31/08/2026
📢 **اہم اطلاع برائے نئے داخل شدہ طلبہ — 1st Year (سیشن 2026)**
🏫 **گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ، ضلع بر سوات**
تمام نئے داخل شدہ **1st Year کے طلبہ** کو مطلع کیا جاتا ہے کہ **انٹر سیکشن کلاسز کا باقاعدہ آغاز یکم ستمبر 2026** سے ہوگا۔
⏰ **رپورٹنگ کا وقت: صبح 07:30 بجے (بالکل وقت پر)**
طلبہ درج ذیل ہدایات پر لازماً عمل کریں:
🔹 **مکمل اور مقررہ سکول یونیفارم** پہن کر آئیں۔
🔹 **سکول بیگ کے ساتھ تمام ضروری کتب/کاپیاں** لازماً لائیں۔
🔹 ہر طالب علم کا **کلاس نمبر اور فیکلٹی پہلے ہی الاٹ کی جا چکی ہے۔**
🔹 انٹر سیکشن کے **نوٹس بورڈ پر اپنا نام، فیکلٹی اور کلاس نمبر چیک کریں اور اپنا کلاس نمبر یاد رکھیں۔**
🔹 الاٹ شدہ **کلاس نمبر آئندہ 2 سال تک تبدیل نہیں ہوگا** اور اسی نمبر کو آپ کے **کلاس نمبر، رول نمبر اور شناختی (ID) نمبر** کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
⚠️ **اہم ہدایت:**
مکمل یونیفارم اور کتابی بیگ کے بغیر آنے والے طلبہ کو سکول میں داخلے، افتتاحی پروگرام یا کلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ **وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور سکول کے قواعد و ضوابط** کی مکمل پاسداری کریں۔
**منجانب:**
**پرنسپل**
**جہانگیر خان (BS-19)**
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ، ضلع بر سوات
📞 **رابطہ:** 0946-744050
📧 **Email:** [[email protected]](mailto:[email protected])