Govt. Higher Secondary School Tanda Gujrat.

Govt. Higher Secondary School Tanda Gujrat. Govt. Higher Secondary School Tanda a Historical School of District Gujrat

تعلیم کے فروغ اور والدین کی ذمہ داریوں پر مبنی ایک یادگار تقریبآج بحمداللہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹانڈہ میں ششم اور ...
31/03/2026

تعلیم کے فروغ اور والدین کی ذمہ داریوں پر مبنی ایک یادگار تقریب
آج بحمداللہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹانڈہ میں ششم اور ہفتم کلاس کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر ایک پر وقار تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت سکول کے قابلِ فخر پرنسپل افتخار جاوید شاہین صاحب نے فرمائی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جمیل اختر صاحب اور عامر محمود صاحب (ایس ایس ٹی) نے بخوبی انجام دیئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری وحیدالدین صاحب اور معروف سرجن ڈاکٹر وسیم اشرف صاحب تھے، جن کی موجودگی نے محفل کی رونق بڑھا دی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد پرنسپل صاحب نے تمام اساتذہ، والدین اور طلبہ کا استقبال کیا اور تعلیمی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی کامیابی میں والدین کی نگرانی اور اساتذہ کی محنت دونوں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ والدین کو اسکول کی جانب سے نئی داخلہ مہم کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی اور انہیں بچوں کی روزانہ کی تعلیمی اور اخلاقی نگرانی پر خصوصی توجہ دینے کی ترغیب دی گئی۔ خاص طور پر سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات سے بچوں کو بچانے کے لیے ایک واضح پالیسی مرتب کرنے پر زور دیا گیا تاکہ بچے اپنی قیمتی توانائی تعلیم اور اچھی سرگرمیوں میں صرف کریں۔
ڈاکٹر وسیم اشرف صاحب نے اپنے خطاب میں اپنے تعلیمی دور کی یادداشتیں سناتے ہوئے بچوں کو بتایا کہ محنت اور لگن سے کوئی ہدف ناممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے طلباء کل کا مستقبل ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم ان کی تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ چوہدری وحیدالدین صاحب نے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار کو بھی اپنانا چاہیے۔
اس کے بعد پوزیشن پانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات دینے میں وسیم اکرم صاحب، بلال صاحب، آصف جاوید صاحب، ملک آفتاب صاحب، عامر محمود صاحب اور عنایت صاحب اللہ دتہ عابد صاحب اساتذہ ادارہ ھذا و مہمانان خصوصی خاص طور پر پیش پیش رہے۔ ان کے علاوہ دیگر اساتذہ نے بھی اس نیک سعی میں بھرپور کردار ادا کیا۔محمد عمر عزیز صاحب کی پی ای ٹی نے بیک گرائونڈ میوزک اور سائونڈ سسٹم مینیج کیا۔ بچوں کی خوشی دیکھ کر ہر چہرے پر مسکراہٹ تھی۔
تقریب کے دوران مقررین نے قصبہ ٹانڈہ میں چوہدری وحیدالدین صاحب کی سماجی خدمات کو بھی خوب سراہا، بالخصوص ان کے زیر اہتمام تین واٹر فلٹرز کی تنصیب پر، جس سے علاقے کے لوگوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آئی ہے۔ اس اقدام کو انتہائی قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔
آخر میں پرنسپل صاحب نے تمام اساتذہ، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صرف انعامات کی تقسیم نہیں، بلکہ بچوں کی بہتری اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ایک عہدِ نو بھی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تربیت میں مستقل مزاجی اور محبت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ اس کے ساتھ ہی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سب بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرے، انہیں سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھے، اور ان کے اندر اعلیٰ اخلاق اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا فرمائے۔ آمین
یہ تقریب ایک سبق اور پیغام لے کر آئی کہ جب اساتذہ، والدین اور معاشرہ مل کر بچوں کی رہنمائی کرے تو کوئی بھی بچہ پیچھے نہیں رہتا۔

اسکول کی اعلیٰ سہولیات: آپ کے بچے کے مستقبل کی مضبوط بنیادایک مثالی تعلیمی ماحول جہاں ہر بچے کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں...
21/02/2026

