03/06/2026
آج مورخہ 3 جون 2026ءبروز بدھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تاہی پونچھ میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔اس عید ملن پارٹی میں صدر معلم،جملہ اساتذہ کرام،نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء وطالبات نے اپنی اپنی شرکت کو بڑے احسن انداز سے یقینی بنایا۔ سکول کے تمام طلباء و طالبات اپنے سکول یونیفارم میں سکول آئے اور ایک دوسرے سے عید ملے۔ بچوں نے جملہ سکول فیلوز اور اساتذہ کرام کو عید کی مبارکباد دی ۔ بچوں نے اپنے گھروں سےبھی کھانے پینے اور پسند کی ڈشز بنوا کر لائیں اور دکانوں سےبھی اہتمام کیا۔بچوں نے صدر معلم صاحب ودیگر اساتذہ کرام کی موجودگی میں آپس میں ایک دوسرے کی من پسند ڈشز و دیگر اشیاء کو تقسیم کر کے کھایا۔یہ طریقہ کار بچوں میں جذبہ ایثار،محبت،دوسروں کی مدد اور آپس میں مل جل کر بیٹھنے کا رجحان پیدا کرتا ہے۔
بعد ازیں اساتذہ کرام نے آپس میں مل بیٹھ کر عید ملن پارٹی کو انجوائے کیا۔اساتذہ کرام بچوں کو ایک دوسرے سے عید ملتے دیکھ کر اور ان کے چہرے خوشی سے چمکتے دمکتے دیکھ کر انتہائی پرمسرت ہوئے جھنیں لفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ ایسی تقریبات سے بچے سماجی روابط استوار کرنا اور ایک دوسرے کے مددگار و معاون بننا بھی سیکھتے ہیں۔