27/01/2026
تلہ گنگ: ملک حاجی لیاقت حیات کی صاحبزادی کے ختمِ قرآن کی پُرنور تقریب، معززین کی بڑی تعداد میں شرکت
ممتاز شخصیت حاجی عمر حبیب کی خصوصی شرکت، ملک حاجی لیاقت حیات کو مبارکباد، بچی کے لیے دعائے خیر
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر): ٹہی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک حاجی لیاقت حیات کی رہائش گاہ پر ان کی صاحبزادی کے ختمِ قرآن پاک کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تلہ گنگ کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی عمر حبیب نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ملک حاجی لیاقت حیات کو اس مبارک سنگِ میل پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس پُرنور محفل میں علاقے بھر سے سیاسی و سماجی عمائدین، معززین اور دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بچی کی اس دینی سعادت پر ملک حاجی لیاقت حیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم سے روشناس کروانا ہی بہترین تربیت اور والدین کے لیے دارین کی کامیابی ہے۔
تقریب کے اختتام پر بچی کی زندگی، صحت اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ملک حاجی لیاقت حیات نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی خوشی میں شریک ہوئے۔