21/01/2026
فیثا غورث (Pythagoras) نے تاریخ کا سب سے عجیب و غریب فرقہ بنایا۔ فیثا غورث کے بارے میں آپ جانتے تو ہوں گے؟
ہاں وہی فیثا غورث جس نے فیثا غورث تھیورم (Pythagorean Theorem ) بنایا تھا جو ہم نے 6 کلاس میں پڑھا تھا۔ a2 + b2 = c2
فیثا غورث قائمتہ الزاویہ مثلث (right angle triangle) پر اپنے تھیورم کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کی نمبرز کے ساتھ دلچسپی بچپن سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ چھوٹی عمر میں ہی وہ مصر چلے گئے اور 22 سال پادریوں سے خفیہ علم سیکھتے رہے۔ اسے یقین ہو گیا تھا کہ نمبرز ہی کائنات کو سمجھنے کی چابی ہیں۔ مصر کے بعد فیثا غورث کو قیدی بنا کر بائبل (عراق) میں لایا گیا۔ وہاں پر اس نے پادریوں اور نجومیوں سے علم سیکھا، جنہوں نے اسے اعلیٰ ریاضی اور خفیہ علوم سکھائے۔ وہ ریاضی کا جادوگر بن گیا تھا۔ لیکن اس کا روحانی پہلو بھی بڑھ رہا تھا۔ اپنے گھر سموس، یونان (Samos)، واپس آ کر فیثا غورث نے ایک سکول بنایا جو نصف دائرہ یا سیمی سرکل کہلاتا تھا۔ وہ فلسفے، ریاضی اور پاکیزہ زندگی پر بات کرنے کے لیے طلبہ کو خود منتخب کرتا تھا۔ لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ ایک فرقے میں شامل ہو رہے ہیں جس کے بہت سخت قوانین اور وفاداری کی سخت ٹیسٹ ہیں۔ فیثا غورث کے سکول میں داخل ہونے کے لیے طلبہ کو عجیب امتحانات پاس کرنا پڑتے تھے۔
وہ امتحانات یہ تھے؛
👈 5 سال خاموشی کی قسم کھانا
👈 تمام جائیداد کو ترک کر دینا
👈 خاندان سے رابطہ ختم کر دینا
👈 فیثا غورث کے اقوال کو زبانی یاد کرنا
صرف انتہائی وفادار لوگ اس سکول میں داخل ہو سکتے تھے۔
فیثا غورثی فرقے کا ایک سخت درجہ بندی کا نظام تھا
وہ درجہ بندی اس طرح سے تھی؛
👈 اکوسماتکوئی (Akousmatikoi): (سننے والے)؛ یہ رسم و رواج اور پاکیزگی پر توجہ دیتے
👈 میتھاماتکوئی (Mathematikoi): (سیکھنے والے)؛ یہ سائنس اور فلسفے میں مشغول رہتے تھے۔
طلباء کو خاموشی، اطاعت اور رازداری کے سخت قوانین کی پیروی کرنی پڑتی تھی۔
فیثاغورثی طرز زندگی بہت سخت تھا؛
👈 سبزی خور غذا (کوئی دالیں نہیں)
👈 صرف سفید کپڑے پہننا
👈 صبح اٹھتے وقت بستر پر سے جسم کے نشانات کو مٹانا
فیثا غورث کے مطابق ریاضی اور موسیقی روح کی پاکیزگی کےآلات ہیں۔ اس کو یقین تھا کہ مکمل اعداد (whole numbers) کا تناسب موسیقی، تعمیرات اور بذات خود کائنات کو کنٹرول کرتا ہے۔ لیکن اس کے نظریے کو اس وقت دھچکا لگا جب ایک ممبر ہیپاسس (Hippasus) نے غیر ناطق اعداد (irrational numbers) دریافت کیے۔ ہیپاسس نے یہ دریافت کیا کہ دو کا جزر ( 2√ ) مکمل اعداد (whole numbers) کہ تناسب سے ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ ان غیر ناطق اعداد (irrational numbers) نئے فیثا غورث کے مکمل اعداد (whole numbers) پر یقین کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ فیثا غورث اتنے غصے میں آگیا تھا کہ اس نے ہیپاسس کو اس دریافت کی وجہ سے پانی میں ڈبو دیا تھا۔
جیسے جیسے فیثاغورث کا فرقہ زیادہ انتہا پسند ہوتا گیا اسے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ غصے سے بھرے ہجوم نے فیثا غورث کے سکول کو جلا دیا اور بہت سے ارکان کو قتل کر دیا۔ فیثا غورث وہاں سے بھاگ گیا اور چھپ گیا تھا۔ اس کا 75 سال کی عمر میں انتقال ہوا لیکن اس کے پیروکار اس کی تعلیمات کو پھیلاتے رہے۔
فیثا غورث کی خیالات نے صدیوں تک مغربی فلسفے کو شکل دی۔ افلاطون اس کے روح اور ریاضی کے نظریات سے بہت متاثر تھا اور ارسطو نے اس کے میٹا فزکس کے نظریات پر لکھا۔