Izat Khan

Izat Khan

Share

اصلاحِ معاشرہ

25/11/2025
Photos from Izat Khan's post 05/12/2023

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں

30/09/2023

Reality

09/07/2023

‏بغاوت ہمیشہ اصول پسند، خود دار اور ایماندار لوگ کرتے ہیں۔
چالاک لوگ چمچہ گیری، خوشامد اور چاپلوسی میں کامل ہوتے ہیں !!

23/04/2023

خود اعتمادی انسان کی عملی زندگی میں بہت ضروری ہے۔ اندر کا ڈر اور خوف انسان کو کبھی آگے نہیں بڑھنے دیتا اور آخر انسان اس خوف اور ڈر کے ہاتھوں کھلونا بن کر رہ جاتا ہے۔ خود اعتمادی اور پرسنل ڈویلپمنٹ ہی ایک عام نوجوان کو کامیاب نوجوان بناتی ہیں۔

21/02/2023

*دنیا کا سب سے پرسکون انسان بننا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں*

1- اپنے دن کی شروعات نماز فجر اور صبح کے اذکار سے کیجئے تاکہ آپ فلاح و کامرانی سے سرفراز ہو سکیں۔

2- برابر استغفار کرتے رہیں تاکہ شیطان آپ سے مکمل مایوس ہو جائے۔

3- دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہیں نجات رات کا راستہ ہے۔

4- یاد رکھئے آپ کی زبان سے نکلنے والے ہر ہر لفظ کو فرشتے لکھ رہے ہیں۔

5- ہمیشہ اچھی امید رکھیں اگرچہ آپ کتنے ہی مشکل حالات سے دوچار ہوں۔

6- انگلیوں کی خوبصورتی اس کے ذریعے تسبیح کرنے میں ہے۔
7- جب غموں کا ہجوم ہو اور مشکلات کی آمد ہو تو لا حول ولا قوۃ الا باللہ کثرت سے پڑھیں ۔

8- غریبوں اور مسکینوں پر خرچ کرکے ان سے دعائیں اور محبتیں حاصل کریں۔

9-کچھ بولنے سے پہلے سوچیں کیونکہ الفاظ بھی قاتل ہوتے ہیں۔

10- مظلوم کی بددعا اور محروم کے آنسو سے بچو۔

11- اپنے گھر والوں اور ساری دنیا کے انسانوں کی ھدایت کی بھی فکر اور دعا کرو

12- آپ خود اپنے گھر والوں کو صحیح راستے پر رکھنے کا ذریعہ بنیں۔

13- اپنے نفس کو نیکی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ نفس انسان کو برائیوں کی طرف لے جاتا ہے۔

14- اپنے والدین کو عزت و احترام دے کر رب کی
خوشنودی حاصل کریں۔

15- آپ کے پرانے کپڑے غریبوں کے لئے نئے ہیں۔

16- غصہ نہ کریں زندگی بہت مختصر ہے۔

17- یاد رکھو تمہارے ساتھ وہ ذات ہے جو سب سے زیادہ غنی اور طاقتور ہے۔

18- گناہ کی وجہ سے دعا کرنا بند مت کرو۔

19- مشکلات و مصائب میں نماز بہترین معاون و مددگار ہوتی ہے۔

20- پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بدگمانیوں سے بچو۔

21- ہر مصیبت اور بلا کی جڑ اللہ سے منہ موڑنا ہے اس لیے اللہ کی طرف رجوع کرو۔

22- ایسی نماز پڑھو جو تمہیں تمہارے قبر میں کام آئے۔

23- جب تم کسی کو غیبت کرتے ہوئے سنو تو اس سے کہو کہ اللہ سے ڈرو۔

24- سورت تبارک الذی پابندی سے پڑھو کیونکہ یہ نجات دینے والی سورۃ ہے۔

25- محروم وہ ہے جو خشوع و خضوع والی نماز اور آنسو بہانے والی آنکھ سے محروم ہو۔

26- بھولے بھالے ایمان والوں کو تکلیف مت دو۔

27- ساری محبت اللہ اور اس کے رسول کے لیے کرو۔

28- جو تمہاری غیبت کرے اسے معاف کردو کیونکہ اس نے تمہیں مفت میں اپنی نیکیاں دے دی ہیں ۔

29- نماز تلاوت اور ذکر و اذکار گلے کا خوبصورت ہار ہیں۔

30- اگر رات کی تاریکی ختم ہوگی تو تکلیف بھی عنقریب دور ہوگی، بحران بھی ختم ہوگا اور پریشانی بھی گزر جائے گی۔

31- قیل و قال اور فضول باتوں سے اپنے آپ کو دور رکھو کیونکہ آپ کے پاس اس سے بھی بڑے بڑے کرنے کے کام ہیں۔

32- خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھو کیونکہ نماز کے علاوہ جو بھی چیزیں آپ کی منتظر ہیں وہ اس سے کم درجہ کی ہیں۔

33-دنیا خوبصورت ہیں مگر تم اپنے ایمان کے ساتھ اس سے زیادہ خوبصورت ہو۔

34-جو دوزخ کی آگ کو یاد رکھے گا وہ برائی سے دور رہے گا۔

35-خشوع و خضوع کے ساتھ کیا گیا ایک لمبا سجدہ بہت سے محلوں سے بہتر ہے ۔

24/09/2022

﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﯾﮏ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮨﺮ ﻟﮩﺮ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ۔۔۔ ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﻟﮩﺮ ﺳﺎﺣﻞ ﭘﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﭼﭩّﺎﻥ ﺳﮯ ﺁ ﮐﺮ ﭨﮑﺮﺍﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﮔﺮ ﭼﭩﺎﻥ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻟﮩﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﻩ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﻮﭦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ۔۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺮﻋﮑﺲ ﺍﮔﺮ ﭼﭩّﺎﻥ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻟﮩﺮﯾﮟ ﺍﺳﮯ ﺭﯾﺰﻩ ﺭﯾﺰﻩ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ .

اﻧﺴﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﭼﭩﺎﻥ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﮯ ، ﺍﮔﺮ ﻭﻩ ﻣﻀﺒﻮﻃ ﺎﻋﺼﺎﺏ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﮐﺎ ﻣﻘﺎبلہ ﻣﻀﺒﻮﻃﯽ ﺳﮯ ﮐﺮ ﺳﮑﮯ ﺗﻮ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﺧﻮﺩ ﺷﺮﻣﻨﺪﻩ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ جب کہ ﺍﮔﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺁﺯﻣﺎﺋﺸﯿﮟﺍﺳﮯ ﺗﻮﮌ ﭘھﻮﮌ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮨﺴﺘﯽ ﮐﻮ ﺭﯾﺰﻩ ﺭﯾﺰﻩ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﯽ ہیں

یاد رکھیں : مایُوسی سے بڑھ کر کوئی شے انسانیت کے لئے قاتل اور مہلک نہیں... آزمائشیں اور مُصیبتیں ایک مومن کو مایوس نہیں بلکہ ہوشیار اور مضبوط کرتی ہیں...! جب زندگی میں سب کُچھ اُلٹ پُلٹ ہونے لگے تو سمجھیں کہ رب کریم اُنہیں، نئے سِرے سے ترتیب دے رہا ھے۔۔ اب دُعا کریں انتظار کریں، اور دیکھیں وہ جو بھی کرے گا، بہترین کرے گا

اے الله ہم سب کے لئے خیر کے دروازے کھول دے ۔ ہماری تمام پريشانیاں دور فرما ۔ ہم سب کی سختیاں اور مشکلات دور کر دے . ہم سب کو آپس کی محبتیں عطا فرما ۔ ہم سب کے لیۓ اپنے در سے آسانیاں پیدا فرما . ہمارے مرحومین کی بخشش فرما ۔ بیماروں کو شفا، بے روزگاروں کو حلال روزی ، بے اولادوں کو نیک اولاد اور جوان بچوں بچیوں کو نیک رشتے عطا فرما۔۔ اور ہم سب کو سکونِ قلبی، صحتِ کاملہ، آپس کی محبتیں اور کٌھلا رزق حلال عطا فرما۔۔۔

*** آمیـــن ثمہ آمین یا رب العالمین ***
منقول

24/09/2022

*لَآاِلٰهَ اِلَّااللّٰهُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰهِ*

29/07/2022

*چار سبق آموزحکایتیں*
1۔حکایت اول.
ایک دکاندار سے پوچھا گیا کس طرح اس چھوٹی اور بند گلی میں اپنی روزی روٹی کما لیتے ہو؟ دکاندار نے جواب دیا: میں جس سوراخ میں بھی چھپ جاؤں موت کا فرشتہ مجھے ڈھونڈ نکالے گا تو یہ کس طرح ممکن ہے رزق والا فرشتہ مجھے نہ ڈھونڈ سکے۔
2۔حکایت دوم
ایک نیک اخلاق وکردار کا حامل لیکن غریب لڑکا کسی کے گھر اس کی بیٹی کا رشتہ لینے گیا، بیٹی کا باپ بولا: تم غریب ہو اور میری بیٹی غربت اور تکالیف کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی اس لئے میں تمہیں اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں دے سکتا۔
پھر ایک بداخلاق و بدکردار لڑکا اسی لڑکی کا رشتہ لینے گیا تو اس کاباپ رشتہ دینے کیلئے راضی ہوگیا اوراس کے، بداخلاق ہونے کے بارے میں یہ کہا اللہ اس کو ہدایت دے گا انشاءاللہ تو اس کی بیٹی نے کہا: باباجان کیا جو اللہ ہدایت دے سکتا ہے وہ رزق نہیں دے سکتا ؟؟؟ یا ان دونوں خداؤں میں کوئ فرق ہے؟
3۔حکایت سوم
حاتم طائی سے پوچھا گیا، تجھ سے زیادہ بھی کوئ سخی ہے؟کہا: ہاں ہے
وہ مرد جس کی دو بھیڑیں تھیں ایک کو ایک رات میرے لئے ذبح کیا تو میں نے اسکے جگر کے لذیذ ہونے کی تعریف کی دوسرے دن صبح اس نے میرے لئے دوسری بھیڑ کو بھی ذبح کیا اور میرے لئے کباب بنائے۔پوچھا گیا تو نے اس کے ساتھ کیا کیا؟ کہا کہ میں نے اسکو پانچ سو بھیڑیں دیں
توکہا کہ پھر آپ اس سے زیادہ سخی ہوئے؟ توحاتم نے کہا نہیں اس کے پاس جوکچھ تھا اس نے مجھے دیا جبکہ میں نے اپنے مال میں تھوڑا سا مال اس کو دیا۔
4۔حکایت چہارم
ایک عارف سے پوچھا گیا اللہ کو کیسے پایا؟ تواس نے کہا اللہ طاقت رکھتا ہے وہ میری کلائی کو پکڑے لیکن وہ ہمیشہ میرا ہاتھ پکڑ کے مجھے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Swat