اسکول کی اعلیٰ سہولیات: آپ کے بچے کے مستقبل کی مضبوط بنیاد
ایک مثالی تعلیمی ماحول جہاں ہر بچے کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔
🏫 شاندار تعلیمی سہولیات
ہائی کوالیفائیڈ سٹاف
· تجربہ کار، قابل اور سند یافتہ اساتذہ
· جدید تدریسی طریقوں ملٹی میڈیا و پروجیکٹر کی سہولت سے آراستہ
· ہر طالب علم پر انفرادی توجہ
ویل فرنشد کلاس رومز۔
· ہوادار اور روشن کلاس رومز
· جدید ترین تدریسی آلات سے لیس
· آرام دہ اور تعلیمی ماحول
جدید ترین سامان سے آراستہ سائنس و کمپیوٹر لیبز
پانچ ہزار کتب سے آراستہ لائبریری
· عملی تجربات کے لیے جدید ترین لیبارٹریز
· جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کمپیوٹر لیب
· ہینڈز آن تجربات سیکھنے کا موقع
🏟️ سیع و عریض کھیل کے میدان
· کھیلوں کی مختلف اقسام کے لیے مناسب جگہ
· سالانہ کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات
· جسمانی نشوونما کے لیے بہترین ماحول
🕌 اسکول میں شاندار مسجد
· روزانہ نمازوں کی سہولت
· اخلاقی و روحانی تعلیم کا انتظام
· اسلامی اقدار کی تربیت
💧 صاف ستھرے پانی کی دستیابی
· فلٹرڈ پانی کا انتظام تمام کیمپس میں چار ہائی ڈیپتھ بورز
· صحت و صفائی کا خصوصی اہتمام
🎨 ہم نصابی سرگرمیاں
· تقریر و مباحثہ مقابلوں کا انعقاد
· سالانہ ثقافتی تقریبات
· سائنس نمائش اور تخلیقی پروجیکٹس
· اسکاؤٹنگ اور سماجی خدمات
📚 تعلیمی پروگرام
· قومی تعلیمی معیارات کے مطابق نصاب
· باقاعدہ امتحانات اور کارکردگی کی جانچ
· والدین کے ساتھ ملاقاتوں کا مسلسل نظام
ہمارا وژن: ہمارا مقصد نہ صرف تعلیمی بلکہ اخلاقی، روحانی اور جسمانی طور پر متوازن نسل تیار کرنا ہے جو قوم کے مستقبل کی ذمہ دارانہ قیادت کر سکیں
آپ کے بچے کی بہترین مستقبل کی ضمانت ہمارا اولین مقصد ہے

28/01/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی افسردہ دل سے اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے سکول کے سابق ہردلعزیز اور مثالی استاد جناب "محمد اعظم اعوان صاحب" قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

مختصر تعارف و حالات زندگی:

جناب محمد اعظم اعوان صاحب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ 13 جنوری 1971ء کو ضلع گجرات کے تاریخی گاؤں سرخپور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی کا اسم گرامی لعل خاں ہے۔
حصول تعلیم:

آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے ہی حاصل کی۔ اس کے بعد مڈل تک گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی بھگوان میں طالب علم رہے۔ اس دوران آپ کو حافظ محمد ارشد صاحب مد ظلہ العالی جیسے مثالی استاد کی شاگردی میسر ہوئی۔۔
اس کے بعد آپ نے پنجاب کے تاریخی سکول گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹانڈہ میں داخلہ لیا اور 1987ء میں میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ اس کے بعد گجرات کی مشہور درسگاہ گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج سے FSc کا امتحان 1989ء میں اور BSc کا امتحان 1991ء میں امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ اس کے بعد مزید تعلیم کے لیے کراچی چلے گئے۔ وہاں سے B.Ed اور M.Ed بالترتیب 1993 اور 1996 میں کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا۔

آغاز درس و تدریس و ملازمت محکمہ تعلیم:

کراچی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے بعد آپ واپس پنجاب آ گئے اور مختلف پرائیویٹ اداروں میں 1997ء تک تعلیمی خدمات سرانجام دیتے رہے۔
8 اکتوبر 1997ء کو آپ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں مونیاں ضلع گجرات میں SST سائنس تعینات ہوئے۔۔ آپ نے مسلسل آٹھ سال تک یہیں خدمات سرانجام دیں۔ اسی دوران کافی عرصہ بطور سربراہ ادارہ بھی کام کیا۔ یہی وہ سنہرا دور تھا کہ یہاں پر آپ نے جو سپوت تیار کیے، ان میں سے تقریبا 4 یا 5 PhD ہیں۔ اور مختلف یونیورسٹیوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔
اور یہی وہ یادگار دور تھا کہ آپ کو عالم دین جناب صاحبزادہ حبیب الرحمن فاروقی نقشبندی کی شاگردی بھی نصیب ہوئی اور آپ نے صاحبزادہ صاحب کی زیر نگرانی درس نظامی کا کورس مکمل کیا۔ اور ساتھ ساتھ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات کا امتحان بھی فرسٹ ڈویژن کے ساتھ پاس کر لیا۔۔۔

23 دسمبر 2005ء کو آپ اپنے ہی مادر علمی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹانڈہ میں تعینات ہوئے۔ اور مسلسل 19 برس تک تعلیمی فیض بانٹتے رہے۔ اور سینکڑوں شاگردوں کو فیضیاب کیا جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
26 ستمبر 2024ء کو گورنمنٹ ہائی سکول سگھر تعینات ہوئے۔ اور آٹھ ماہ تک اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اور یہیں سے یکم مئی 2025ع کو آپ مستقل ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی بھگوان تعینات ہوئے۔
گورنمنٹ ہائی سکول سگھر میں دوران تدریس ہی آپ کو جگر اور معدہ کا عارضہ لاحق ہوا۔ کافی علاج معالجہ کرانے کے باوجود مرض ٹھیک نہ ہوا۔ بلکہ بڑھتا ہی گیا۔ اسی مرض کی وجہ سے آج تقریبا 6بجے بعد از نماز مغرب 55 سال اور 14 دن عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
مالک اپنے حبیب پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے صدقے آپ کے درجات بلند فرمائے آمین
تحریر: اللہ دتہ عابد SST
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹانڈہ

