17/03/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج ہمارا پیارا طالب علم احمر فیاض ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا۔ یہ خبر دل کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دینے والی ہے۔ احمر فیاض نہ صرف ایک نہایت ذہین طالب علم تھا بلکہ گزشتہ سال ہمارے اسکول کا ٹاپر بھی رہا۔
یہ صدمہ اُن والدین کے لیے ناقابلِ بیان ہے جنہوں نے ابھی پچھلے سال ہی اپنے جوان بیٹے احسن فیاض کو ایک روڈ حادثے میں کھو دیا تھا، اور اب ایک اور لختِ جگر ان سے بچھڑ گیا۔
یا اللہ! اس عظیم دکھ پر والدین کو صبرِ جمیل عطا فرما، اُن کے دلوں کو سکون دے، اور دونوں بھائیوں کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
بے شک جوان اولاد کی جدائی ایسا زخم ہے جو کبھی نہیں بھرتا، مگر اللہ کی رضا میں ہی صبر ہے۔
ہم سب اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
20/11/2025
📢📢
السلام علیکم
گورنمنٹ ہائی سکول دروٹ میں ایک صفائی کے لیے بندے کی ضرورت ہے مرد ہو یا خاتون دروٹ شہر سے کوئی بھی بندہ خواہش مند ہے تو وہ سکول افس میں رابطہ کرے
13/08/2025
خوش آمدید متحرم جلیل احمد صاحب فرام ڈھیر مونڈ
ہم اپنے تعلیمی ادارے میں ایک نئے ساتھی، محترم جلیل احمد صاحب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اُن کا ہماری ٹیم میں شامل ہونا نہ صرف ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ ادارے کی تعلیمی فضا کے لیے بھی ایک خوشگوار اضافہ ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ جلیل احمد صاحب اپنی مہارت، تجربے، اور جذبۂ تدریس کے ذریعے نہ صرف طلباء کی علمی ترقی میں کردار ادا کریں گے بلکہ سٹاف کے لیے بھی ایک معاون اور خوش اخلاق ساتھی ثابت ہوں گے۔ اُن کی موجودگی سے ہمیں نئے خیالات، نئی توانائی اور مثبت تبدیلیوں کی امید ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اُن کا یہاں قیام خوشگوار، کامیاب اور یادگار ثابت ہو۔ سٹاف کے تمام ارکان اُن کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، اور ہم اُنہیں اپنی ٹیم کا حصہ بننے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
13/08/2025
الوداع محترم سجاد احمد صاحب
گورنمنٹ ہائی سکول ٹو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ممدوٹ۔
ہمارے محترم ساتھی سجاد احمد صاحب کا سکول سے تبادلہ ایک ایسا لمحہ ہے جو ہمارے لیے خوشی اور اداسی، دونوں جذبات لے کر آیا ہے۔ خوشی اس بات کی کہ وہ نئی جگہ پر اپنی قابلیت، خلوص اور محنت سے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، اور اداسی اس لیے کہ ہم ایک مخلص، محنتی اور بااعتماد ساتھی سے جدا ہو رہے ہیں
سجاد احمد صاحب نے اپنی زندگی کے 19 سال دروٹ گاؤں کے بچوں کو بڑی محنت اور لگن سے پڑھایا
جو نہ صرف ایک بہترین استاد تھے بلکہ ایک ایسے ساتھی بھی تھے جنہوں نے ہر موقع پر تعاون، رہنمائی اور خلوص کا مظاہرہ کیا۔ اُن کی موجودگی ہمیشہ ایک مثبت توانائی کا باعث بنی، اور اُن کے تجربات سے ہم سب نے سیکھا۔
ہمیں اُن پر فخر ہے کہ اُنہیں نئی جگہ پر اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع مل رہا ہے، لیکن اُن کی کمی یہاں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ اُن کے ساتھ گزارا ہر لمحہ ہماری یادوں کا حصہ بن چکا ہے، اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں صحت، کامیابی اور خوشیوں سے نوازےامین
07/05/2025
سرحدوں پر جاری کشیدگی کی وجہ سے حکومت کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ملک و قوم کی حفاظت فرمائے۔ آمین
15/04/2025
جناب محترم عبد الرزاق صاحب ہمراہ موسٹ سینیئر ٹیچر شفقت عرفان صاحب اور محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مظہر صاحب