15/08/2026
لیڈز گرامر سیکنڈری سکول کے ہونہار طلبہ جو کہ نگہبان ارفن ایج ہوم تلہ گنگ کے ننھے فرشتے بھی ہیں، سکول انتظامیہ کے ہمراہ جشن آزادی کے حوالے سے سکول میں پرچم کشائی کی اور جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔
اس موقع پر لیڈز گرامر سکول تلہ گنگ کی منیجمینٹ منیب احمد ملک، زوہیب منیر ملک اور سینئر اینکر پرسن اور نگہبان ہوم کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک عمران کریم موجود تھے۔
اس سادی اور پروقار تقریب کا مقصد بچوں میں اپنے وطن سے محبت اور اپنے اسلاف اور افواج کی لازوال قربانیوں کی بدولت آزاد ملک کے قیام کی افادیت کو اجاگر کرنا تھا۔