انتہائی افسوس سے اطلاع کی جاتی ہے۔ہزاروں طلباء کے  شفیق دل  استاد  جناب محترم  ماسٹر  محمداعظم اعوان صاحب سرخپور والے رض...
27/01/2026

انتہائی افسوس سے اطلاع کی جاتی ہے۔
ہزاروں طلباء کے شفیق دل استاد جناب محترم
ماسٹر محمداعظم اعوان صاحب سرخپور والے رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

01/01/2026

اسکول کی اعلیٰ سہولیات: آپ کے بچے کے مستقبل کی مضبوط بنیاد
ایک مثالی تعلیمی ماحول جہاں ہر بچے کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔
🏫 شاندار تعلیمی سہولیات
ہائی کوالیفائیڈ سٹاف
· تجربہ کار، قابل اور سند یافتہ اساتذہ
· جدید تدریسی طریقوں ملٹی میڈیا و پروجیکٹر کی سہولت سے آراستہ
· ہر طالب علم پر انفرادی توجہ
ویل فرنشد کلاس رومز۔
· ہوادار اور روشن کلاس رومز
· جدید ترین تدریسی آلات سے لیس
· آرام دہ اور تعلیمی ماحول
جدید ترین سامان سے آراستہ سائنس و کمپیوٹر لیبز
پانچ ہزار کتب سے آراستہ لائبریری
· عملی تجربات کے لیے جدید ترین لیبارٹریز
· جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کمپیوٹر لیب
· ہینڈز آن تجربات سیکھنے کا موقع
🏟️ سیع و عریض کھیل کے میدان
· کھیلوں کی مختلف اقسام کے لیے مناسب جگہ
· سالانہ کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات
· جسمانی نشوونما کے لیے بہترین ماحول
🕌 اسکول میں شاندار مسجد
· روزانہ نمازوں کی سہولت
· اخلاقی و روحانی تعلیم کا انتظام
· اسلامی اقدار کی تربیت
💧 صاف ستھرے پانی کی دستیابی
· فلٹرڈ پانی کا انتظام تمام کیمپس میں چار ہائی ڈیپتھ بورز
· صحت و صفائی کا خصوصی اہتمام
🎨 ہم نصابی سرگرمیاں
· تقریر و مباحثہ مقابلوں کا انعقاد
· سالانہ ثقافتی تقریبات
· سائنس نمائش اور تخلیقی پروجیکٹس
· اسکاؤٹنگ اور سماجی خدمات
📚 تعلیمی پروگرام
· قومی تعلیمی معیارات کے مطابق نصاب
· باقاعدہ امتحانات اور کارکردگی کی جانچ
· والدین کے ساتھ ملاقاتوں کا مسلسل نظام
ہمارا وژن: ہمارا مقصد نہ صرف تعلیمی بلکہ اخلاقی، روحانی اور جسمانی طور پر متوازن نسل تیار کرنا ہے جو قوم کے مستقبل کی ذمہ دارانہ قیادت کر سکیں
آپ کے بچے کی بہترین مستقبل کی ضمانت ہمارا اولین مقصد ہے

01/01/2026
ادارہ ھذا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا سپورٹس گالا ایک قابل تعریف اور قابل ستائش اقدام ہے۔ دوڑوں کے مقابلے، رسہ کشی، سی...
02/12/2025

ادارہ ھذا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا سپورٹس گالا ایک قابل تعریف اور قابل ستائش اقدام ہے۔ دوڑوں کے مقابلے، رسہ کشی، سیک ریس اور بیڈمنٹن کرکٹ جیسے کھیلوں میں بچوں کی شرکت اور ان کی کامیابیوں کو انعامات سے نوازنا نہ صرف طلباء کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ کھیلوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

کھیل بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نشوونما کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے بچوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، مقابلے کاجذبہ اور برداشت جیسی اہم صفات پروان چڑھتی ہیں۔ یہ مقابلے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بھترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کو مبارکباد کہ انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دی اور بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ یہ اقدام نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازنا ان کی محنت اور لگن کا حق ہے، اور یہ دوسرے طلباء کے لیے ترغیب کا باعث بھی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں اسکول ایسی مزید سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ ہمارے نوجوان تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
طلباء کی یہ کامیابیاں ان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام طلباء و طالبات کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور اسکول انتظامیہ کے اس خوبصورت اقدام کو قبولیت بخشے۔ آمین

Address

Village And P/O Tanda
Tanda
50780

Telephone

+92533583063

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Higher Secondary School Tanda Gujrat. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. Higher Secondary School Tanda Gujrat.:

Shortcuts

Share

Category