الممتاز پیرا میڈیکل کالج تلہ گنگ

الممتاز پیرا میڈیکل کالج تلہ گنگ

Share

Renowned Paramedical college of District Talagang
Established since January 2020

10/07/2026

الممتاز پیرا میڈیکل کالج تلہ گنگ

داخلے جاری ہیں

08/07/2026

داخلے جاری ہیں

06/07/2026

الحمدللہ

دیرینہ ساتھی محمد توصیف رضا کو الممتاز پیرا میڈیکل کالج تلہ گنگ اور ریسکیو 1122 کے باہنی اشتراک سے ایمرجنسی ریسکیو کا سرٹیفکیٹ دیا گیا

اللہ پاک توصیف رضا کو انسانیت کی خدمت کرنے اور مریضوں کی جان بچانے کی بھر پور توفیق عطا فرمائے
آمین

دعا گو
پرنسپل و وائس پرنسپل
الممتاز پیرا میڈیکل کالج تلہ گنگ

03/03/2026

الحمدللہ رب العالمین

الممتاز پیرا میڈیکل کالج تلہ گنگ کے ہونہار طلباء و طالبات کے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے امتحانات میں شاندار کامیابی

والدین اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق

28/02/2026

الحمدللہ رب العالمین

الممتاز پیرا میڈیکل کالج کے ہونہار طلباء و طالبات کی پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے امتحانات میں شاندار کامیابی

والدین اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق

22/02/2026

الحمدللہ رب العالمین

تمام طلباء و طالبات اور انکے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔۔۔

17/02/2026

الحمدللہ
اسناد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

الممتاز پیرا میڈیکل کالج کے ہونہار طالب علم ارسلان نے ڈسپنسر کورس کر کے سرکاری ہسپتال میں سروس کا آغاز کر دیا

الممتاز پیرا میڈیکل کالج کا حصہ بنیں اور اپنا مستقبل روشن بنائیں۔

14/02/2026

ریسکیو 1122 کی ٹیم کا الممتاز پیرا میڈیکل کالج کا دورہ، ڈاکٹر وقاص ندیم جنجوعہ سے اہم نشست

نمائندہ
بول تلہ گنگ

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے الممتاز پیرا میڈیکل کالج کا دورہ کیا جہاں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقاص ندیم جنجوعہ سے ایک اہم اور بامقصد نشست منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون، عملی تربیت اور طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔نشست کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ الممتاز پیرا میڈیکل کالج کو پنجاب کا بہترین پیرا میڈیکل تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کالج میں جاری تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہا اور مستقبل میں مشترکہ تربیتی پروگراموں پر آمادگی ظاہر کی۔ڈاکٹر وقاص ندیم جنجوعہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طلباء و طالبات کو بہترین اور پیشہ ور پیرا میڈکس بنانے کے لیے ہر طرح کی جدید تربیت، عملی مہارت اور اخلاقی اقدار فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر خدمات انجام دے سکیں۔انہوں نے ریسکیو 1122 کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بطور یادگار گلدستہ بھی پیش کیا۔ آخر میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کے عزم کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

14/02/2026

الحمدللہ

الممتاز پیرا میڈیکل کالج کی شاندار کامیابی

مبشر حیات اور دیگر طللبا و طالبات کو پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی جانب سے سند جاری کر دی گئی

اس شاندار رزلٹ پر اساتذہ اور والدین کو پرنسپل ڈاکٹر نثار احمد ملک اور وائس پرنسپل ڈاکٹر وقاص ندیم جنجوعہ نے مبارک باد پیش کی ۔۔

13/02/2026

Date: 13- February -2026
ریسکیو 1122 تلہ گنگ کی جانب سے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کی نگرانی میں کمیونٹی سیفٹی وِنگ تلہ گنگ کے زیرِ اہتمام
Al-Mumtaz Paramedical College
میں فرسٹ ایڈ اور ہنگامی انخلاء کا آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس تربیتی سیشن میں اساتذہ, طلباء اور طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی تحصیل انچارج تلہ گنگ محمد بلال قاسم اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے اس تربیتی و آگاہی سیشن میں شرکاء کو جان بچانے کی اہم مہارتیں سکھائیں۔حادثات میں زخمی ہونے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں فوری اقدامات، کرنٹ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر، بے ہوشی، دل کا دورہ ،خون کو روکنے ، گلے میں ہڈی پھنسنے کی صورت میں فوری ریلیف،چھوٹے پیمانے پر لگی آگ کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور دیگر ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کے تحفظ کے بنیادی طریقے اور مراحل شامل ہیں ۔

اس تربیتی سیشن کا مقصد اساتذہ، طلباء اور طالبات میں ایمرجنسی صورتحال کا درست ادراک پیدا کرنا اور بروقت مدد فراہم کرنے کی صلاحیت بڑھانا تھا۔
اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر نثار احمد ملک، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقاص ندیم اور ایڈمن آفیسر سمن بشیر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلباء میں آگاہی اور بچاؤ کے حوالے سے ایک مفید اور مثبت سرگرمی کا انعقاد کیا۔
پرنسپل ڈاکٹر نثار احمد ملک نے مزید کہا کہ ایسے ٹریننگ سیشن طلباء و طالبات اور ہسپتال کے عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Talagang?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Talagang