبِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ
وَ أَعُوذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَ قَهْرِ الرِّجَالِ

ترجمہ:-
یا اللہ ! میں *فکر* اور *غم* سے آپ کی پناہ مانگتا/مانگتی ہوں
اور *عاجزی* اور *سستی* سے آپ کی پناہ مانگتا/مانگتی ہوں
اور *بزدلی* اور *بخل* سے آپ کی پناہ مانگتا/مانگتی ہوں
اور *قرض* کے غالب آ جانے اور لوگوں کے *مسلّط* ہو جانے سے آپ کی پناہ مانگتا/مانگتی ہوں۔
(سنن ابی داؤد 1555)

اس مسنون دعا کے الفاظ پر غور فرمائیے۰

1️⃣ *اَلْھَمِّ* تفکرات کو کہتے ہیں۰

*یعنی مستقبل کی فکریں، پریشانیاں ، فضول پریشان کرنے والے خیالات۰*

2️⃣ *اَلْحَزَنْ* غم کو کہتے ہیں۰

*ماضی کے واقعات کا صدمہ اور غم کہ ایک دم اُبھر کر دل پر چھا جائے۰حالانکہ حدیث شریف میں ارشاد ہے: حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی بندہ اس وقت تک کامل مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک اچھی اور بری تقدیر پر ایمان نہ لائے یہاں تک کہ وہ جان لے کہ جو چیز اسے ملنے والی تھی وہ اسے ہی ملی کسی اور کے پاس نہیں جا سکتی تھی اور جو چیز اسے نہیں ملنی وہ کسی صورت اسے نہیں مل سکتی۔*
(جامع ترمذی)

*یعنی جو نعمت مل گئی وہ ملنا ہی تھی اس سے زیادہ نہیں مل سکتی تھی جو تکلیف آئی وہ آنی ہی تھی اس سے بچا نہیں جا سکتا تھا اور جو کچھ نہیں ملا وہ نہیں ملنا تھا خواہ میں کچھ بھی کر لیتا۔*
*مطلب یہ کہ اللہ کی تقدیر پر ایمان اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی ہونا یہ غم کا علاج ہے۔اور اسی بات سے اپنے آپکو تسلی دینا یہی اصل ایمان کی علامت ہے۔*

3️⃣ *اَلْعَجْزِ* کا مطلب کسی نعمت کو پانے کی طاقت کھو دینا.

*اس میں کم ہمتی بھی آ جاتی ہے یعنی ہمت ہارنے سے پناہ مانگنا۔*

4️⃣ *اَلْکَسَلِ* کا مطلب سستی۰

*یعنی انسان کے ارادے کا کمزور ہو جانا کہ (میں یہ کام نہیں کر سکتا یا میں فی الحال نہیں کرتا، ٹالتا رہتا ہے)*
*سُستی سے بڑھ کر کوئی بھی خطرناک چیز نہیں جو انسان کی دنیا اور آخرت کو تباہ کرے,اسکا واحد علاج اللہ تعالی سے مدد مانگنا اور چُستی اور عزم و ہمت پیدا کرنا ہے. دل چاہے یا نہ چاہے ہمت کر کے وہ کام کرنا ہی ہے.*

5️⃣ *اَلْجُبْنِ* بزدلی.

*یعنی ضروری دینی خدمات اور دین کی اشاعت میں بہادری نہ دکھانا. بس ہر وقت ڈر سا لگے اور دین کی خدمت میں پیچھے ہی رہے کہ کہیں مجھے کوئی نقصان نہ پہنچے. حالانکہ دنیا کے کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لے.*

6️⃣ *اَلْبُخْلِ* کنجوسی.

*مال کے بارے میں کنجوسی سے کام لینا مال سے جائز فائدہ نہ اٹھانا. مال جمع کرنے اور گننے کی حرص میں مبتلا ہو کر مال کا نوکر اور ملازم بن جانا اور مال کے شرعی اور اخلاقی حقوق ادا نہ کرنا یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد میں خرچ نہ کرنا.*

7️⃣ *غلَبَة الدَّیْنِ*

*قرضے کا بری طرح مسلط ہو جانا.یا فضول رسومات یا فضول کاموں کے لئیے قرضہ لینے کی عادت پڑ جانا قرضوں کے بوجھ تلے دب جانا۰*

8️⃣ *قَہْرِالرِّجَالِ*
*لوگوں کے ہاتھوں ذلیل، رسوا، مغلوب اور مقہور ہونا۰*

*لہذا ہر نماز کے بعد یا کسی بھی وقت اس مسنون دعا کو ضرور مانگا کریں*

*اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ الْهَمِّ وَ الْحَزَنِ وَ أَعُوذُبِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَ الْكَسَلِ وَ أَعُوذُبِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ وَ أَعُوذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَ قَهْرِ الرِّجَالِ*
*اللہ تعالیٰ میری اور آپ سب کی، تمام آفتوں سے حفاظت فرمائے اور مجھے اور آپ سب کو بھی اس مبارک دعا کی برکات عطا فرمائے۔*

*آمِیْن یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ صلی اللہ علیہ وسلم*

17/02/2024

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے.
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے.

اللہ ہمیں با مقصد زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے

17/02/2024

"Nemat is a wild beast; tie it with the leash of gratitude, or else, once it slips away, it will never return.".الحمد للہ

02/02/2024

Address

Garib Abad
Tando Adam

Telephone

+923119338437

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suffah Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Suffah Online Quran Academy:

Shortcuts

Share

Category