01/01/2025
آج سال 2025 کا پہلا دن ہے ، سال بدلنے کا تو بس ایک ھندسہ بدلا ، ورنہ تو وہی صبحیں وہی شامیں ہیں🥰
میرے پاس اور تو کچھ بھی نہیں ، آپ سب دوست احباب کے لئے ڈھیر ساری دعائیں ہیں. کیونکہ دعا کا کوئی رنگ تو نہیں ہوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ہے.....!
اللّہ ربّ العالمین سے دعا ہے کہ آپکو اور آپ سے جُڑے ہر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ، جس میں آپ سب کے لیے.....!
خیرو برکت ہو..!
عزت و وقار ہو..!
راحت و سکون ہو..!
صحت و تندرستی ہو..!
ترقی و خوشحالی ہو..!
اوردنیا و آخرت کی بھلائی ہو۔۔!
دعا ہے اس"رحیم" سےکہ آپ پر "رحم" فرمائے.
دعا ہےاس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے.
دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے"
دعا ہےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ہر "سچی خوشی" دے.
دعا ہےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دورفرمائے... اور خصوصی دعا پے اللہ رب العزت ملک و ملت کی حفاظت فرمائے اور اس پیارے وطن کو تمام غیر سنجیدہ ، غدار اور کرپٹ حکمرانوں سے پناہ عطا کر اور ظالموں سے اور بے انصافوں سے طاقت چھین لے اور انہیں ہدایت دے۔اور اس ملک میں امن و خوشحالی پیدا فرما اور یہ وطن تا ابد قائم رہے۔
آمین یا رب العالمین