03/08/2025
بسم اللہ ❤️
جی جناب۔۔ہمارے ادارے کی جانب سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور بہترین آن لائن تقریری مقابلہ اناؤنس ہونے جارہا ہے الحمدللہ ✨
مقابلے کا موضوع ہے۔۔
"ڈیجیٹل پاکستان ہمارا خواب ہے"🇵🇰💚
پہلی کیٹگری جونئیرز کی ہے جس میں چھوٹے بچوں سے لے کر اٹھارہ سال تک کے بچے شامل ہوں گے۔۔چھوٹی عمر کی بھی اب کوئ قید نہیں ہے۔۔ ونر کو انعام میں دس ہزار روپے نقد رقم دی جائے گی۔۔
دوسری کیٹگری سینئرز کی ہے۔۔جس میں عمر کی قید ختم کی جارہی ہے۔۔انیس سال سے لے کر جس عمر کے لوگ بھی شرکت کرنا چاہیں کرلیں۔۔ اس کیٹگری میں ونر کو لیپ ٹاپ بطور انعام دیا جائے گا۔۔
خواتین حجاب میں ویڈیو بنا کر بھیج سکتی ہیں۔۔
آپ کو اپنی ویڈیو بہترین طریقے سے اردو میں صاف آواز و انداز کے ساتھ ریکارڈ کرکے بھیجنی ہوگی۔۔موضوع سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔۔آپ کی تقریر ڈیجیٹل اسکلز، اور تعلیم دونوں کی اہمیت پر ہونی چاہیے۔۔یعنی یوں نہ ہو کہ آپ اسکلز کو فروغ دیتے دیتے تعلیم کو پیچھے چھوڑ دیں۔۔کیوں کہ ہمارا مقصد پڑھا لکھا ڈیجیٹل اور خوشحال پاکستان ہے۔۔تقریر میں تعلیم کو ضروری قرار دیتے ہوۓ ڈیجیٹل اسکلز کی جانب راغب کرنا ہے۔۔مثبت اور شاندار پہلو دکھانے ھیں۔۔کوئ ایک ڈیجیٹل اسکل لے کر اس پر بھی بات کی جاسکتی ہے۔۔اچھا یہ نہیں کرنا کہ ہر تقریر میں اس بات پر زور ہو کہ سب سدرہ نسیم سے ہی ڈیجیٹل اسکلز سیکھیں۔۔بلکہ اس بات پر زور دینا ہے کہ حکومتی ادارے اور پرائیویٹ سیکٹرز مل کر ٹیکنالوجی اور اسکلز کو فروغ دیں۔۔چاہے فری میں سیکھیں یا پیڈ۔۔سیکھیں ضرور۔۔
مقابلے کے اصول و ضوابط:
✔️ویڈیو بہترین انداز بیان کے ساتھ ہو۔۔بیک گراؤنڈ میں شور و غل نہ ہو۔۔
✔️تقریر کا دورانیہ تین سے چار منٹ کے درمیان میں ہو۔۔چار منٹ سے زائد نہ ہو۔۔
✔️تین باقاعدہ ججز ہوں گے۔۔ججز کا نام جلد اناؤنس ہوگا۔۔۔۔میں یا میری ٹیم ججز کے پینل میں شامل نہیں ہوں گے تاکہ صاف شفاف مقابلہ ہوسکے۔۔
✔️ججز کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔۔
✔️جنس کی کوئ قید نہیں ہے۔۔بچے بچیاں دونوں شامل ہوسکتے ہیں۔۔
✔️مدارس، اسکول، کالج، یونیورسٹی لیول کے تمام طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔۔
✔️ اس تحریر کے اینڈ پر گوگل فارم دیا جارہا ہے۔۔اس کو فل کرکے ویڈیو بھی وہیں اپلوڈ کرنی ہے ہمیں واٹس ایپ نہیں کرنی۔۔
✔️مقابلے کے ٹوٹل ونرز پانچ ہوں گے۔۔پہلے ونر کو بلال بھائی کے آن لائن سٹور سے لیپ ٹاپ خرید کر گفٹ ملے گا + فری پریمیم کورس بھی ملے گا تاکہ وہ اسکلز سیکھ سکیں۔۔ جب کہ باقی چار کو ہمارے ادارے کے پریمیم کورس میں فری انرولمنٹ ملے گی ان شاءاللہ
✔️ویڈیوز ہمارے پیجز یا یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جائیں گی۔تاکہ باقی لوگ بھی راۓ دے سکیں۔۔
✔️ویڈیوز جمع کروانے کا وقت آج سے شروع ہوگا۔۔اور چودہ اگست رات بارہ بجے تک آپ ویڈیو بھیج سکتے ہیں۔۔دس اگست کے بعد نیو انٹری نہیں کی جاۓ گی۔۔ بہترین ویڈیوز ہم شئیر کرتے رہیں گے۔۔پچیس اگست کو لائیو رزلٹ اناؤنس کردیا جائے گا اور اگر ونر ہمارے آس پاس کا ہوا تو فزیکل بلا کر لیپ ٹاپ دیا جائے گا۔۔اگر دور کا ہوا تو باے کورئیر محفوظ انداز میں لیپ ٹاپ بھجوادیا جاۓ گا ان شاءاللہ
✔️تمام شرکاء مقابلہ کو ای سرٹیفیکیٹس بھی دیے جائیں گے۔۔۔
اور ہاں وہ لوگ جو اس مقابلے میں شرکت نہیں کرسکتے مگر سارے مقابلہ کے دوران ایکٹو رہے اور کمنٹس، لائیکس، شئیرنگ کرتے رہے۔۔تو تین ایکٹو ممبرز کو بھی فری پریمیم کورس گفٹ میں ملے گا ان شاءاللہ
گوگل فارم کا لنک یہ ہے۔۔اسی کے ذریعے ہی آپ کی شرکت کنفرم ہوگی۔۔
https://forms.gle/GQLfbFiTgTNeixkc6
نوٹ: یہ اگست کا مقابلہ ہے بہترین رہا۔۔تو اگلے مہینے پھر کسی الگ کیٹگری کا مقابلہ اناؤنس کردیا جائے گا ان شاءاللہ ۔۔اس میں بھی لیپ ٹاپ ہی بطور انعام دیا جائے گا۔سو جو لڑکیاں پردے کے سبب شرکت نہیں کرسکتیں۔۔وہ اگلے کسی مقابلے میں شامل ہوجائیں گی ان شاءاللہ۔۔۔لیکن اس سے پہلے اگست کے مقابلے کو کامیاب بنانے میں، لوگوں کو اسکلز کی آگاہی دینے میں ہمارا ساتھ دیجیے۔۔اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے 💚
آئیں سب مل کر بناتے ہیں مضبوط ، خوشحال اور باوقار پاکستان 💚🇵🇰
سلامت رہیں
سدرہ نسیم
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹرینر | انٹرپرینور | بزنس کنسلٹنٹ