Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences Rahwali

Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences Rahwali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences Rahwali, Religious school, G. T. Road, Talwandi Rahwali.

The Management & Construction Committee (MCC) of Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences Rahwali visited the Min...
23/10/2025

The Management & Construction Committee (MCC) of Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences Rahwali visited the Minhaj ul Quran International secretariat in Lahore and participated in a meeting with the Nazim Aalla MQI, Mr. Khuram Nawaz Gandapur.

Members of the MCC, including President Mr. Irfan Butt, Senior Deputy President Mr. Khalid Mughal, Deputy President Mr. Arshad Mahmood Bhatti, Secretary General Mr. Hamid Mehmood Butt, and Secretary Finance Mr. Haji Bahadar Ali, were in attendance.

عید الاضحیٰ مبارک۔  ۲۰۲۵
07/06/2025

عید الاضحیٰ مبارک۔ ۲۰۲۵

قربانی کی کھالیں                                           منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآنک اینڈ ماڈرن سائنسز کے لئے دیں۔       ...
06/06/2025

قربانی کی کھالیں
منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآنک اینڈ ماڈرن سائنسز کے لئے دیں۔ کیمپ بمقام: قلفی سلیمان جی ٹی روڈ راہوالی۔
منجانب: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راہوالی۔

الحمداللہ Nizam-Ul-Madaris Pakistanسے منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآنک اینڈ ماڈرن سائنسز راہوالیالحاق کروا لیا گیا ہے۔
03/06/2025

الحمداللہ Nizam-Ul-Madaris Pakistan
سے منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآنک اینڈ ماڈرن سائنسز راہوالی
الحاق کروا لیا گیا ہے۔

عید الفطر مبارک
31/03/2025

عید الفطر مبارک

راہوالی: 12 مارچ 2025۔ منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآنک اینڈ ماڈرن سائنسز راہوالی کے زیرِ اہتمام خضر تکہ شاپ ڈی سی کالونی میں پر...
12/03/2025

راہوالی: 12 مارچ 2025۔
منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآنک اینڈ ماڈرن سائنسز راہوالی
کے زیرِ اہتمام خضر تکہ شاپ ڈی سی کالونی میں پروجیکٹ کے ڈونرز کے اعزاز میں “افطار ڈِنر” کا انعقاد۔
منہاج انسٹیٹیوٹ راہوالی کی مینجمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی MCC کے سینئر نائب صدر محترم خالد مُغل نے ڈونرز سے خطاب کیا اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے تعاون سے منہاج انسٹیٹیوٹ راہوالی کے لئے قطع اراضی خریدی گئی ہے جسکی رجسٹری مرکز منہاج القرآن کے نام کروآئی گئی ہے۔ انشاءاللہ اب جلد تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

تقریب میں ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک وزیر آباد محترم بدر زمان چٹھہ صاحب، نائب صدر منہاج یوتھ لیگ محترم ملک عرفان تھیئم صاحب، صدر تحریک منہاج القرآن راہوالی محترم رضوان یوسف، منہاج انسٹیٹیوٹ راہوالی کی MCC کے ممبران کے ساتھ ساتھ راہوالی، ڈی سی کالونی اور گوجرانوالہ کی سماجی و کاروباری شخصیات حاجی طارق، عامر بٹ، حیدر علی، نوید اقبال، نوید چوہان، عمران اشرف، لطیف الرحمٰن، عمران حفیظ، قدیر صاحب اور ندیم بھٹی نے شرکت کی اور پرجیکٹ کی تکمیل تک تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
تقریب کے اختتام پر ڈونرز کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

راہوالی، 26 فروری 2025۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآنک این...
12/03/2025

راہوالی، 26 فروری 2025۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآنک اینڈ ماڈرن سائنسز راہوالی کے زیرِ اہتمام “Award Distribution Ceremony ” بسلسلہ شیخ الاسلام ڈے میں شرکت و گفتگو

