گورنمنٹ پرائمری سکول مزدورآباد تخت بھائی

گورنمنٹ پرائمری سکول مزدورآباد تخت بھائی School Social Media Page

15/09/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد سرکل تخت بھائی میں آج کی صبح کی اسمبلی میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

14/08/2026

یومِ آزادی کے حوالے سے گورنمنٹ پرائمری اسکول مزدور آباد، سرکل تخت بھائی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر طارق زمان، معزز اساتذہ کرام، بچوں کے والدین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بچوں نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور مختلف قومی نغمے پیش کیے۔ بچوں نے اپنی خوبصورت اور پُرجوش پیشکشوں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے، جبکہ حاضرین نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر یومِ آزادی کی اہمیت، پاکستان کی آزادی اور وطنِ عزیز سے محبت کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کیا گیا۔ بچوں نے قومی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ یومِ آزادی کی یہ خوبصورت اور یادگار تقریب بچوں، والدین اور اساتذہ کے لیے خوشی، جوش و جذبے اور حب الوطنی سے بھرپور موقع ثابت ہوئی۔

یوم آزادی مبارک ہو۔
13/08/2026

یوم آزادی مبارک ہو۔

02/04/2026

ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ تخت بھائی میں "احساس شجرکاری مہم" کے تحت پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر افتخار علی خان ٹکر، اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سرکل تخت بھائی محمد اسلام نے بھی شرکت کی۔

مزید برآں گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد کے ہیڈ ٹیچر طارق زمان اور دیگر اساتذہ کرام بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں مختلف سرکاری محکموں، سول سوسائٹی کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ بچوں اور اساتذہ کرام نے ایک ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور ماحول کی بہتری کے لیے اپنے کردار کا عملی مظاہرہ کیا۔

09/11/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد، سرکل تخت بھائی میں بزمِ ادب کے سلسلے میں بچوں کے لیے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں طلبہ نے تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ شریف، تقاریر، ملی نغمے اور مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ یہ سرگرمی گورنمنٹ پرائمری اسکول مزدور آباد کے ویژن — تعلیم، تربیت اور اعتماد — کے مطابق طلبہ میں علمی، اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی۔

13/08/2025

آج گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد، سرکل تخت بھائی میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سرکل تخت بھائی کے مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے، اردو و انگلش تقاریر، قومی ترانے پر پرفامنس اور پیش کیے۔

تقریب سے سب ڈویژن تخت بھائی کے ایس۔ڈی۔ای۔او افتخار علی خان ٹکر صاحب ، سرکل لونڈ خور کے اے۔ایس۔ڈی۔ای۔او نوشاد علی صاحب ، سرکل شیرگڑھ کے اے۔ایس۔ڈی۔ای۔او عبدالخالق صاحب اور سرکل تخت بھائی کے اے۔ایس۔ڈی۔ای۔او محمد اسلام صاحب نے خطاب کیا۔ مقررین نے بچوں کی محنت، جوش و جذبے اور خوبصورت پرفارمنس کو سراہا۔

تمام معزز آفیسران نے گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد کے انچارج ساجد احمد اور پوری ٹیم کو کم وقت میں شاندار پروگرام ترتیب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر بچوں، آفیسرز اور سکول کے سٹاف نے شجرکاری مہم کے تحت پھل دار پودے بھی لگائے۔

25/04/2025
ماشاءاللہ گورنمنٹ پرائمری سکول مزدورآباد میں پہلا داخلہ۔۔۔مولانا ساجد علی نے اپنے بیٹے محمد حمدان کو اول ادنی میں داخل ک...
05/04/2025

ماشاءاللہ گورنمنٹ پرائمری سکول مزدورآباد میں پہلا داخلہ۔۔۔
مولانا ساجد علی نے اپنے بیٹے محمد حمدان کو اول ادنی میں داخل کرایا۔۔۔
#داخلےجاری۔۔۔

گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد (سرکل تخت بھائی) میں داخلے جاری ہیں۔ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے جلد از جلد د...
03/04/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد (سرکل تخت بھائی) میں داخلے جاری ہیں۔ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے جلد از جلد داخلہ کروائیں۔

خصوصیات:
✅ معیاری تعلیم
✅ تجربہ کار اساتذہ
✅ مفت کتابیں
✅ بہترین تعلیمی ماحول

مزید معلومات کے لیے اسکول سے رابطہ کریں۔

29/03/2025

" مختصر مگر پروقار تقریب "
گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد میں مختصر مگر پروقار سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کروائی گئ۔

اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سرکل تخت بھائی نوشاد علی صاحب، چیئرمین پی ٹی سی، علاقہ عمائدین اور والدین شریک ہوئے۔
پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
سکول کے انچارج ساجد احمد نے تمام معزز مہمانوں اور نوشاد علی صاحب کی شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Address

Takht-I-Bhai
23160

Opening Hours

Monday 07:30 - 12:30
Tuesday 07:30 - 12:30
Wednesday 07:30 - 12:30
Thursday 07:30 - 12:30
Friday 07:30 - 12:30
Saturday 07:30 - 12:30

Telephone

+923049167077

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ پرائمری سکول مزدورآباد تخت بھائی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to گورنمنٹ پرائمری سکول مزدورآباد تخت بھائی:

Shortcuts

Share

Category