14/08/2026
دی پرائم سکول تخت بھائی میں یومِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب
دی پرائم سکول تخت بھائی میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی سید اکرام صاحب، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر، تحصیل کاٹلنگ تھے۔ تقریب میں بچوں کے والدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ طلبہ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، ملی نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے۔ بچوں کی پُرجوش شرکت اور شاندار پرفارمنس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر اور مہمانِ خصوصی سید اکرام صاحب نے بچوں اور والدین پر زور دیا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر اور عملی صلاحیتوں سے بھی آراستہ کیا جائے، تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک کامیاب، باعزت اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