تقریب میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات بے مثال ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے علم کو بنیاد بنایا اور ہمیشہ امن پسندانہ رویے اور مثبت سوچ کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے خاتمے میں شیخ الاسلام کا کردار کلیدی رہا ہے۔ جب دنیا میں دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے سے گریز کیا جا رہا تھا، تب شیخ الاسلام نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ دیا اور اس موضوع پر 40 سے زائد کتب تحریر کیں۔ آج بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف علمی و فکری کام میں شیخ الاسلام کی تحریریں بنیادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

تحریک منہاج القرآن ایک ہمہ جہت تحریکی، علمی اور فلاحی تنظیم ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور نے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جہاں جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی و روحانی تعلیم کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی میں سکول آف ریلجینز اینڈ کاؤنٹر ٹیرورزم قائم کیا گیا ہے، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد تعلیمی شعبہ ہے۔ سپریچوئل اسٹڈیز سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جس کی دوسری مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی۔ اسلامی تحقیق کے فروغ کے لیے حسان بن ثابتؓ ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں نعتیہ ادب اور سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔

اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس میں، پورے پنجاب میں ذکری ایوارڈنگ ادارہ صرف منہاج یونیورسٹی لاہور کو حاصل ہے، جو اسلامی مالیاتی نظام پر تحقیق اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ بیروزگاری کے خاتمے اور معاشی خودمختاری کے لیے المواخات مائیکرو فنانس پاکستان کا پہلا لائسنس یافتہ اسلامی مائیکرو فنانس ادارہ ہے، جس کی پالیسی بھی تحریک منہاج القرآن نے خود تشکیل دی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ منہاج القرآن ہر اس میدان میں کام کر رہی ہے جہاں کوئی اور نہیں کر رہا۔ تنظیم اپنی تعلیمی، فکری، معاشرتی اور معاشی خدمات کے ذریعے معاشرے میں سوچنے کا انداز بدل رہی ہے اور ایک مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور دیگر قائدین نے کارکنان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور شیخ الاسلام کی درازیٔ عمر، صحت و تندرستی اور مشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
دریں اثناء اس تقریب میں منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرانک اینڈ ماڈرن سائنسز راہوالی کے ڈونر بھی شریک ہوئے جنہیں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شیلڈز دیں، شرکاء تقریب کو منہاج القران انٹرنیشنل کی تعارفی ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی، یہ تقریب خالد مغل کی رہائشگاہ پر ڈی سی کالونی راہوالی، میلاد ہال میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منھاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری، راجہ زاہد محمود قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، رحیم علی، قاضی فیض الاسلام، علامہ محمد منہاج الدین قادری، سہیل احمد رضا، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی، عمران علی ایڈووکیٹ، منیر حسین مغل، آصف علی چیمہ، بدرالزماں چٹھہ، ارشد محمود بھٹی، محمد عرفان بٹ، خالد مغل، حامد محمود بٹ، رضوان یوسف، مظہر علی گوندل، ملک باور حسین ہمایوں پرویز ورک و دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

11/03/2025

صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر حُسین محی الدین قادری کی
منہاج انسٹیٹیوٹ راہوالی کے زیرِ اہتمام تقریب میں
۲۶ فروری ۲۰۲۵ کو ڈی سی کالونی راہوالی میں آمد
تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔

Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadriکی صُحبت میں Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences کے زیرِ اہتمام 26 فروری ...
06/03/2025

Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri
کی صُحبت میں
Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences
کے زیرِ اہتمام 26 فروری 2025 کو میلاد ہال ڈی سی کالونی راہوالی میں ہونے والی Award Distribution Ceremony میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے تصویری جھلکیاں۔

Address

G. T. Road
Talwandi Rahwali

Telephone

+923321484095

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences Rahwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Minhaj Institute of Quranic and Modern Sciences Rahwali:

Shortcuts

Share