Taleem Champion GPS Tahli Goraya Khurd

Taleem Champion GPS Tahli Goraya Khurd We work for better future of Pakistan in terms of Education Building.

19/04/2026
19/04/2026

Chill my long life

15/04/2026

تنقید کرنا آسان ہے، مگر حقیقت دکھانا ہمت کا کام ہوتا ہے۔

اگر آپ کے دعوے سچے ہیں تو براہِ کرم انہیں ثبوت کے ساتھ پیش کریں۔
📹 اپنے اسکول اور بچوں کی کارکردگی کی ویڈیو بنائیں
🔗 اور اسی پوسٹ کے کمنٹس میں لنک شیئر کریں

ہم کھلے دل کے ساتھ دیکھیں گے اور جو واقعی اچھا کام کر رہا ہوگا، اسے ضرور سراہیں گے اور آگے بڑھائیں گے 👏

یاد رکھیں،
🌟 الفاظ نہیں، عمل ہی اصل سچ بتاتا ہے۔

گورنمنٹ پرائمری سکول ٹاہلی گورایٔہ خورد میں ضلعی تعلیمی و فلاحی تقریب، نئی تعلیمی ٹیم اور مخیر حضرات کے اقدامات قابلِ تح...
20/12/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول ٹاہلی گورایٔہ خورد میں ضلعی تعلیمی و فلاحی تقریب، نئی تعلیمی ٹیم اور مخیر حضرات کے اقدامات قابلِ تحسین
حافظ آباد (نمائندہ خصوصی)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آباد کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول ٹاہلی گورایٔہ خورد میں گزشتہ روز ایک پروقار تعلیمی و فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے اساتذہ، سکول سربراہان، معزز مہمانانِ گرامی اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ مستحق بچوں کی عملی مدد اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی تھا۔
تقریب میں بتایا گیا کہ معروف مخیرِ وطن چوہدری محمد انصر گورایا نے اپنی ذاتی کاوش سے 150 مستحق بچوں کے لیے مکمل تعلیمی سامان فراہم کیا، جس میں بچوں کے لیے کوٹس، یونیفارم اور جوتے شامل تھے۔ چوہدری محمد انصر گورایا چونکہ بیرونِ ملک مقیم ہیں، اس لیے وہ خود تقریب میں شرکت نہ کر سکے، تاہم ان کی جانب سے یہ تمام تعاون خلوصِ نیت کے ساتھ سکول کو فراہم کیا گیا۔
چوہدری محمد انصر گورایا کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے بھائی چوہدری محمد وقاص گورایہ صاحب نے تقریب میں شرکت کی اور تمام بچوں میں کوٹس، یونیفارم اور جوتے جبکہ بچیوں میں چادریں، جرابیں اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ بھی سکول کو کسی قسم کی ضرورت پیش آئی تو وہ دل کھول کر تعاون جاری رکھیں گے، کیونکہ تعلیم کی خدمت دراصل قوم کے مستقبل کی خدمت ہے۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اکرم اشرف، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار تبسم اور ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری تعلیم سعید اصغر نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے اساتذہ کو سہولت فراہم کرنا اور مستحق بچوں کی مدد کرنا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
شرکاء نے اس امر کو خصوصی طور پر سراہا کہ جب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آباد کی نئی ٹیم نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، ضلع بھر کے اساتذہ کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بڑی حد تک نجات مل گئی ہے۔ ماضی میں اساتذہ کو اپنے جائز کاموں کے لیے دن بھر دفتروں کے چکر لگانا پڑتے تھے، تاہم اب ڈاکٹر ذوالفقار تبسم اور سعید اصغر کی قیادت میں اساتذہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔
سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف نہ صرف سکول ایونٹس میں بذاتِ خود شرکت کرتے ہیں بلکہ موقع پر ہی واضح ہدایات جاری کر کے ان پر عملدرآمد بھی یقینی بناتے ہیں، جس سے اساتذہ اور سکول انتظامیہ میں اعتماد اور خوشی کی فضا قائم ہوئی ہے۔
اساتذہ اور شرکاء نے مخیر حضرات اور ضلعی تعلیمی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات سے نہ صرف بچوں کا تعلیمی سفر آسان ہوتا ہے بلکہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری اور خدمتِ خلق کا جذبہ بھی فروغ پاتا ہے۔
تقریب کا اختتام دعا اور تعلیمی ترقی کے عزم کے ساتھ کیا گیا۔

جس کی پاس کچھ بھی نہیں ہے اس پر دنیا ہنستی ہےاور جس کی پاس سب کچھ ہےاس پر دنیا جلتی ہےمیری پاس تم جیسا دوست ہے جس کے لیے...
30/10/2024

جس کی پاس کچھ بھی نہیں ہے
اس پر دنیا ہنستی ہے
اور جس کی پاس سب کچھ ہے
اس پر دنیا جلتی ہے
میری پاس تم جیسا دوست ہے
جس کے لیے دنیا ترستی ہے

Address

Tahli Goraya

Telephone

+923024442203

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taleem Champion GPS Tahli Goraya Khurd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category